نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

سیلکشن کمیٹی نے ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا نام جاری کر دیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ اور حالیہ جاری پاکستان کپ کے اختتام پر حتمی 16 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔
بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دہانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر
فخر زمان اور حارث سہیل کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا بعد ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
 

ماظق

محفلین
ٹیسٹ میچ کا ڈسپلن نہ بولنگ میں اور نہ بیٹنگ میں نظر آیا ، کراچی ٹیسٹ ایک ایسا میچ تھا جس میں نیوزی لینڈ بدقسمت رہا ورنہ ہم نے ہارنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی ۔
 

وجی

لائبریرین
امام، سرفراز، سعود اور وسیم کی جانب سے میچ بچانے کے لیے عمدہ کھیل کا مظاہرہ۔
پاکستان کو بہتر نتائج کے لیے ٹیسٹ پچز بہتر بنانی ہوں گی۔
بھائی ٹیم بھی تو بہتر کریں
نہیں تو برطانیہ کی طرح ہر ٹیم صفایا کرتی جائے گی۔
 

ماظق

محفلین
آج کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لنچ کے بعد اب تک کے کھیل میں 54 اوورز میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 ، رنز بنا لیے ہیں اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
 

ماظق

محفلین
اس وقت کریز پر سنچری اسکور کرکے ڈیوون کونوے موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ کین ولیمسن دے رہے ہیں۔
 

ماظق

محفلین
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
 

ماظق

محفلین
نیوزی لینڈ کے کرکٹر مچل میکلنگھن نے بھی سوشل میڈیا پر کراچی کی وکٹ کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔

مچل میکلنگھن نے ٹوٹئر پر لکھا کہ کیا زبردست سڑک ہے، ایسی پچ بیٹرز کا خواب ہوتی ہے۔
 

ماظق

محفلین
دو مزید کامیاں ۔ کانوے اور ولیمسن آؤٹ ہو کر واپس جا چکے ہیں ، اسکور 254 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ۔
 
Top