ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
آج انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ چندی گڑھ میں کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 291 اسکور بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آج کی خاص بیٹنگ ٹنڈولکر کے 79 سکور اور دھونی 50 ناٹ آؤٹ۔

اب دیکھیں آسٹریلیا کی ٹیم کیا کرتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہی مہنگا اوور آسٹریلیا کو ہروا گیا۔
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 283 سکور بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
ایک اور وجہ بھی آسٹریلیا کے ہارنے کا سبب بنی کہ انہوں نے 39 سکور مفت میں دیئے جس میں سے 31 تو وائیڈ بالز تھیں۔ اتنی زیادہ وائیڈ بالیں تو کبھی کسی نے نہ کی ہوں گی۔

مین آف دی میچ دھونی۔
 

حسن علوی

محفلین
اسکا مطلب کہ انڈیا کے پاس اب بھی سیریز میں "کم بیک" کرنے کا موقع باقی ھے۔

ویسے پاکستانی کرکٹ کے بارے میں جنرل مشرف کے خیالات سنیں مجھے تو بڑا مزہ آیا، آپ بھی سنیئے امید ھے پسند آیئں گے
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=TYpeeFEJZ3c&mode=related&search="]http://www.youtube.com/watch?v=TYpeeFEJZ3c&mode=related&search=[/ame]

:grin::grin::grin::grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو آسٹریلیا نے کھیل ہی نہیں کھیلا جو اس کا خاصا ہے۔ بہر حال انہوں نے غلطیاں کیں اور انڈیا نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور جیت گیا۔
 

فہیم

لائبریرین
سوائے ہیڈن اور سائمنڈ کے مجھے تو نہیں لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کھیل رہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آج سری لنکا اور انگلینڈ چوتھا ون ڈے کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 211 رنز بنائے تھے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اب دیکھتے ہیں انگلینڈ کی ٹیم کیا کرتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آج ممبئی میں انڈیا اور آسٹریلیا کا ساتواں ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 3۔41 اوور میں 193 کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔ کارتک نے 27 اسکور دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اگرچہ آسٹریلیا نے اچھا کھیل نہیں کھیلا لیکن اس وقت انڈیا کی پوزیشن بھی اچھی نہیں ہے۔ 25 اوور میں 94 کے اسکور پر 6 آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
37 اوور میں انڈیا کے 8 کھلاڑی آؤٹ، 148 اسکور
ابھی 46 اسکور کی ضرورت ہے۔
میچ خطرے میں پڑ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کارتک اور ظہیر خان صحیح معنوں میں مبارک باد کے مستحق
انڈیا نے 8 وکٹوں پر ہی میچ جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آج پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ابھی 19 اوور میں 99 اسکور پر 2 آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 294 اسکور بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
اب دیکھیں پاکستانی ٹیم کیا کرتی ہے؟ ہدف خاصا بڑا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے پاکستانی ٹیم کو بی بی کے عشائیے میں جانا ہے۔ اس لیے جلدی جلدی آؤٹ ہو رہے ہیں۔

43 کے مجموعی اسکور پر 3 آؤٹ، 9 اوور
 
Top