مبارکباد وجی کے تئیس ہزار مراسلات کی تکمیل!

فرقان احمد

محفلین
ہم محفل کے معزز رکن وجی کے تئیس ہزار مراسلات کی تکمیل پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ ایسے محفلین کے باعث اردو محفل میں ہمہ وقت چہل پہل لگی رہتی ہے۔ شاد آباد رہیں اور یوں ہی اردو محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
بہت بھاری مبارک باد ۔ وجی صاحب ۔ ویسےآپ کا پورا نام کیا ہے ؟
وجی بھائی کو ہم دو تین بار ٹیگ کر چکے ہیں۔ موصوف تشریف لاتے ہیں؛ تین چار 'مقامات' کا دورہ فرماتے ہیں اور اکاؤنٹ کی تفصیلات منظم کرنے کے بعد تشریف لے جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی جگہ ہمیں مبارک باد وصول کرنا پڑے گی اور شاید آپ کے سوال کا جواب بھی ہمیں ہی کھوجنا پڑے گا۔ :)
 

وجی

لائبریرین
سب سے پہلے توالسلام علیکم اور بہت بہت شکریہ تمام احباب کی مبارکباد کا
اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے آمین ثم آمین۔
وجی بھائی کو ہم دو تین بار ٹیگ کر چکے ہیں۔ موصوف تشریف لاتے ہیں؛ تین چار 'مقامات' کا دورہ فرماتے ہیں اور اکاؤنٹ کی تفصیلات منظم کرنے کے بعد تشریف لے جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی جگہ ہمیں مبارک باد وصول کرنا پڑے گی اور شاید آپ کے سوال کا جواب بھی ہمیں ہی کھوجنا پڑے گا۔ :)
اطلاعات کو اتنی غور سے نہیں دیکھتا میں۔ باقی پچھلے کچھ ہفتوں سے کافی مصروفیت رہی تو محفل میں ہی کم کم آنا ہوا ہمارا۔
فرقان احمد آپ ہماری طرف سے بلکل مبارک بار وصول کرلیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں:thumbsup::bighug::bighug:
اسی مبارکباد میں ہم یہ بھی بتادیں کہ ہمیں 30 مارچ کو پورے دس سال محفل میں ہوگئے ہیں۔
بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ آپ سب ارکان کا جو اب یہاں نہیں آتے اور جو کم آرہے ہیں یا پھر در پردہ محفل کو ہموار چلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں سب کا بہت شکریہ
آپ سب کو اللہ خوش رکھے ۔



:wasntme::wasntme:اسے ہمارا الوداعی پیغام نہیں سمجھا جائے۔
 
Top