تعارف نیا ممبر

firan

محفلین
السلام و علیکم

رجسٹر ہونے کے کافی بعد پہلی پوسٹ کر رہا ہوں۔ کافی سالوں سے انٹرنیٹ سے وابستہ رہا لیکن ‘نئے دور’ کی ہوا چلنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ‘read only’ موڈ میں منڈلانا شروع کردیا۔

ذاتی طور پر میں وہی ‘رجعت پسند’ اور ‘پتھر کے دور کا’ اسلامی مذہبی قسم کا ‘جنونی’ انسان ہوں۔۔۔ اور کچھ خاص بات نہیں۔ گبھرائے نہیں، اردو انٹرنیٹ کی دنیا میں (بالخصوص یونیکوڈ کے آجانے سے) دین کی جو دُرگت۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ قیمتی تزئین و آرائش ہو رہی ہے، اُس کے پیش نظر میں نے دین پر بات کرنا چھوڑ دی ہے۔ بے فکر رہیں۔

خیر - یہ فورم بشمول اپنے ذیلی شعبوں کے، کافی ضخیم ہے۔ اچھا وقت گزرے گا۔ فونٹ ڈیزائننگ سے اور کچھ گرافکس سے دلچسپی ہے تو دیکھا کہ میرے علم کی حد تک اس فورم میں کافی سرگرم مباحث چل رہے ہیں۔

اب اگر آپ میں سے کوئی اس فورم کے بارے ہلکا پھلکا تعارف بھی پیش کردیں کہ یہ کن لوگوں کا ہے، اور کوئی خاص مقاصد وغیرہ۔۔۔

فران
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فران اور خوش آمدید۔ یہ فورم اردو کی ترویج کے لیے مختص ہے اور اس کی شناخت یہاں پر ہونے والے علمی اور تحقیقی کام کی وجہ سے ہے۔ آپ اگر کسی پراجیکٹ میں شامل ہونا چاہیں تو اس سے ہمیں خوشی ہوگی۔ اور دین پر بات کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر آپ میں دوسروں کے اختلافی نظریات کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے تو کوئی مسئلہ نہیں پیش آنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بھئی فران ایک ہی پیغام بھیج کر فرار ہو گئے۔

ابھی تو آپ کو خوش آمدید کہنا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
خوش آمدید فران صاحب، کافی دلچسپ مگر کم گو انسان معلوم ہوتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ 'ریڈ آنلی' موڈ سے نکل کر کچھ لکھیں بھی تو۔ تاکہ بشمول میرے کئی دوسرے لوگ بھی مستفیذ ہو سکیں۔ شکریہ۔
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید فران ۔۔۔
اردو محفل ، اردو محفلوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے ، یقینا یہاں آپ اچھا وقت گزاریں گے۔۔
پنے نام کا مطلب تو بتائیے ؟
وسلام
 
Top