مبارکباد وارث بھیا کو اکیس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو وارث بھائی!
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب، نوازش آپ کی۔

ماشاء اللہ۔ مبارک ہو وارث بھائی۔۔۔ :)
شکریہ محترم۔

ماشاء اللہ مبارک مبارک سلامت سلامت ۔ وارث بھائی ۔
بہت شکریہ سید صاحب قبلہ، نوازش آپ کی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت مبارک ہو جناب۔ اکیس ہزار مراسلوں میں سے بیس ہزار مراسلے تو جناب نے صرف اپنی بیوی کی برائیاں کرنے میں ہی گزار دئیے۔ :)
 
منیب الف

محفلین
وارث بھائی، آپ کو مبارک باد دی جائے یا آپ کا شکریہ ادا کیا جائے؟ اس محفل میں آپ کی سینکڑوں لڑیوں، ہزاروں مراسلوں، بلاگ، فیس بک، غرضیکہ جگہ جگہ علم و ادب، ذوق و شوق اور شعور و آگہی کے بیش بہا موتی بکھرے ہیں۔ آپ کی تحریریں ایک عرصے تک ہم جیسے تشنگان علم کی پیاس بجھاتی رہیں گی۔ اللہ تعالی آپ کو اس بے لوث کارگزاری پر جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو!!!
شکریہ سید صاحب محترم!

بہت بہت مبارک ہو۔اللہ بہت ساری خوشیاں عطا فرمائے۔آمین!
شکریہ جاسمن صاحبہ، نوازش آپ کی، ممنون ہوں۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
بہت سی داد
اللہ تعالی صحت اور سکھ سے رکھے
بہت شکریہ برادرم، نوازش آپ کی۔

وارث بھائی، آپ کو مبارک باد دی جائے یا آپ کا شکریہ ادا کیا جائے؟ اس محفل میں آپ کی سینکڑوں لڑیوں، ہزاروں مراسلوں، بلاگ، فیس بک، غرضیکہ جگہ جگہ علم و ادب، ذوق و شوق اور شعور و آگہی کے بیش بہا موتی بکھرے ہیں۔ آپ کی تحریریں ایک عرصے تک ہم جیسے تشنگان علم کی پیاس بجھاتی رہیں گی۔ اللہ تعالی آپ کو اس بے لوث کارگزاری پر جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!
ذرہ نوازی ہے آپ کی منیب صاحب، ممنون ہوں، شاد رہیئے محترم۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو جناب۔ اکیس ہزار مراسلوں میں سے بیس ہزار مراسلے تو جناب نے صرف اپنی بیوی کی برائیاں کرنے میں ہی گزار دئیے۔ :)
شکریہ جناب مبارک باد کے لیے۔

چلیں آپ کی نظر تو پڑی بیس ہزار مراسلوں پر، باقی ایک ہزار تو بس سوختنی ہیں! :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو اکیس بم لگ رہے ہیں
پطرس شاہ بخاری بتاتے ہیں:
ایک مرتبہ میری گھڑی خراب ہو گئی۔ بازار میں گھڑیوں کی دکان نظر آئی۔ میں اندر گیا، انہیں گھڑی دی کہ یہ ٹھیک کرانی ہے۔
دکاندار کہنے لگا "ہم تو گھڑیاں ٹھیک نہیں کرتے۔"
میں نے پوچھا "تو آپ کیا کرتے ہیں؟"
جواب ملا "جی ہم ختنے کرتے ہیں"
میں نے پوچھا "تو پھر آپ نے دکان کے باہر گھڑیاں کیوں لٹکائی ہوئی ہیں؟"
دکاندار بولا "تو آپ ہی بتا دیں کہ پھر ہم کیا لٹکائیں؟"
۔۔۔۔
یہ واقعہ لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ اب آپ ہی بتا دیں کہ ہم توپوں کے شتونگڑے کہاں سے لائیں؟
محفل میں موجود شتونگڑوں میں توپوں سے نزدیک ترین یہی بم تھے جو ہم نے چلا دیے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی :) آپ سے بے انتہا سیکھنے کو ملا ہے۔ خوش رہیں :)
بہت شکریہ، نوازش آپ کی۔ :)

نو ہزاری تو ہم بھی ہو گئے ہیں
آپ کو مبارک ہو چوہدری صاحب!

21 ہزار مراسلوں پر 21 توپوں کی سلامی۔
:bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb:
:bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb:
:bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb::bomb:
شکریہ قبلہ محترم، یہ اکیس بھی 'سوا لاکھ' ہیں! :)
 
فاخر رضا

محفلین
نہ کیوں اپنی قسمت پہ نازاں ہوں وارث
کہ جب ساری محفل کے جاناں ہوں وارث
شگوفے بھی چھوڑیں، کسیں بھبتیاں بھی
مگر پھر بھی محفل کے درماں ہوں وارث
چلے جب لڑی کوئی دوجی کے بارے
وہاں ساری محفل کے مہماں ہوں وارث

وغیرہ وغیرہ
فاخر کی طرف سے پیارے بھائی وارث کے لئے
 
محمد وارث

لائبریرین
نہ کیوں اپنی قسمت پہ نازاں ہوں وارث
کہ جب ساری محفل کے جاناں ہوں وارث
شگوفے بھی چھوڑیں، کسیں بھبتیاں بھی
مگر پھر بھی محفل کے درماں ہوں وارث
چلے جب لڑی کوئی دوجی کے بارے
وہاں ساری محفل کے مہماں ہوں وارث

وغیرہ وغیرہ
فاخر کی طرف سے پیارے بھائی وارث کے لئے
ارے واہ، کیا بات ہے آپ کی قبلہ محترم ڈاکٹر صاحب، شاد رہیں، سلامت رہیں! :)
 
قبلۂ محترم، کعبۂ عز و جاں۔۔۔۔ حضرت جناب محمد وارث صاحب مد ظلہ و زید مجدہ علیہ رحمہ کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر دل کی دھن دھن تھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ حضرت اپنی ہستی میں ایک انجمن اور انجمن کے محسن ہیں۔
 
Top