ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

آپ کو کسی کے خوش ہونے یا نہ ہونے پہ اعتراض کیوں؟؟؟:eek:
جب آپ سری لنکا یا انڈیا کی پرفارمنس پہ خوش ہو سکتے ہیں تو دوسروں کی بھی مرضی
جس کی مرضی جیت یا ہار پہ خوش ہوں:D
جی جی بلکل کیوں نہیں۔
ویسے اچھا بولتے ہو آپ مزید ضرور بولئیے گا۔
 
مجھے نہیں پتہ پی ٹی وی سپورٹس کے ٹی وی چینل پر کیا چل رہا لیکن یوٹیوب پر جو لائیو سٹریم آ رہی اس میں آن ائیر آف ائیر لگاتار چل رہا ہے۔
سنجے منجریکر کی کچھ آف ائیر سننے والی تھیں
 
کسی نا معلوم شاعر نے عرض کیا ہے :

نہ عشق میں ہے نہ پیار میں ہے
نہ بنگلےمیں نہ کار میں ہے
نہ دل میں نہ دلدار میں ہے
نہ پیسوں کی بھر مار میں ہے
جو مزہ انڈیا کی ہار میں ہے

نہ گھر میں نہ بازار میں ہے
نہ باغوں میں، بہار میں ہے
نہ سات سمندر پار میں ہے
نہ بلبل کے گفتار میں ہے
جو مزہ انڈیا کی ہار میں ہے

نہ آم میں نہ انار میں ہے
نہ چٹنی نہ اچار میں ہے
نہ ٹیپ نہ وی سی آر میں ہے
نہ پائل کی جھنکار میں ہے
جو مزہ انڈیا کی ہار میں ہے
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کسی نا معلوم شاعر نے عرض کیا ہے :

نہ عشق میں ہے نہ پیار میں ہے
نہ بنگلےمیں نہ کار میں ہے
نہ دل میں نہ دلدار میں ہے
نہ پیسوں کی بھر مار میں ہے
جو مزہ انڈیا کی ہار میں ہے

نہ گھر میں نہ بازار میں ہے
نہ باغوں میں، بہار میں ہے
نہ سات سمندر پار میں ہے
نہ بلبل کے گفتار میں ہے
جو مزہ انڈیا کی ہار میں ہے

نہ آم میں نہ انار میں ہے
نہ چٹنی نہ اچار میں ہے
نہ ٹیپ نہ وی سی آر میں ہے
نہ پائل کی جھنکار میں ہے
جو مزہ انڈیا کی ہار میں ہے
کیا یہ ویسٹ اینڈیز کے نام ہے؟
12799396_1699624423641609_5983365207039589601_n.jpg
 
arifkarim

معطل
یہ کپتان جان بوجھ کر کرتا یہ اس سے وج جاتی ہے۔

بات اسکی درست ہے۔ ہیڈ کوچ سمیت دیگر کھلاڑی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ یوسف یوحنا کل کسی چینل پر فرما رہے تھے کہ ہر پسپائی کے بعد ٹیم میں چہرے بدل دیتے ہیں، کبھی بورڈ کے چہرے بدلتے نہیں دیکھے۔ وہاں چہرے صرف سیاسی بنیادوں پر بدلے جا تے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی پر نہیں۔ اور وقار یونس نے بھی اپنی رپورٹ میں کچھ یہی کہا تھا کہ اتنی سیاست ایوان میں نہیں ہوتی جتنی کرکٹ میں ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
عمران خان کی چول اپریل فول کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔ بہرحال ٹیم میں ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بھی ٹیلنٹ والی انتظامیہ کی ضرورت ہے۔ جو کہ فی الحال نجم سیٹھی اینڈ کمپنی میں نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو بورڈ سے ان احباب کا اخراج کیا جائے جنہوں نے کرکٹ ٹی وی کے علاوہ اور کہیں نہیں دیکھی۔
 
یاز

محفلین
شنید ہے کہ ایک عدد سلیکشن کمیٹی بنے گی، جو کہ دو کام کرے گی۔ پہلا کام یہ کہ بورڈ کی انتظامیہ کے لئے بندے سلیکٹ کرے گی۔ اور دوسرا یہ کہ سلیکشن کمیٹی کے لئے بندے سلیکٹ کرے گی۔ اور وہ والی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے کھلاڑی سلیکٹ کرے گی، تا کہ وہ کھلاڑی سلیکٹ ہو کر میچ فکسنگ اور گروپ بندی وغیرہ کر سکیں، اور یہاں ہمارے مراسلے ہزاریوں کی منازل کو سرعتِ برق کے ساتھ پھلانگے جائیں۔
 
یاز

محفلین
آج ویسٹ انڈین بیبیاں آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلی گی، جبکہ مردانہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف۔ پاکستانی وقت کے مطابق زنانہ میچ دو بجے جبکہ مردانہ میچ ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔
 
حسیب

محفلین
بات اسکی درست ہے۔ ہیڈ کوچ سمیت دیگر کھلاڑی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ یوسف یوحنا کل کسی چینل پر فرما رہے تھے کہ ہر پسپائی کے بعد ٹیم میں چہرے بدل دیتے ہیں، کبھی بورڈ کے چہرے بدلتے نہیں دیکھے۔ وہاں چہرے صرف سیاسی بنیادوں پر بدلے جا تے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی پر نہیں۔ اور وقار یونس نے بھی اپنی رپورٹ میں کچھ یہی کہا تھا کہ اتنی سیاست ایوان میں نہیں ہوتی جتنی کرکٹ میں ہوتی ہے۔
بورڈ میں کرکٹ کے متعلقہ فیصلوں کے لیے کسی سٹار کرکٹر یا سٹار کرکٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی ہونی چاہیے جو ٹیم سے متعلقہ فیصلے کرے
جیسے انڈیا میں سچن ، ڈریوڈ اور لکشمن پر مشتمل کمیٹی ہے۔ انڈین ٹیم کے اگلے کوچ کا فیصلہ اسی کمیٹی نے کرنا ہے۔۔۔ اسی طرح انگلینڈ میں ایسے اختیارات سٹراس کے پاس ہیں
 
عمران تو ایک ایسی کمیٹی بنانے کیلئے کب سے کہہ ہے ہیں لیکن حکومت پر جوں تک نہیں رینگتی
 
Top