نور القرآن فانٹ کا نیا ورژن

iqtada

محفلین
مین نے ان پیج میں کمپوزڈ قران پاک کا سافٹ ویر downloadسیکشن میں بھی رکھا تھا ۔ اسلامی تعلیمات کے سیکشن میں ۔ کچھ دن تو وہ نظر آتا رہا لیکن اب نظر نہیں آ رہا ۔ شاید کوئی ٹیکنیکل پرابلم ہے یا انتظامیہ نے اس کو بلاک کر دیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت چاہتا ہوں اقتدا، کسی وجہ سے یہ منظور کیے جانے سے رہ گیا تھا۔ میں نے اب اسے اپروو کر دیا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ جی آپ کا، میں آپ کی درازی عمر اور صحت کے لیے دعاگوہوں۔ اللہ آپ کو زندگی، صحت اور ایمان دے آمین
 

iqtada

محفلین
السلام علیکم مشتاق بھائی
رابطے کا شکریہ۔ مشتاق بھائی میں پچھلے چار پانچ سال سے اپنے کمپوزنگ کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں اس وقت عربی ٹآئپ کے لئے کوئی سافٹ ویر یا فانٹ موجود نہیں تھا ۔ مجھے تقریبا تین سال لگے کمپوزنگ میں ۔ اس میں کچھ غلطیاں تھیں جو ٹھیک کرنے کے لئے میں نے اس کو کورل ڈرا میں کنورٹ کرنا شروع کیا میرا خیال تھا کہ یہ کام جلدی ہو جائے گا ۔ لیکن اس میں اتنی ہی ٹائم لگ رہا ہے جتنا کمپوزنگ میں ۔ میں‌ گورنمنٹ جاب کرتا ہوں اور جتنا تھوڑا بہت ٹائم بچتا ہے اپنے پراجیکٹ پر کام کرتا ہوں تقریبا آدھا قرآن پاک میں نے کورل میں کنورٹ کر لیا ہے ۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگ مجھ سے اچھا کام کر رہے ہیں لیکن میں اپنے پراجیکٹ کو بھی مکمل کرنا چاہتا ہوں ۔ اس لئے آپ کے کام میں ہاتھ نہیں بٹا سکتا جس کے لئے معذرت چاہتا ہوں ۔ دعاوں میں یاد رکھئے گا ۔ اللہ ہافظ
 

باسم

محفلین
کورل ڈرا والی بات سمجھ نہیں آئی میں نے ڈاؤن لوڈ کیا تو اس میں صرف ان پیج مسلیں تھیں
شاید کچھ اشکال کا تعلق کورل ڈرا سے ہو!
 

iqtada

محفلین
سلام کورل ڈرا سے میری مراد ہے ٹیکسٹ کو اٹھا کے کورل ڈرا میں لے جانا اور فارمیٹ کرنا اعراب کو مزید اپنی جگہ پر لانا ۔ جو الفاظ ان پیج میں نہیں بن سکتے ان کو ctrl+Q سے پکچر میں بدلنا اور فارمیٹ کرنا ۔ داراصل میں چاہتا تھا کہ یہ ویسے ہی نظر آئے جیسے قرآن پاک پرنٹ ہوتا ہے ۔ میں جلد ہی کچھ سپارے کورل والے اپ لوڈ کر دوں گا انشا اللہ ۔
 

دوست

محفلین
یعنی تصاویر میں ہی بدل رہے ہیں۔ تو پھر پرنٹ شدہ قرآن کا نسخہ سکین بھی کیا جاسکتا تھا۔ بہت دیدہ زیب چھپے ہوئے نسخے موجود ہیں جن کے سکین سے یہ گمان بھی نہیں گزر سکتا کہ یہ سکین شدہ تصاویر ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
کس کی گریٹ پوسٹ سعودی صاحب۔۔ نام تو املا نہیں کر سکا لیکن کے ایس اے سے یہی لگا کہ سعودی ہیں۔
محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں
 

iqtada

محفلین
جی ہاں کچھ ایسا ہی ہے یہ کورل فارمیٹ میں ہو گی اور کورل سے ورڈ یا ان پیج میں نہیں جا سکے گی ۔ لیکن سکین شدہ قرآن پاک کا پورا صفحہ سکین ہوتا ہے اور اس میں سے کٹ پیسٹ نہیں کیا جا سکتا ۔ میں نے کورل میں ایک ایک لائن کو گروپ کر دیا ہے ۔ جو کٹ پیسٹ آسانی سے ہو جائے گا ۔ جتنا اس میں سے چاہیں گے اٹھا سکیں گے ۔
 

arifkarim

معطل
جی ہاں کچھ ایسا ہی ہے یہ کورل فارمیٹ میں ہو گی اور کورل سے ورڈ یا ان پیج میں نہیں جا سکے گی ۔ لیکن سکین شدہ قرآن پاک کا پورا صفحہ سکین ہوتا ہے اور اس میں سے کٹ پیسٹ نہیں کیا جا سکتا ۔ میں نے کورل میں ایک ایک لائن کو گروپ کر دیا ہے ۔ جو کٹ پیسٹ آسانی سے ہو جائے گا ۔ جتنا اس میں سے چاہیں گے اٹھا سکیں گے ۔

اقتدا کیا یہ بہتر نہیں کہ پورا قرآن پاک ایک ہی بار برصغیری رسم الخط میں یونیکوڈ میں کمپوذ کیا جائے، تاکہ انٹرنیٹ پر بھی ٹیکسٹ کی شکل میں دیکھا جا سکے ؟؟؟
 

iqtada

محفلین
اچھی بات ہے اگر ٹیکسٹ میں بھی ہو جائے تو ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دیں گے ۔ جب میں نے کمپوز کرنا شروع کیا تھا تو میرا نظریہ یہ تھا کہ ایسا سافٹ ویر ہو جو پرنٹنگ پبلشنگ میں مدد دے سکے ۔ وہ کام یہ سافٹ ویر انشا اللہ کرے گا ۔ کورل ڈرا کا جو فارمیٹ ہوتا ہے وہ ہوتا تو گریفک ہی ہے لیکن ”ویکٹر” گریفک ہوتا ہے جو تبدیل ہو سکتا ہے ۔ جبکہ سکین کیا ہوا گریفک ویکٹر نہیں ”بٹ میپ” گریفک ہوتا ہے ۔ جو تبدیل نہیں ہو سکتا ۔
 

iqtada

محفلین
میں نے کچھ اور فائلز اپ لوڈ کر دی ہیں ۔ جو کورل ڈرا فارمیٹ میں ہیں ۔ نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ ان کو دیکھ لیں ۔ شکریہ
 
Top