سفرنامہ

  1. سید رافع

    سوات کا سفرنامہ

    گزشتہ ہفتے بچوں کے آن لائن امتحان ختم ہوئے تو سوات کالام جانے کا ارادہ بنا۔ پہلے پہل کرونا کی وجہ سےتمام تفصیلات طے کرنے کے بعد بھی ارادہ ٹال دیا لیکن کچھ دنوں بعد ارادے کو عملی جامہ اسوقت پہنایا جب معلوم ہوا کہ ائیر ٹکٹ قریبا آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔ معلوم ہوا تھا کہ ائیر بلیو اور ائیر سیال ایک...
  2. سید رافع

    قطر کا سفرنامہ

    قطر کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی الجزیرہ نے اکتوبر 2014 میں ASP.NET C# JavaScript میں بنے ایک بے حد اہم اور قدیم CMS پر کوڈنگ کے لیے بلایا۔ اس کی چند تصاویر۔ آفس کا بیرونی منظر آفس میں کام کرتے ہوئے خاص قطری لباس میں۔ قطر ووحہ کے سٹی سینٹر کا بیرونی منظر قطر ووحہ کے سٹی سینٹر میں لی گئی ایک...
  3. سید رافع

    سعودیہ کا سفر نامہ

    ستمبر 2015 کو ایک سعودیہ کی سب سے بڑی کنسلٹنٹ فرم نے جاب آفر کی۔ اس کی کچھ تصاویر۔ کمپنی نے جدہ میں سمندر کے ساتھ بنی سعودی الیکٹرک میں C# ASP.NET اور SharePoint کی کوڈنگ کے لیے بھیجا۔ کافی ہوا تھی اور سورج بھی خوب تیز۔
  4. سید رافع

    جرمنی کا سفرنامہ

    میں نے محسوس کیا کہ امریکی سفر نامے کی تصاویر مجھ سے گم ہو چکی ہیں تو کیوں نہ جن ممالک گیا ان کے سفر نامے کی ایک ایک لڑی بنا کر تصاویر پوسٹ کر دوں۔ محفلین کو سفرنامے سے زیادہ وہاں کی تصاویر میں مزہ آئے گا۔ بہرحال صحیح کہا گیا ہے کہ ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔ جرمنی کی ایک فرم جوکہ...
  5. محب علوی

    تاریخ یوسفی کی پروف خوانی

    تاریخ یوسفی کی پروف خوانی کی پیشرفت اس دھاگے میں پیش کی جائے گی۔ اہم روابط مندرجہ ذیل ہیں۔ تاریخ یوسفی متن دھاگہ محفل پر کتاب کا پی ڈی ایف لنک تاریخ یوسفی آرکائیو ربط گوگل ڈاکس پر فائلوں کے ربط تاریخی یوسفی پروف اول (گوگل ڈاکس) گوگل ڈاکس میں صفحات کے نمبر کتاب کے صفحات کے مطابق ہیں۔ پی ڈی...
  6. بافقیہ

    دہلی اور اس کے اطراف کا ایک مختصر علمی سفر

    دہلی اور اس کے اطراف کا ایک مختصر علمی سفر۔۱- تحریر: عبد المتین منیری بروز بدھ مورخہ ۴ دسمبر کی شام پانچ بجے جب اسپائس جٹ کا طیارہ منگلور ہوائی اڈے پر ایک جھٹکے کے ساتھ اترا تو ایسا لگا کہ کوئی خواب ادھورا ہی درمیان سے ٹوٹ گیا ہو، اور بات کچھ ایسی ہی تھی، علم وکتاب گروپ کے نادیدہ احباب سے...
  7. یاز

    وادیٔ نیلم کی سیر

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گزشتہ ہفتے یکم مئی کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وادیٔ نیلم کی سیروسیاحت کا موقع ملا۔ لگ بھگ 19 سال پر محیط اپنے سیاحتی کیریئر میں بہت سی جگہیں دیکھنے کا موقع ملا، لیکن وادیٔ نیلم ابھی تک نہ دیکھ پائے تھے، جس پہ ہمیں کافی رنج و افسوس وغیرہ...
  8. یاز

    سفرِ مشی گن و نیاگرا آبشار وغیرہ

    سالِ گزشتہ کے اختتامی چند ہفتوں میں امریکہ یاترا کا اتفاق ہوا۔ اس سفر کا سب سے یادگار حصہ نیاگرا آبشار کا ٹرپ رہا۔ رسمِ سفرنامہء محفل کے مطابق نیاگرا ٹرپ بمعہ چند دیگر مواقع کی تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ ترتیب سے تصاویر ذیلی مراسلوں میں شامل کرتا جاؤں گا۔ فی الحال چند ٹیزر
  9. محمد تابش صدیقی

    سفر نامۂ حرمین شریفین بسلسلۂ ادائیگی عمرہ٭ کچھ یادداشتیں

    اس بات پر یقین تو پہلے ہی تھا کہ انسان کے ذمہ تدبیر اور کوشش ہے، کام کا ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی مشیت ہے۔ نیت خالص ہو تو پھر چاہے تدبیر اور کوشش میں کوئی کمی کوتاہی موجود بھی ہو، اللہ تعالیٰ مراحل میں آسانی فرما دیتا ہے۔ شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہو کہ جس کے دل میں حرمین کی حاضری کا شوق...
  10. محمد تابش صدیقی

    نظر لکھنوی نظم: سفرنامۂ حج ٭ نظرؔ لکھنوی

    سفرنامۂ حج سرگذشتِ مختصر ہے حجِ بیت اللہ کی یعنی رودادِ سفر ہے حجِ بیت اللہ کی سایہ افگن ہو گئی جب مجھ پہ شامِ زندگی آرزوئے حجِ بیت اللہ دل میں جاگ اٹھی اپنے خالق سے دعاجُو روز و شب رہتا تھا میں سننے والا ہے جو سب کی، اس سے بس کہتا تھا میں قرعہ اندازی میں فضلِ رب سے نام آیا نکل ہو گیا سجدہ...
  11. ل

    آج کا امریکہ… چند مشاہدات از جاوید حفیظ

    جاوید حفیظ صاحب نے اپنے دورہ امریکہ کے احوال پانچ قسطوں میں لکھے ہیں امریکہ کو جاننے کے لئے بہت دلچسپ ہیں۔ قسط 1 میں استنبول سے سیدھا واشنگٹن پہنچا۔ واشنگٹن میں تین ایئرپورٹ ہیں لیکن سب سے بڑا اور جدید ترین ڈالاس Dulles ایئرپورٹ ہے اور انٹرنیشنل پروازیں یہاں آتی ہیں۔ یہ وسیع و عریض ہوائی اڈہ ہے...
  12. محمد تابش صدیقی

    دورۂ تنازا بند (تنازعہ ڈیم) کی روداد

    دو ہفتہ قبل فتح جنگ میں رہائش پذیر ایک دوست کی طرف سے تنازا بند ریسٹ ہاؤس پر قیام کی دعوت ملی۔ چونکہ جگہ کا نام پہلی دفعہ سنا تھا لہٰذا باشتیاق دیگر دوستوں سے صلاح مشورہ کے بعد اس ویک اینڈ پر وزٹ طے کر لیا گیا۔ بروز ہفتہ دوپہر 3 بجے گولڑہ موڑ اسلام آباد پر اکٹھے ہوئے، چار گاڑیوں اور ایک موٹر...
  13. یاز

    مشک پوری ٹریک اور ہم

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آج کے روز ہم سے مشک پوری کا ٹریک سرزد ہو گیا۔ اجمال اس کا یوں ہے کہ مشک پوری کا ٹریک کرنے کا ارادہ بہت عرصے تھا، لیکن کبھی وقت دستیاب نہ ہوتا تھا اور کبھی کوئی ساتھ چلنے کو آمادہ نہیں ہوتا تھا۔ جب کبھی وقت ملا تو اس سے بڑے ٹرپ کے چکر میں مشک پوری کا ٹریک ہر بار رہ ہی جاتا...
  14. یاز

    سفرِ بروغل و کرمبر کی چند تصاویر

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم مستنصر حسین تارڑ نے اپنی کتاب یاک سرائے میں کرمبر جھیل کا سفرنامہ تحریر کیا ہے۔ اس میں لکھتے ہیں کہ ایک سفر کے دوران گلگت میں اپنے گائیڈ یا میزبان کے پاس کرمبر کی تصویر دیکھی اور اس جھیل کے عشق میں ایسا گرفتار ہوئے کہ آخر اس کا ٹریک کر کے ہی دم لیا۔ بخدا ہم نے بھی انٹرنیٹ...
  15. محمد تابش صدیقی

    کہا لاہور کو جائیں، کہا لاہور کو جاؤ

    زندگی تیز رفتاری سے بھاگ رہی ہے ۔گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر کی دوڑ کے علاوہ صحت کے مسائل کے درمیان اب کسی دفتری یا خاندانی دورہ کے علاوہ سیر و تفریح کے لئے نکلنا تقریباً ختم ہی ہو چکا ہے۔ بہت سی جگہوں کو دیکھنے کا ارمان دل میں موجود، مگر جورِ روز گار و مسائلِ صحت ان ارمانوں کا گلا گھوٹنے کے...
  16. قیصرانی

    فن لینڈ سے سپین، بائی روڈ

    کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا کہ اپنی ڈرائیونگ اور دیگر ضروری صلاحیتوں جیسا کہ انتظامی صلاحیت، سٹیمنا، ارتکاز وغیرہ کا جائزہ لے سکوں کہ لانگ ڈرائیو ایک دن میں کتنی کر سکتا ہوں اور کتنے دن بلا کسی ریسٹ ڈے کے سفر ممکن ہوگا۔ پسِ منظر میں یہ سوچ تھی کہ ایک مرتبہ عثمان کے ساتھ کینیڈا کے مشرقی ساحل سے مغربی...
  17. عؔلی خان

    ماں کا تحفہ (مَیں آج بھی اُن کو اَپنی ماں تصوّر کرتا ہوں)

    ماں کا تحفہ (مَیں آج بھی اُن کو اَپنی ماں تصوّر کرتا ہوں) تاریخِ اِشاعَت: جنوری ۱۹۹۶ ء جریدہ: رابطہ "کیف" کے "واگ زال" (ریلوے اسٹیشن) پر گاڑی رُک چُکی تھی۔ مَیں اَپنا رَک سیک سنبھالتا اُتر آیا۔ یہ سابق سوویت یونین کی ایک ریاست، یوکرائن، کے دارالحکومت "کیف" کا ریلوے اسٹیشن تھا۔ اجنبی مُلک،...
  18. محمد تابش صدیقی

    گرین لائن ٹرین کا سفر - - - ایک خوشگوار تجربہ

    کچھ دنوں قبل برادرِ خورد کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں بذریعہ گرین لائن ٹرین کراچی جانے اور آنے کا اتفاق ہوا. اس سے پہلے اس ٹرین کا صرف تذکرہ سنا تھا جس میں زیادہ تر تعریفی اور کچھ تنقیدی تبصرے تھے۔ بہرحال اب جبکہ خود کراچی جانے کا مرحلہ درپیش تھا تو فیصلہ کیا گیا کہ اس نئی ٹرین کے سفر کا...
  19. تہذیب

    باکو ۔۔۔۔۔۔

    (عمرخیام پہاڑی کے سفرناموں سے ایک اقتباس) جس طرح دبئی کی ترقی کی اصل وجہ تیل ہے اسی طرح باکوکی تعمیر و ترقی کے پیچھے بلکہ نیچے تیل کا ہاتھ ہے ۔ آذربائیجان میں تیل آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے نکلنا شروع ہوا ۔ کہتے ہیں کہ تیل زمین کی اتنی اوپری سطح پر تھا کہ لوگ کنواں یا گڑھا کھودتے اور ڈول بھر بھر...
  20. زیک

    غاروں اور زیر زمین شہروں کی دنیا: کاپادوکیا

    اسے کاپادوکیا (Kapadokya ترکی میں) کہیں یا کاپادوشیا (Cappadocia انگریزی میں) کہیں؟ خیر نام جو بھی ہو یہ وسطی ترکی کا زبردست علاقہ ہے۔ پچھلے سال کے آخر میں جب ہم نے ترکی جانے کا پلان بنایا تو گھر میں مشورے شروع ہوئے کہ کہاں کہاں جایا جائے۔ بیٹی نے گائیڈبکس دیکھنے کے بعد کاپادوکیا کے حق مین ووٹ...
Top