نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

پاکستان کے 2 آؤٹ ہو چکے ہیں
97 رنز کی برتری ابھی بھی نیوزی لینڈ کو حاصل ہے۔
کل کا اصل ہدف 8 وکٹس بچانا ہی ہے۔ وکٹس محفوظ رکھتے ہوئے تیز کھیلنا ان کے بس کی بات نہیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
رمیز راجہ کی جانب سے یوٹیوب چینل پر انتہائی بچگانہ بیان آیا ہے۔ عام لوگ اس طرح تبصرہ کریں تو بنتا ہے، مگر برطرفی سے اگلے دن ہی اس طرح شور مچانا شروع کر دینا نامناسب ہے۔

نجم سیٹھی نے بھی رات کو سوا دو بجے ٹوئیٹ کیا ہے۔ اپنی واپسی کا بتانے کےلئے۔

 

ظفری

لائبریرین
یہ ٹیست بھی ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔ مختصر دورانیہ کے میچیز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سوفٹ وئیر ہی تبدیل کردیئے ۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آؤٹ ہونے کے تسلسل میں جو وقفہ ہوتا ہے وہی وقفہ انہوں نے ٹیسٹ میچیز میں بھی برقرار رکھا ہے ۔ :idontknow:
 

جاسم محمد

محفلین
رمیز راجہ کی جانب سے یوٹیوب چینل پر انتہائی بچگانہ بیان آیا ہے۔ عام لوگ اس طرح تبصرہ کریں تو بنتا ہے، مگر برطرفی سے اگلے دن ہی اس طرح شور مچانا شروع کر دینا نامناسب ہے۔
رمیز راجہ کو جب نئی حکومت آئی تھی تب بھی ہٹایا جا سکتا تھا۔ اس نے بلاوجہ رولا ڈال رکھا ہے کہ اسکے ساتھ زیادتی ہوگئی
 
بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد بالخصوص سرفراز نے اور امام نے عمدہ بیٹنگ سے نیا سنبھالی ہوئی ہے۔ پاکستان کو اب برتری حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اگر اگلے سیشن میں وکٹس بچا لیں تو میچ بچ جائے گا۔
 

سروش

محفلین
میچ ڈرا سے فیصلے کی جانب رواں دواں ہے۔ صرف 32 رنز کی لیڈ ہے جو زیادہ سے زیادہ 100 ہوجائے گی۔ پھر ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
قست کی خوبی دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند

امام الق 96 پر آؤٹ

اور ساتھ ہی میچ ہاتھ سے نکلتا ہوا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس وقت 42 اوورز کا کھیل باقی ہے اور پاکستان کی برتری محض 54 رنز ہے اور آخری 3 وکٹیں ہی بچی ہیں۔ ابھی چائے کا وقفہ بھی ہونا ہے سو بہت بھی کھیل ہوا تو 30، 32 اوورز کا ہی ہوگا سو پاکستان کو میچ بچانے کے لیے 20 اوورز تو ہر حال میں کھیلنے ہیں۔ اس سے کم وقت میں آؤٹ ہو گئے تو نیوزی لینڈ 12، 14 اوورز میں 100 کا ٹارگٹ بھی حاصل کر سکتا ہے۔
 
Top