وادیٔ نیلم کی سیر

محمد وارث

لائبریرین
زبردست تصاویر۔

اتفاق کی بات ہے کہ میرے برادر نسبتی نے رتی گلی جھیل کے سفر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لگتا ہے یہ سیزن ہے۔
ایں خانہ ہمہ آفتاب است! مطلب یہ کہ آپ کے گھر میں سارے ہی سیر و سیاحت کے دلدادہ آفتاب و ماہتاب ہیں! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یاز صاحب، واقعی انتہائی خوبصورت تصاویر ہیں۔ لاجواب!

مجھے لگتا ہے ایک فوٹو گرافر بھی جب ایک منظر کو قید کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے یا اس کے مراحل طے کر رہا ہوتا ہے تو وہ بھی ایک طرح کی تخلیق کے مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے۔ میں فوٹو گرافر نہیں ہوں اور نہ ہی شاعر لیکن لگاؤ فوٹو گرافی سے بھی ہے اور شاعری سے بھی اور اتنا جانتا ہے کہ دہائیاں پہلے ایک بار میں لارنس (جناح) گارڈن میں اکیلا گھوم رہا تھا تو میں نے سوچا کہ اگر میں تصاویر بناتا تو کس کس مناظر کی بناتا اور کس کس اینگل سے بناتا تو مجھ پر کچھ کیفیات طاری ہوئیں، بعینہ یہی کیفیات کبھی شعر کہتے ہوئے طاری ہوتی تھیں!

اسی لیے کہا کہ فوٹوگرافر بھی اعلیٰ تخلیقی مراحل سے گزرتا ہے! :)
 
یاز

محفلین
زبردست تصاویر۔
اتفاق کی بات ہے کہ میرے برادر نسبتی نے رتی گلی جھیل کے سفر کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لگتا ہے یہ سیزن ہے۔
شکریہ جناب۔
اگلا مرحلہ یہ ہو سکتا ہے کہ یا تو برادرِ نسبتی کو محفل کی ممبرشپ دلوا کر ان سے لڑی بنوائیں، یا پھر ان سے تصاویر مستعار لے کر خود ہی پوسٹ کر دیں۔
 
یاز

محفلین
اس نالے میں رکھی کرسیوں پر تازہ بھنی ہو مچھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہے اگر موقع ملے تو کبھی مس نہ کریں۔
جی انشاءاللہ۔ یہیں پہ کسی ڈھابے پہ ناشتہ کرنے کی بابت بھی کافی تعریفیں سنی ہیں لوگوں سے۔

واہ یاز بھائی بہت ہی خوبصورت تصاویر بنائی ہیں :):applause:
شکریہ جناب۔
 
یاز

محفلین
یاز صاحب، واقعی انتہائی خوبصورت تصاویر ہیں۔ لاجواب!

مجھے لگتا ہے ایک فوٹو گرافر بھی جب ایک منظر کو قید کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے یا اس کے مراحل طے کر رہا ہوتا ہے تو وہ بھی ایک طرح کی تخلیق کے مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے۔ میں فوٹو گرافر نہیں ہوں اور نہ ہی شاعر لیکن لگاؤ فوٹو گرافی سے بھی ہے اور شاعری سے بھی اور اتنا جانتا ہے کہ دہائیاں پہلے ایک بار میں لارنس (جناح) گارڈن میں اکیلا گھوم رہا تھا تو میں نے سوچا کہ اگر میں تصاویر بناتا تو کس کس مناظر کی بناتا اور کس کس اینگل سے بناتا تو مجھ پر کچھ کیفیات طاری ہوئیں، بعینہ یہی کیفیات کبھی شعر کہتے ہوئے طاری ہوتی تھیں!

اسی لیے کہا کہ فوٹوگرافر بھی اعلیٰ تخلیقی مراحل سے گزرتا ہے! :)
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں وارث بھائی۔
فوٹوگرافی کے سلسلے میں خود کو ہنوز مبتدی ہی پاتا ہوں، تاہم آپ کی بات بالکل حق ہے کہ یہ بھی ایک طرح کی تخلیقی سرگرمی کی مانند ہی ہے، اور اس میں بھی تخیل اور محسوسات کا کافی عمل دخل ہوتا ہے۔
بقول شاعر
معجزہء فن کی خونِ جگر سے ہے نمود۔۔۔۔وغیرہ
 
یوسف سلطان

محفلین
بہت عمدہ یاز بھائی۔
خوبصورت نظاروں کو تصاویر میں قید کرنے کا فن توآپ کے پاس ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کا لکھنے کا انداز بھی بہت اچھا ہے۔
مگر یہ کیا بس اتنی ہی تصویریں تھی ؟یا اور بھی ہیں ابھی؟کیونکہ دل مانگے مور وغیرہ وغیرہ
 
بہت نوازش یوسف بھائی۔ ابھی کافی تصویریں باقی ہیں بھئی۔
 
زبردست۔
ساتھ ہی ساتھ وہاں کے دوکانداروں، مقامی افراد، ٹرانسپورٹرز، وغیرہ کی تفصیل بھی بتا دیجیے گا، تاکہ آئندہ بائیکاٹ میں سہولت رہے۔
 
زیک

مسافر
ایں خانہ ہمہ آفتاب است! مطلب یہ کہ آپ کے گھر میں سارے ہی سیر و سیاحت کے دلدادہ آفتاب و ماہتاب ہیں! :)
تمام نہیں کچھ کچھ۔ یہ صاحب البتہ پاکستان میں کافی پھرتے ہیں۔ چند ماہ قبل ناران وغیرہ کا چکر لگا رہے تھے اب کشمیر۔
 
زیک

مسافر
شکریہ جناب۔
اگلا مرحلہ یہ ہو سکتا ہے کہ یا تو برادرِ نسبتی کو محفل کی ممبرشپ دلوا کر ان سے لڑی بنوائیں، یا پھر ان سے تصاویر مستعار لے کر خود ہی پوسٹ کر دیں۔
تصاویر پوسٹ کروانا مشکل کام ہے۔ اکثر لوگوں کی منتیں کرنی پڑتی ہیں کہ کچھ تصاویر ہی دکھا دو جہاں سے ہو کر آئے ہو۔
 
یاز

محفلین
زبردست۔
ساتھ ہی ساتھ وہاں کے دوکانداروں، مقامی افراد، ٹرانسپورٹرز، وغیرہ کی تفصیل بھی بتا دیجیے گا، تاکہ آئندہ بائیکاٹ میں سہولت رہے۔
ایک ریسٹورنٹ کا بل تو جیب میں رکھا دیکھا تو تھا۔ ملا تو اس کی تصویر بھی شیئر کروں گا۔
 
یاز

محفلین
سفر کو مزید آگے بڑھاتے ہیں۔

اگلے دن لمبا سفر متوقع تھا تو بادلِ نخواستہ کچھ جلدی اٹھ کر نکل پڑے۔ ارادہ یہی تھا کہ راستے میں کسی اچھی جگہ پہ ناشتہ کر لیں گے۔ ابھی سورج بھی پہاڑوں پر سے نمودار نہیں ہوا تھا۔ ایسے میں پہاڑوں کے پیچھے سے پھوٹتی روشنی کی کرنیں خاصی دیدہ زیب محسوس ہوئیں۔
a018.jpg
a019.jpg
 
یاز

محفلین
مظفرآباد سے وادیء نیلم والی سڑک پہ چلیں تو ابتدا میں کرش مشینیں وغیرہ لگی دکھائی دیتی ہیں، جو شاید نیلم جہلم پراجیکٹ کے لئے بجری بنا رہی ہیں۔ اس کے بعد وادی نسبتاً سرسبز ہو جاتی ہے۔ کچھ آگے جا کے پٹیکا نامی گاؤں آتا ہے۔ اس کے بعد دھنی یا دھانی آبشار آتی ہے۔ اس سے کچھ آگے نوسدہ نامی جگہ آتی ہے، جہاں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بن رہا ہے، بلکہ تقریباً بن ہی چکا ہے۔ مظفرآباد سے نوسدہ تک سڑک کافی بہتر ہے اور تقریباَ ڈیڑھ گھنٹے میں وہاں تک پہنچا جا سکتا ہے۔ نوسدہ سے آگے وادی چند کلومیٹر تک کافی تنگ اور سنگلاخ ہو جاتی ہے اور پھر نوسیری نامی مقام کے قریب اچانک انتہائی کشادہ اور سرسبز ہو جاتی ہے۔
ہم دو ماہ پہلے کے ٹرپ میں بھی نیلم جہلم پراجیکٹ تک آئے تھے، تو ناشتہ کرنے کے علاوہ ہم بس دھانی آبشار پہ ہی دو تین منٹ کے لئے رکے۔ اور اگلی بریک نوسیری سے کچھ پہلے کے روڈ بلاک میں ہی لگانی پڑی۔

سفر کے اس حصے کی چند تصاویر جن میں کچھ گزشتہ ٹرپ کی ہیں اور کچھ ابھی کی۔ دونوں ٹرپ کی تصاویر میں سبزے کا واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔
 
Top