نور القرآن فانٹ کا نیا ورژن

علوی امجد

محفلین
نور القرآن فانٹ كا نیا ورزن حاضر خدمت ھے۔ اس فانٹ میں گذشتہ ریلیزكے جملہ مسائل كو ختم كیا گیا ھے۔ تقریبا تمام ممكنہ علامات كو یونیكوڈ ویلیوز كے ساتھ اس فانٹ میں ڈالا گیا ھے اور تمام تر علامات آپ باآسانی تین حرف تك آیت كے نشان كے اوپر ٹائپ كرسكتے ھیں۔

یونی كوڈ ویلیو نہ ہونے كے باعث مندرجہ ذیل ویلیوز كو متبادل ویلیو دیگئی ھے۔ قف(06EB)، سكتہ (06EF)، تین نقطے (06DB)، عربی چھ (06EE)، ص (06EA)

آیت كے نشان كو بریكٹ كی مدد سے بنایا گیا ھے۔ لکھنے کا طریقہ كار یہ ھوگا۔
ۛ بریكٹ شروع - آیت نمبر - بریكٹ بند - علامات

اس كے علاوہ جو دوست آیت كے گول نشان كے ساتھ كام كرنا چاہتے ھیں ان كی سہولت كے لئے گول نشان(06DD) بھی موجود ہے لیكن اس كے لئے انہیں عربیك ایكسٹینڈڈ ڈیجٹس (06F0-06F9) كو اپنے كی بورڈ میں شامل كرنا پڑے گا۔

دوستوں كی سہولت كی خاطر میں ایك قرآنی كی بورڈ بھی اپ لوڈ كئے دیتا ھوں تاكہ ٹائپنگ میں سھولت ھو۔ یہ كی بورڈ فونیٹك كی بورڈ سے اخذ كیا گیا ہے۔

فانٹ كے اندر تمام اردو یونی كوڈ ویلیوز كو ڈالا گیا ھے۔ آپ اس كی مدد سے اردو باآسانی ٹائپ كرسكتے ھیں۔

Hamd.gif

pic-1.gif

Ilamat.gif

keyboards.gif

فانٹ اور كی بورڈ مندرجہ ذیل لنك سےڈانلوڈ كئے جاسكتے ھیں۔

for font:
http://www.mediafire.com/?ucxido2yjiw

for Keyboard Layout:
http://www.mediafire.com/?sxtgmnyygci
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ علوی امجد۔
آپ چاہیں تو یہ فونٹ یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ اس کی ڈاؤنلوڈ کا ربط برقرار رہے۔
 
اردو

محفلین
خواب کی تکمیل

جزاکم اللہ ۔ محترم علوی صاحب
نور قرآن فونٹ نے اس خواب کی تکمیل کردی ہے جسے سب دیکھ رہے تھے ۔
اس موقع پر خوشی سے الفاظ نہیں‌مل رہے جن سے محترم علوی صاحب کا شکریہ ادا کرسکوں۔
 
علوی امجد

محفلین
بہت شکریہ علوی امجد۔
آپ چاہیں تو یہ فونٹ یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی رکھ سکتے ہیں تاکہ اس کی ڈاؤنلوڈ کا ربط برقرار رہے۔

میری کم عقلی سمجھ لیں یا اس فورم کے بارے میں عدم واقفیت، مجھے سمجھ نہیں پڑ رہی کہ ڈانلوڈ سیکشن کہاں پر واقع ہے۔ شائد سامنے ہی ھو لیکن میری نگاہیں اسے تلاش نہ کر پا رہیں۔ آپ رھنمائی فرما دیں۔شکریہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل کے صفحہ اول یعنی www.urduweb.org/mehfil پر دائیں‌جانب چوتھا یا پانچواں لنک ہے

ویسے میرے پاس یہ دونوں‌ ڈاؤن لوڈ لنک کام نہیں‌کر رہے جن میں کی بورڈ لے آؤٹ‌ اور فانٹ دونوں‌ شامل ہیں
 
علوی امجد

محفلین
محفل کے صفحہ اول یعنی www.urduweb.org/mehfil پر دائیں‌جانب چوتھا یا پانچواں لنک ہے

ویسے میرے پاس یہ دونوں‌ ڈاؤن لوڈ لنک کام نہیں‌کر رہے جن میں کی بورڈ لے آؤٹ‌ اور فانٹ دونوں‌ شامل ہیں

میں نے ابھی پھر لنک چیک کیے ھیں لنک صحیح کام کررہے ہیں۔ لیکن پھر بھی میں نے آپ کے رھنمائی کی بدولت محفل فورم کا ڈانلوڈ سیکشن ڈھونڈ لیا ہے اور وہاں اپ لوڈ کررہا ہوں۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
بہت خوب اچھا کام اور بہت محنت کی گئ ہے مگر ایک بات سمجھ نہیں‌ آتی کہ فونٹ کا خالق کون ہے ؟ کیونکہ فونٹ کی پراپرٹیز میں علوی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ عرب آئیز اور MAK Alagha
Regenerated by Nadim Shaikli
ae_Dimnah آتے ہیں کیا یہ فونٹ مشترکہ پراجیکٹ ہے ؟
http://img141.imageshack.us/my.php?image=65238407ku5.jpg
 
علوی امجد

محفلین
میں نے دونوں فائلیں ڈانلوڈ سیکشن میں کاپی کردی ہیں۔
نور القرآن فانٹ ، فانٹس کے سیکشن میں اور کی بورڈ "اردو فری وئیر" کے سیکشن میں ڈال دیئے ہیں۔ ان کا سٹیٹس ابھی غیر منظور کردہ لکھا آرہا ہے۔
 
علوی امجد

محفلین
بہت خوب اچھا کام اور بہت محنت کی گئ ہے مگر ایک بات سمجھ نہیں‌ آتی کہ فونٹ کا خالق کون ہے ؟ کیونکہ فونٹ کی پراپرٹیز میں علوی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ عرب آئیز اور MAK Alagha
Regenerated by Nadim Shaikli
ae_Dimnah آتے ہیں کیا یہ فونٹ مشترکہ پراجیکٹ ہے ؟

یہ اس فانٹ کا نام ہے جس میں‌ابتدائی طور پر نورالقرآن فانٹ کے گلیپس اکٹھے کئے گئے تھےتاکہ ایک معیاری قرآنی فانٹ کی تیاری شروع کی جاسکے۔ سب سے پہلے کیریکٹرز تیار کئے گئے پھر مائیکروسافٹ وولٹ کی پروگرامنگ کی مدد سے انہیں جوڑا گیا۔ فانٹ کی نوک پلک میں اتنی مصروفیت رہی کہ اس کی پراپرٹیز پر دھیان نہ رہا۔ اس لئے آپ کو یہ نام نظر آ رہا ہوگا۔
 
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں‌ کہ دھیان رہتا تو خالق بیچارے کو سرے سے ہی اڑا دیتے، یا اس کے حصے کا کریڈٹ اسکو دیتے؟ بہرحال جو بھی ہے اب اسے استعمال کرتے ہیں عرصے سے ایک اچھے فونٹ کی تلاش تھی۔
 
arifkarim

معطل
واقعی اس فانٹ کو بنانا جان جوکھوں کا کام تھا۔ صرف علامات کا ایک سٹینڈرڈ بنانے میں پورا ایک مہینہ لگ گیا! لیکن یہ محض خدا تعالی' کا فضل اور علوی امجد صاحب کی انتھک محنت ہے جسکی بدولت ہمیں یہ فانٹ ایک حد تک مکمل کرنے کی توفیق ہوئی۔ شروع شروع میں علامات کو لیگچرز میں کردیا گیا تھا مگر جلد ہی احساس ہوا کہ اس طرح تو ہمیں بے شمار لیگچرز ڈالنے پڑیں گے، کیونکہ آئے دن ہمیں نئ کمبینیشنز مل رہی تھیں۔ اس مسئلہ کا حل وولٹ میں‌ پراگرامنگ کے ذریعے کر دیا گیا۔
نور ہدایت فانٹ‌ کی ریلیز کے بعد ہم نے نور قرآن فانٹ کو اس کے قریب لانے کی کوشش کی مثلاً علامات نیچے سے اوپر کر دیے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ طریقہ درست نہیں اسلئے اسے واپس کر دیا گیا۔ اب صرف بریکٹس اور آیت کا نشان آپس میں لڑ رہے تھے، انکی بھی آپس میں دوستی ہوگئی اور اب ریلیزڈ فانٹ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ :)

میں‌دیکھ رہا ہوں کہ کی بورڈ میں 3 جگہیں‌ خالی ہیں۔ وہاں سکتہ، سجدہ اور وقفہ کی علامت اگلی دفہ تک انشاءاللہ ڈال دیں گے۔ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ یہیں محفل پر یونیکوڈ قرآن ٹائپینگ پراجیکٹ شروع کیا جائے، جسمیں پورا قرآن پاک اس فانٹ سے یونیکوڈ میں بر صغیری رسم الخط کے مطابق ٹائپ کیا جائے۔ ﴿ابھی تک انٹرنیٹ پر ایک بھی نسخہ پورا قرآن اوپن ٹائپ یا یونیکوڈ میں موجود نہیں، ہمارے خط کے مطابق۔ :( فانٹ ہوتا تو ٹائپ ہوتا نا!﴾ اگر آپ لوگوں کی اس پراجیکٹ میں دلچسپی ہے تو بتائیں تا اسے جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔

شوکت کریم صاحب: یہ فانٹ علوی امجد صاحب کی اپنی تخلیق ہے، خاکسار نے تو محض علامات کو اکٹھا کرنے اور ان کے کمبینیشنز پر کا کیا ہے۔ تمام علامات جو قرآن میں‌ استعمال ہوتی ہیں:
a49.gif

اگر مندرجہ بالا لنکس کام نہیں کر رہے تو یہ چیک کرلیں:
فانٹ: www.divshare.com/download/4092932-89a
کیبورڈ: www.divshare.com/download/4092933-d5a
 
arifkarim

معطل
فانٹ ٹیسٹنگ!

i88243_a56.gif

آیت کے نشان کے ساتھ لکھنے کا طریقہ:
کوئی بھی آیت لکھنے کے بعد تین بار سپیس دیں۔ اب ایک عدد مثلاً ۹ ڈالیں اور پھر دو بار سپیس دے کر آیت کا نشان ڈالیں۔ اور اب بغیر کوئی سپیس دیے علامت ڈال لیں۔ دو اعداد مثلاً ۵۵ ڈالنے کے بعد ایک بار سپیس دیں اور تین اعداد مثلاً ۱۲۳ ڈالنے کے بعد کوئی سپیس دینے کی ضرورت نہیں!

علوی بھائی: آپ نے یہ بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔
سنیپس کے مطابق تین علامات اکٹھی ڈالتے وقت پہلی علامت اوپر سے کٹ جاتی ہے۔ اگر علامات تھوڑی چھوٹی کردی جائیں‌تو اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ لائین سپیسنگ بھی بڑھا سکتے ہیں مگر فانٹ میں پہلے ہی لائیز کے درمیان سپیس کافی زیادہ ہے۔
دوسرا حل یہ ہو سکتا ہے کہ علامت سبسٹیٹوشن میں دو اور تین علامت کے مابین سپیس بلکل کم کردیں۔ جیسا کہ قرآن پبلشنگ سسٹم کے فانٹ میں ہے۔
اسی طرح جب ایک سے زیادہ علامات ڈالتے ہیں تو پہلی علامت یعنی اوپر والی بائیں طرف چلی جاتی ہے۔ اور اگر اس کے نیچے ایک اور علامت ڈالیں تو پہلی علامت مزید بائیں طرف۔ ۔ ۔ اس سے فانٹ کی خوبصورتی خراب ہو رہی ہے۔ کوشش کریں کہ ہر علامت چاہے وہ ایک، دو ہوں یا تین:‌ سب کی سب 90 ڈگریز آیت کے نشان کے بالکل اوپر آئیں۔

a58.gif

نیلی لکیر: علامت الاینمنٹ کا راستہ
کالی لکیر: علامت الائنینٹ کا وہ راستہ جو ہونا چاہیئے!

اب صرف وقفہ کی علامت ڈالنا باقی ہے۔ آپ امتحانات سے فارغ ہو کر آئیں تو اسکو مزید بہتر کرتے ہیں۔ یہ انشاءاللہ اب تک کا بہترین اوپن‌ ٹائپ قرآنی فانٹ ثابت ہوگا! :grin:
 
اردو

محفلین
یونی کوڈ ٹائپنگ پراجیکٹ

محترم امجد علوی صاحب
محترم عارف کریم صاحب
یونیکوڈ قرآن ٹائپینگ پراجیکٹ کو بھی جلد از جلد شروع کرنا چاہیئے ۔ میں بھی اس پراجیکٹ میں‌ کام کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں۔
 
علوی امجد

محفلین
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں‌ کہ دھیان رہتا تو خالق بیچارے کو سرے سے ہی اڑا دیتے، یا اس کے حصے کا کریڈٹ اسکو دیتے؟ بہرحال جو بھی ہے اب اسے استعمال کرتے ہیں عرصے سے ایک اچھے فونٹ کی تلاش تھی۔

آپ جیسے لوگوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔ کہ کسی کی تین چار مہینے کی دن رات کی محنت کو یوں چند جملوں میں ہوا میں اڑا دیا جائے۔ میں نے فانٹ کسی تمغہ یا ایوارڈ کی لالچ میں نہیں بنایا۔ جو کچھ محنت کی ہے وہ بارگاہ الٰہی کے رجسٹر میں ایک ایک لمحے کی درج ہے۔ اور اس کا صلہ صرف اللہ کی ذات دے گی۔ آپ سے نہ ہی کوئی گلہ ہے اور نہ کسی صلے کی امید۔ میں نے اسے صرف صدقہ جاریہ سمجھ کر بنایا تھا۔ شکریہ
 
السلام علیکم محترم امجد علوی بھائی
سب سے پہلے تو آپ کو انتی بڑی کامیابی کی بہت مبارکباد اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے آپ نے ماشاء اللہ بہت اچھا کام کیا ہے یہ اب تک کاسب سے بہترین اوپن ٹائپ قرآنی فانٹ ہوگا۔ اسکے بعد محترم امجد علوی بھائی کیا آپ اسکا وولٹ ریلیز کرسکتے ہیں اور کیا آپ مجھے وولٹ کا کوئی گائیڈ لنک دیں سکتے ہیں والسلام
 
عارف کریم بھائی آپ نے جو سپمل سیئے ہیں ان میں ایک دوسرا قرآنی فانٹ بھی موجود ہے کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کونسا فانٹ ہے اور کس ویب سائٹ پر دستیاب ہے شکریہ
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی آپ نے جو سپمل سیئے ہیں ان میں ایک دوسرا قرآنی فانٹ بھی موجود ہے کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کونسا فانٹ ہے اور کس ویب سائٹ پر دستیاب ہے شکریہ

یہ کالے رنگ کا قرآنی خط قرآن پبلشنگ سسٹم کے قرآء فانٹ کا ہے۔ اس میں‌ٹائپ شدہ پورا قرآن یہاں مل سکتا ہے: http://www.pakquran.com/quranslides2.asp

چونکہ یہ خط لیگچرز بیسڈ ہے اور کئی بار پروف شدہ ہے، اس لئے اس میں غلطی کا امکان بہت کم ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی اس خط پر بھی ایک اوپن ٹائپ فانٹ بنائیں گے۔ آپ کے تعاون کا شکریہ!
 
عارف کریم بھائی آپ کے جواب دینے کا شکریہ
آپ نے جو سمپل لگایا ہے وہ دوسرے خط میں ہے جبکہ آپ نے جو لنک دیا ہے وہاں پر دوسرے فانٹ میں ہے ۔ کیا یہ فانٹ آپ کے پاس موجود ہیں ویسے کیا میں آپ کے اس پروجیکٹ میں شامل ہوسکتا ہوں میں نے اسی قرآنی خط کے لیگچرز بنائے ہیں اسلئے میں نے آپ سے پوچھا کہ یہ کونسا فانٹ ہے مجھے اب اسے فونٹ کے شکل میں لانے میں کچھ مشکلیں در پیش ہے جس کا حل مایکروسافٹ وولٹ میں ہے لیکن مجھے مایکروسافٹ وولٹ بلکل سمجھ ہی نہیں آرہا کیا آپ یا امجد علوی بھائی اس سلسلے میں میرا کچھ مدد کرسکتے ہیں اور کیا میں امجد علوی بھائی سے مل سکتا ہوں میرے خیال میں میں اور امجد علوی صاحب نزدیک میں ہی رہتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
آپ جیسے لوگوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔ کہ کسی کی تین چار مہینے کی دن رات کی محنت کو یوں چند جملوں میں ہوا میں اڑا دیا جائے۔ میں نے فانٹ کسی تمغہ یا ایوارڈ کی لالچ میں نہیں بنایا۔ جو کچھ محنت کی ہے وہ بارگاہ الٰہی کے رجسٹر میں ایک ایک لمحے کی درج ہے۔ اور اس کا صلہ صرف اللہ کی ذات دے گی۔ آپ سے نہ ہی کوئی گلہ ہے اور نہ کسی صلے کی امید۔ میں نے اسے صرف صدقہ جاریہ سمجھ کر بنایا تھا۔ شکریہ
لیکن یہ تو ممکن ہوگا کہ اس فانٹ میں یہ لیبلس نکالنے کی بجائے لکھ دیں
courtesy .....
اگر اوپن سورس فانٹ ہے تو اس میں کسی دیدہ دلیری کی ضرورت نہیں، اور اصل کرئیٹر کو اس طرح تشکر دے دیا جائے۔ اگر اوپن سورس نہیں ہے، تو پھر یہ سب ہتانا ہی ہوگا۔ اور جس دیدہ دلیری سے اس کو سانچہ بنایا گیا ہے، اسی دیدہ دلیری سے ان کے خالقوں کے نام ہتا دئے جائیں۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
آپ جیسے لوگوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔ کہ کسی کی تین چار مہینے کی دن رات کی محنت کو یوں چند جملوں میں ہوا میں اڑا دیا جائے۔ میں نے فانٹ کسی تمغہ یا ایوارڈ کی لالچ میں نہیں بنایا۔ جو کچھ محنت کی ہے وہ بارگاہ الٰہی کے رجسٹر میں ایک ایک لمحے کی درج ہے۔ اور اس کا صلہ صرف اللہ کی ذات دے گی۔ آپ سے نہ ہی کوئی گلہ ہے اور نہ کسی صلے کی امید۔ میں نے اسے صرف صدقہ جاریہ سمجھ کر بنایا تھا۔ شکریہ
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ کسی کی ""بھی"" دن رات کی محنت ضائع نہیں‌ ہونی چاہئے۔ آپ نے جو محنت کی اس کا اجر آپ کا اس کا پھل آپ کا اور جس نے پہلی اینٹ لگائی یا بنیاد کھودی اس کا پھل اس کا، اللہ آپ کا بھلا کرے میں کسی کی محنت ضائع کرنے والا کون ؟ آخر آپ جہاں اتنا سب کچھ کر سکتے ہیں تو پھر کچھ تک سمجھ نہیں آئی کہ صرف سانچا عرب آئیز والوں کا کیوں لیا۔ اور کوئی بھی تخلیق کار اپنی تخلیق میں کسی دوسرے کا ایک ذرہ تک نہیں لیتا یہی تو ایک سچے تخلیق کار کی خوبی ہوتی ہے۔ اور اگر کسی سے انسپائر ہو کر کوئی تخلیق کرتے ہیں تو انسپائریشن کے سورس کا حوالہ ضرور دیتے ہیں۔ کہ یہی بڑا پن ہے۔ اور ہر جگہ اپنا نام صرف اپنا نام دیا مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وائے بد نصیبی ایک جگہ رہ ہی گئ۔۔۔۔۔۔۔ اچھا ہوتا کہ جس بیس پہ یہ خوبصورت فونٹ بنایا گیا ہے اس بیس کا نام بھی اس خوبصورتی میں‌ شامل ہوتا۔ اور میں نے صرف اتنا ہی کیا ہے کہ وہ لوگ جو دن رات کر کے فونٹ بنا بنا کر فری میں‌ دیتے رہتے ہیں انکے نام تو زندہ رہنے چاہئیں۔
اور میں خود کیا کہہ رہا ہوں فونٹ خود بول رہا ہے ۔ وہ کیا شعر ہے جو چپ رہے گی زبان ، لہو خنجر پکارے گا (کوئی صاحب تصیح کر دیں‌تو مشکور ہوں‌گا(
 
Top