وادیٔ نیلم کی سیر

یاز

محفلین
کوہالہ سے کچھ آگے نکلے اور ایک پولیس چوکی سے پوچھ کچھ کے بعد مظفرآباد کی جانب بڑھے۔ اس سال مارچ اپریل میں بھی کافی بارشیں ہوئی ہیں تو ابھی سے پہاڑوں پہ سبزے کی صورتحال کافی بہتر دکھائی دے رہی تھی۔
a010.jpg
 
یاز

محفلین
سڑک پہ دو تین جگہوں پہ بکریوں کے ریوڑ جا رہے تھے جنہوں نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال رکھا تھا۔
a011.jpg

a012.jpg
 
مری سے دریائے نیلم کی طرف جائیں تو وہاں ایک مقام آتا ہے جہاں دریائے نیلم کا یخ بستہ پانی ایک گرم پانی کے نالے سے ملتا ہے اس نالے کا کیا نام ہے؟
 
یاز

محفلین
کوہالہ سے مظفرآباد تک سڑک انتہائی شاندار ہے، اور مزید اچھی بات یہ ہے کہ تمام راستے میں ٹریفک بھی کافی کم ہوتی ہے۔
ذیلی تصاویر ہمارے دو ماہ پہلے کے ٹرپ کی ہیں۔
a013a.jpg

a013b.jpg
 
یاز

محفلین
مری سے دریائے نیلم کی طرف جائیں تو وہاں ایک مقام آتا ہے جہاں دریائے نیلم کا یخ بستہ پانی ایک گرم پانی کے نالے سے ملتا ہے اس نالے کا کیا نام ہے؟
مظفرآباد کے آغاز میں ہی دومیل کے نام سے جگہ ہے جہاں دریائے جہلم اور دریائے نیلم آپس میں ملتے ہیں۔
یہاں دونوں پانی ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔
73920143.jpg
 
یاز

محفلین
مظفرآباد شہر میں داخل ہوئے تو ابتدا میں ہی "نیلوچی برج" نے استقبال کیا۔ Naluchi Cable Stayed Bridge زلزلے کے بعد ملنے والی امداد کے چکر میں کسی ملک نے بنا کر دیا ہے۔ اس پل کے بننے کے بعد وادیء نیلم اور گڑھی حبیب اللہ (یعنی کاغان سائیڈ) وغیرہ جانے والی ٹریفک کو کافی اچھا بائے پاس دستیاب ہو گیا ہے، ورنہ اس سے پہلے شہر کے اندر سے گزر کر جانا پڑتا تھا۔
a013.jpg

a014.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
لیکن میں مری کے بارے میں جاننا چاہ رہا ہوں۔
پھر شاید آپ "نیلم پوائنٹ" کی بات کر رہے ہوں۔ یہ کوہالہ پل کے بالکل ساتھ واقع ہے۔ لیکن اس میں ایک نالہ دریائے جہلم میں شامل ہوتا ہے، کیونکہ دریائے نیلم کا الگ وجود مظفرآباد میں دومیل پہ ہی ختم ہو جاتا ہے۔
اس جگہ پہ کافی رش ہوتا ہے ویسے۔ مری سائیڈ سے جانے کے لئے کوہالہ پل کے نیچے سے سڑک جاتی ہے۔
Kohala+Bridge+Border+of+Pakistan+&+Kashmir.jpg
 
نوشاب

محفلین
یاز بھائی کسی دریا کا نام کسی جگہ کی مناسبت سے کس وجہ سے رکھا جاتا ہے ۔
مثلا دریائے جہلم کا نام جہلم کیوں رکھا گیا حالانکہ وہ صرف جہلم کو تو کور نہیں کرتا؟
دوسرا اڑنگ کیل اور تاؤ بٹ کا ذکر اپ نے کیا مگر وادی نیلم ان میں سے کون سی جگہ ہے ؟
 
جی بالکل یہ وہی جگہ ہے، کرسیاں بھی وہی ہیں۔ اسی نالے کا نام پوچھ رہا تھا میں۔
 
یاز

محفلین
شام ہونے میں کچھ ہی وقت باقی تھا۔ ہم نے مظفرآباد شہر کی چند تصاویر بنائیں اور پھر "کال اِٹ آ ڈے" کر دیا۔
پی سی مظفرآباد کی عمارت کے عین اوپر چاند چمکتا ہوا۔
a015.jpg
 
یاز

محفلین
یاز بھائی کسی دریا کا نام کسی جگہ کی مناسبت سے کس وجہ سے رکھا جاتا ہے ۔
مثلا دریائے جہلم کا نام جہلم کیوں رکھا گیا حالانکہ وہ صرف جہلم کو تو کور نہیں کرتا؟
دوسرا اڑنگ کیل اور تاؤ بٹ کا ذکر اپ نے کیا مگر وادی نیلم ان میں سے کون سی جگہ ہے ؟
نوشاب بھائی! زیادہ علم تو ہمیں بھی نہیں ہے۔ لیکن گماں ہے کہ دریا کا نام عموماً شہر کے نام پہ نہیں رکھا جاتا۔ یہ ہو سکتا ہے کہ کسی شہر کا نام دریا کے نام پہ رکھ دیا جائے، کیونکہ زیادہ تر شہر دریاؤں کے کنارے آباد کئے جاتے تھے۔
ویسے دریائے جہلم کا تاریخی نام Hydaspes ہوا کرتا تھا سکندر یونانی وغیرہ کے دور میں۔

اور اڑنگ کیل تو ایک ہِل سٹیشن کی مانند جگہ ہے۔ تاؤبٹ ہی وادیء نیلم کا آخری مقام ہے جہاں تک سڑک جاتی ہے۔ ویسے وادیء نیلم مظفرآباد سے شروع ہوتی ہے اور اٹھمقام، دواریاں، شاردہ، کیل، ہیلمت، تاؤبٹ وغیرہ اسی وادی میں آتے ہیں۔ نیز کیل سے ایک راستہ وادیء نیلم کو جاتا ہے اور دوسرا راستہ وادیء شونتر کو۔
مزید تفصیل جاننے کے لئے ذیلی نقشہ ملاحظہ کیجئے۔
Map-District-Neelum-Valley-Azad-kashmir.jpg
 
یاز

محفلین
جی بالکل یہ وہی جگہ ہے، کرسیاں بھی وہی ہیں۔ اسی نالے کا نام پوچھ رہا تھا میں۔
چلیں شکر ہے کہ ہمارے آپ کے نوٹس آپس میں مل گئے۔
اسی نالے میں مزید آگے جانے سے ایک آبشار بھی آتی ہے شاید۔ ویسے میں خود ابھی تک اس جگہ پہ نہیں گیا۔
 
زیک

مسافر
زبردست تصاویر۔

اتفاق کی بات ہے کہ میرے برادر نسبتی نے رتی گلی جھیل کے سفر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لگتا ہے یہ سیزن ہے۔
 
چلیں شکر ہے کہ ہمارے آپ کے نوٹس آپس میں مل گئے۔
اسی نالے میں مزید آگے جانے سے ایک آبشار بھی آتی ہے شاید۔ ویسے میں خود ابھی تک اس جگہ پہ نہیں گیا۔
اس نالے میں رکھی کرسیوں پر تازہ بھنی ہو مچھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہے اگر موقع ملے تو کبھی مس نہ کریں۔
 
Top