ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

‏آج کے میچ کی خاص بات تماشائیوں کی پرفارمنس تھی. پہلے بیس اوور کے بعد سب کو ایک ساتھ ہارٹ فیل ہوا اور باقی کے بیس اوورز کو لاشوں نے دیکھا
 

arifkarim

معطل
یاد ماضی؛
کیا ویسٹ اینڈیز پر اچھی بیٹنگ کرنے پہ پابندی ہے؟

اگر حمیرا عدنان کی اسٹوری صحیح ہے تو اُن کے لئے اچھی بیٹنگ کرنا جرم ہے۔ :)

 

محمد وارث

لائبریرین
فیس بُک سے ایک دوست کا سٹیٹس، آج کے میچ کے متعلق

شام کے جھٹپٹے میں اچانک دروازے پر دستک ہوئی تو رحمو نےدروازہ کھولا جہاں ایک ہیبتناک شباہت والا بڑا سا جن کھڑا تھا ۔۔۔۔ میں تمہارے محلے کے لوگوں کی ایک ایک خواہش پوری کرنے آیا ہوں مانگو کیا مانگتے ہو؟
محلے میں سب کو ایک ایک خواہش مل رہی ہے کیا؟ رحمو نے کانپتے ہوئے پوچھا
ہاں سب کو ملے گی۔۔۔۔ جن بولا
یہ بیری والے گھر سے ہو آئے ہو کیا؟
ہو آیا ہوں ، جن نے کسی قدر حیرت سے جواب دیا
کیا مانگا انہوں نے؟
بھینس مانگی تھی ْدے دی۔ مانگو تمہیں کیا چاہیے؟
رحمو نے ذرا دیر سوچا پھر بولا
میری خواہش ہے کہ ان کی بھینس مر جائے ۔
 

حسیب

محفلین
مہندرا سنگھ دھونی بھائی الوداع۔
آپکے تمام تر ٹی ٹوئنٹی اننگز اور انٹرٹینمنٹ کا شکریہ۔
آپ واقع ہی ایک بہترین کپتان ،وکٹ کیپر،کھلاڑی اور فنشر تھے۔
دھونی کا ارادہ 2019 کا ورلڈ کپ کھیلنے کا ہے۔ پریس کانفرنس میں اس بارے میں دھونی بات بھی کر چکا ہے
 

شہناز

محفلین
کرکٹ ہے جو اچھا کھیل گیا وہ جیت گیا اچھا کھیل پیش کرنے والوں کو شاباش دینی چاہئے وہ بھی ٹیم ہے کرکٹ کھیلنے آئی تھی گلی ڈنڈا نہیں ضروری تو نہیں کہ انڈیا ہی جیتے کیسی ایک ٹیم کے لئے تو ورلڈ کپ تو نہیں ہوتا نا
 

حسیب

محفلین
جیتا غرب الہند، ہارا ، الہند الشرقی
تے خوشی الباکستانیاں نوں چھڑی ہوئی۔
کون لوگ اوہ تسی۔۔۔
آپ کو کسی کے خوش ہونے یا نہ ہونے پہ اعتراض کیوں؟؟؟:eek:
جب آپ سری لنکا یا انڈیا کی پرفارمنس پہ خوش ہو سکتے ہیں تو دوسروں کی بھی مرضی
جس کی مرضی جیت یا ہار پہ خوش ہوں:D
 
شکست کے چند ہی لمحوں بعد جب سب تنقیدی توپوں کا رخ آپکی طرف ہونے والا ہو۔ ایسے اطمینان اور خوبصورتی سے جواب دینا۔کمال است ،خوب شد۔
 
Top