مبارکباد وارث صاحب اور ابنِ سعید (سعود ) بھیا کو اردو محفل کا منتظم بننے پر منظوم مبارکباد

مغزل

محفلین
’’ مبارک سلامت ‘‘
(وارث صاحب اور ابنِ سعید (سعود ) بھیا کو اردو محفل کا منتظم بننے پر منظوم مبارکباد)

مبارک سلامت کے ڈنکے بجاؤ
کوئی ساز چھیڑو
کوئی دف بجاؤ
کہ شاہوں کی جوڑی چلی آرہی ہے
سعود اور وارث نئے تاجور ہیں
نیا حکم ہوگا
نیا دور ہوگا
الیکٹڈ ، سلیکٹڈ کا قصہ الگ ہے
کہ یہ کوئے جاناں ہے محفل ہے عش ہے
مبارک سلامت کے ڈنکے بجاؤ
کوئی ساز چھیڑو
کوئی دف بجاؤ

( وارث صاحب، بے تکلفی سے ’’ وارث ‘‘ لکھنے پر صمیمِ قلب سے معذرت خوا ہ ہوں، امید ہے صرفِ نظر کیجے گا )
 
جزاک اللہ خیر مغل بھیا۔ آپ کے کلام میں تو کسی کافر کو کلام ہو بھی نہیں سکتا۔ بس یہ تھا کہ کچھ دعائیں بھی دے دیتے تو اچھا تھا کیوں کہ ہمیں اس وقت مبارکباد سے زیادہ دعاؤں کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
 

مغزل

محفلین
دیکھیے صاحب یہ منتظم کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ’’ مانگتا ‘‘ پھرے ، دعائیں لکھنے کی نہیں مانگنے کی شے ہوتی ہیں اور ہمارے دل میں آپ کے لیے دعا ہی دعا ہے ۔ :blushing:( کیا پتہ کل کلاں ہم بھی کوئی موڈریٹر شوڈریٹر بن جائیں ۔ ہی ہی ہی ) اللہ آپ دونوں صاحبان کا حامی و ناصر ہو ، امید ہے آپ کے اتنظامی امور میں کوئی بھی مشکل پیش آئی تو ہمیں آواز دیجے گا۔ :applause:
 
مغل بھیا نبیل بھائی کچھ دنوں قبل آواز دے چکے ہیں کہ جو احباب محفل فورم کے مستقبل کو تابناک بنانے میں اپنی انتظامی صلاحیتوں اور قیمتی وقت کا سرمایا لگا سکتے ہیں انھیں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ محفل کے کسی گوشے میں ذمہ داران کی ضرورت ہے اور آپ اس خطے میں اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں تو آپ کو ایک عدد ذاتی پیغام بھیجنے سے آپ کو آپ کے تکلف کے سوا کوئی نہیں روک سکتا۔
 

مغزل

محفلین
مانگنا ہماری خو میں نہیں ، مانگنا ہی ہے تو ’’ محفل کا اردلی ‘‘ بننا مانگ لوں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
دیکھیے صاحب یہ منتظم کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ’’ مانگتا ‘‘ پھرے ، دعائیں لکھنے کی نہیں مانگنے کی شے ہوتی ہیں اور ہمارے دل میں آپ کے لیے دعا ہی دعا ہے ۔ :blushing:( کیا پتہ کل کلاں ہم بھی کوئی موڈریٹر شوڈریٹر بن جائیں ۔ ہی ہی ہی ) اللہ آپ دونوں صاحبان کا حامی و ناصر ہو ، امید ہے آپ کے اتنظامی امور میں کوئی بھی مشکل پیش آئی تو ہمیں آواز دیجے گا۔ :applause:
قبلہ! ہم نے تو درج بالا تحریر کو یوں پڑھا اور چشمِ تصور نے جو دکھایا اس نے رونگٹے کھڑے کر دیے۔
( کیا پتہ کل کلاں ہم بھی کوئی موڈریٹر شوڈریٹر بن جائیں ۔ ہی ہی ہی ) اس کے بعد اللہ ہی آپ دونوں صاحبان کا حامی و ناصر ہو
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:ہی ہی ہی (آپ کی تحریر سے ہی کاپی کر لیا یہ حصہ بھی;))
 
ما شاء اللہ!

صادق بھائی نے ایسی نوید سنائی کہ دل خوش ہو گیا۔ اگر محفلین کا تعاون حاصل نہ ہو تو نظامت ممکن ہی نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
دونوں نئے ناظمین کو مبارکباد قبول ہو۔ اک ایسے دور میں جب پاکستان کے بیشتر ضلعی و شہری ناظمین کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کا نظامت پر آنا ایک خوش آئند امر ہے :)
مغل صاحب کا بھی بہت شکریہ
 
Top