نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

بالآخر وکٹ حاصل ہوئی نعمان کو۔
بابر سمیت کچھ کھلاڑی فلو کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہیں آئے، جس کی وجہ سے سرفراز اس وقت کپتانی کر رہا ہے۔ اور پہلا ریویو ہی کامیاب۔
سرفراز سے ہی باؤلنگ کروا لیں، قسمت ساتھ ہے۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین

وجی

بابر کے فیلڈ پر نہ آنے پر رضوان جب متبادل کھلاڑی کے طور پر فیلڈ کرنے آئے تو ایک طرح سے کپتان نظر آئے اور فیلڈ تبدیل کرتے رہے جب میچ منتظمین نے مطلع کیا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کرسکتا تو سرفراز کو کپتان بنایا گیا ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سرفراز کو کامیابیاں ملیں لیکن بات بات پر اپنا بلڈ پریشر ہائی کر لیتا ہے۔ کمنٹیٹرز بھی جس کی بارہا تنقید کرتے رہے تھے۔

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب وہ خود کارکردگی نہیں دکھا پا رہے تھے۔ تو فرسٹریشن کی وجہ سے یہ سب حرکتیں سرزد ہونے لگی تھیں اُن سے۔
 
آخری تدوین:
سیلکشن کمیٹی نے ون ڈے سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا نام جاری کر دیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ اور حالیہ جاری پاکستان کپ کے اختتام پر حتمی 16 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔
بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دہانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سیلکشن کمیٹی نے ون ڈے سیریز کے لیے 22 ممکنہ کھلاڑیوں کا نام جاری کر دیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ اور حالیہ جاری پاکستان کپ کے اختتام پر حتمی 16 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔
بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دہانی، شان مسعود، شرجیل خان اور طیب طاہر
سرفراز کی چھٹی؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کراچی کی وکٹ شاید بالکل ہی ڈیڈ ہے اور میچ ڈرا کی طرف جا رہا ہے۔ ہاں، پاکستانی ٹیم سے کچھ بعید نہیں کہ کب کارنامہ دکھا دیں، نیوزی لینڈ کی اس وقت برتری 30 رنز کی ہے اور چوتھے دن کا پہلا سیشن ہے اگر وہ لیڈ سو ڈیڑھ سو تک لے جاتے ہیں اور پھر دوسری اننگز میں پاکستان کا مشہور زمانہ کولیپس ہو جاتا ہے تو میچ نتیجہ خیز بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
 
چانسز نہ دیے ہوتے، تو اب تک نیوزی لینڈ آؤٹ ہو چکی ہوتی۔ کوئی 5،6 چانسز تو دے چکے ہیں۔
 
Top