نور القرآن فانٹ کا نیا ورژن

بلال

محفلین
آیت کے درمیان میں آنے والی علامات میں سپیس کا بہت زیادہ استعمال کے بارے میں دوستوں نے کافی شکایت درج کرائی ہیں۔ اس کے بارے میں اگرچہ برادر عارف نے جواب تو دیا ہے۔ لیکن میرے خیال میں اس کو تھوڑا سا زیر بحث لے آتے ہیں تاکہ آپ دوستوں کی اتفاق رائے سے شائد کوئی اچھا طریقہ مل جائے۔
اس سلسلے میں چند گزارشات پر ذرا توجہ دیجئے گا۔
علامات کو آیت کے نشان کے بالکل اوپر رکھنے کے لئے علامت کو اپنے اصل مقام سے پیچھے کردیا گیا تھا۔ تاکہ وہ آیت کے نشان کے بالکل اوپر آئے۔
new-5.gif

لیکن جب علامت آیت کے درمیان میں آتی ھے تو اس کو لازما چند سپیس درکار ہوتے ہیں تاکہ وہ اپنی مقررہ جگہ پر پہنچ سکے۔
اگر ہم اس کے لئے ایک سٹینڈرڈ وضع کرلیں کہ
سپیس + علامت کا نشان + سپیس
تو وہ علامت ذرا بڑی ہوکر بغیر کسی اضافی سپیس کے آیت کے درمیان میں آجائے گی۔
new-6.gif

لیکن اس میں خدشہ ہے کہ کسی دوست نے اگر آیت کے نشان کے بعد سپیس دے کر علامت کو ٹائپ کیا ھو تو ان کے لئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
چنانچہ دوسرا طریقہ یہ ہوسکتا ہے۔
سپیس + سپیس + علامت + سپیس + سپیس
میرا خیال ہے موخر الذکر شائد بہتر ہو۔ آپ لوگوں کا اس بارے میں‌کیا خیال ہے۔ اس کے علاوہ بھی کوئی بہتر تجویز ہو تو ھم اس کو اسی ترتیب سے کردیں گے۔

آپ نے علامات کے لئے دو طریقے بتائے ہیں کہ اُن میں سے کس کا انتخاب کیا جائے؟ میرے بھائی میں دونوں طریقوں کے حق میں نہیں۔۔۔ اس کی وجہ یہاں بیان کر رہا ہوں بس تھوڑا سا غور کیا جائے۔۔۔
جب ہم کسی آیت کے بعد سپیس دیں گے چاہے ایک ہو یا دو پھر آیت کا نشان اور پھر علامت۔۔۔
اسی طرح جب کسی آیت کے درمیان علامت ہو تو پہلے سپیس دینی پڑتی ہے چاہے وہ ایک ہو یا زیادہ یہ بھی ٹھیک نہیں۔۔۔ وہ اس لئے کہ جب ہم نے آیت کے بعد یا درمیان میں علامت دینی ہے تو اگر جہاں ہم علامت دینے لگے ہیں وہ کسی لائن کے آخر پر ہو تو جب ہم سپیس دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ علامت نئی لائن پر چلی جائے اور اسی طرح آیت کا نشان بھی۔۔۔ مثال کے طور پر تصویر دیکھیں۔۔۔ لیکن اگر ہم آیت کے ختم ہونے پر اور درمیان میں بغیر سپیس کے آیت کا نشان اور علامت دیں گے تو اس طرح یا تو آیت کا آخری لفظ بھی آیت کے نشان یا علامت کے ساتھ نئی لائن پر جائے گا یا پھر دونوں اسی لائن پر رہیں گے۔۔۔ اور یہی کمپیوٹر پر ٹائیپنگ کا اصول بھی ہے چاہے انگلش ہو، اردو ہو یا عربی ہم جب کوئی فقرہ لکھتے ہیں تو اُس فقرے کے آخری لفظ کے بعد سپیس دیئے بغیر فل سٹاپ لگاتے ہیں اور فل سٹاپ کے بعد سپیس دے کر نئا فقرہ شروع کرتے ہیں۔ اسی طرح جب درمیان میں کاما استعمال ہوتا ہے تو جس لفظ کے بعد کاما لگانا ہوتا ہے اس کے بعد سپیس نہیں دیتے اور کاما لگاتے ہیں پھر کامے کے بعد سپیس اور پھر نئا لفظ لکھتے ہیں۔
امید ہے آپ بات کو سمجھ گئے ہوں گے۔۔۔ کسی غلطی کی معافی چاہتا ہوں اور آپ کی طرف سے اصلاح کی امید رکھتا ہوں۔۔۔شکریہ

spaceprbsr7.gif
 

بلال

محفلین
اس پوسٹ میں نور القرآن فانٹ میں آنے والے مسائل ایک ساتھ نمبر شمار دے کریہاں لکھ رہا ہوں۔ اور جو مسائل حل ہو گئے ہیں آپ اُن کے نمبر شمار دے کر اُن کے ساتھ صرف لفظ "حل" لکھ دیں اور اس پوسٹ کا ربط دے دیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کون سے مسائل حل ہو گے ہیں۔ محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں بھی فانٹ کو اپڈیٹ کر دیں اور اُس کی اطلاع یہاں دے دیں۔
مسائل
i90462_Mad.GIF


i90463_Irab.GIF


1-2.gif


0405-Apr-08.gif


48996400vk6.gif


1:- جیسا کہ اوپر والی تصویر میں سرخ دائروں سے ظاہر کیا گیا ہے کہ اعراب اور بعض حروف ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔ بعض جگہ پر ملتے تو نہیں لیکن اتنے قریب آ جاتے ہیں کہ کچھ بہتر نہیں لگتا جس سے حروف اور اعراب کا ایک جھرمٹ سا لگتا ہے۔ جن کی تفصیل آپ کو اوپر والی تصاویر میں ہی مل جائے گی۔

2:- آیت کے درمیان میں آنے والی علامات کے لئے بہت زیادہ سپیس دینی پڑتی ہے جن کو اوپر والی تصاویر میں نیلے دائروں سے ظاہر کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر ٹائیپنگ کے اصول سے ایک بھی سپیس نہیں ہونی چاہئے۔ مزید تفصیل اسی دھاگہ کی پوسٹ نمبر 82 میں۔۔۔

3:- رموزِاوقاف اور آیت نمبر کا سائز چھوٹا ہے اُس کو تھوڑا بڑا کیا جائے کیونکہ جب ہم م س ورڈ میں کسی آیت کا سائز 24 یا 26 کرتے ہیں تو آیت تو ٹھیک پڑھی جاتی ہے لیکن رموزِاوقاف اور آیت نمبر بہت چھوٹا ہو جاتا ہے اور پڑھنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔ آیت نمبر لکھنے کے لئے جو بریکٹس استعال ہوتی ہیں ان کا ڈیزائن بے شک چھوٹا ہی رہے لیکن لکھے جانے والے نمبر کو بڑا کیا جائے۔

a72.gif


4:- الف مکسورہ جس کی یونیکوڈ ویلیو 0649 ہے کی سپورٹ فانٹ میں شامل کی جائے اور ابتدائی اور درمیانی صورت کو بھی ٹھیک کیا جائے۔ جہاں درمیان میں الف مکسورہ لکھا جاتا ہے وہاں الف مکسورہ ہی لکھا جائے نہ کہ بغیر نقطہ کے "ب"

0205-Apr-08.gif


5:- چھوٹے "ن" کی جگہ اور ساتھ استعمال ہونے والے اعراب کو ٹھیک کیا جائے۔

84565161sp1.gif


35398976uq7.gif


10513602gx1.gif


1ahq4.gif


6:- چھوٹا "م" جو کسی حرف کے اوپر آتا ہے اُس کے آخر پر آنے والی جگہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر درمیان میں آئے تو ساتھ چھوٹی سی سپیس بھی لفظ میں آ جاتی ہے اس کا کوئی حل کیا جائے۔

یہ سارے وہ مسائل ہیں جو مجھے یا باقی دوستوں کو نظر آئے تھے جن کا سب پہلے بھی ذکر کر چکے ہیں۔ میں نے بس اُن کو ایک ساتھ لکھ دیا ہے۔
 

علوی امجد

محفلین
شکریہ بلال!

ان میں کافی مسائل کل اتوار کو میں نے ٹھیک کردیئے تھے۔ باقی انشاء اللہ آج شام کو ٹھیک کرکے اس فانٹ کو اپ لوڈ کردوں‌گا۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ بلال؛ آپ نے تو تمام مسائل کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کر دیا! انشاءاللہ اس فانٹ کے نئے ورژن میں‌ کافی امپروومنٹ ہو گی۔
 

arifkarim

معطل
فانٹ‌ اپڈیٹ!

بہت دنوں کے انتظار کے بعد فانٹ کا اپڈیٹ حاضر خدمت ہے: http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/Noor_e_QuranV1.11.ttf

اپڈیٹس:
مندرجہ بالا پوسٹس میں جن مسائل کا ذکر کیا تھا، انکو درست کر نے کی پوری کو شش کی گئی ہے۔
ایک حرفی علامت اب دو سپیس علامت دو سپیس کے ساتھ لکھی جاسکتی ہے۔
الف مکسورہ اور چھوٹا ن، اوپر نیچے شامل کر دیا گیا ہے۔
چھوٹی مد کی متعدد الفاظ میں درستگی۔
باقی تفصیلات علوی امجد صاحب خود بتائیں گے۔
اسکو ٹیسٹ کریں اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں
شکریہ :)
a76.gif
 

arifkarim

معطل
واضح رہے کہ علامات کے بارے میں جو مشورہ اوپر کہیں ایم بلال صاحب نے دیا تھا۔ وہ بہت اچھا تھا۔ اب دیکھنا پڑے گا کہ یہ ٹیکنیکلی ممکن ہے کہ نہیں۔
 

بلال

محفلین
واضح رہے کہ علامات کے بارے میں جو مشورہ اوپر کہیں ایم بلال صاحب نے دیا تھا۔ وہ بہت اچھا تھا۔ اب دیکھنا پڑے گا کہ یہ ٹیکنیکلی ممکن ہے کہ نہیں۔

میرے بھائی ٹیکنیکلی ممکن شاید ہو یا نہ ہو لیکن میرے خیال میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔۔۔ اگر یہ نہ ہو تو کتابت کا اسٹینڈر ہی نہیں رہتا۔۔۔ یعنی اگر علامت یا آیت کا نشان نئی لائن پر چلی جائے تو کتابت کا یہ اصول نہیں۔۔۔ پھر بھی اچھی کوشش آپ کر رہے ہیں۔۔۔ اس بات کو بھی ذہن میں ضرور رکھیں۔۔۔
 

arifkarim

معطل
میرے بھائی ٹیکنیکلی ممکن شاید ہو یا نہ ہو لیکن میرے خیال میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔۔۔ اگر یہ نہ ہو تو کتابت کا اسٹینڈر ہی نہیں رہتا۔۔۔ یعنی اگر علامت یا آیت کا نشان نئی لائن پر چلی جائے تو کتابت کا یہ اصول نہیں۔۔۔ پھر بھی اچھی کوشش آپ کر رہے ہیں۔۔۔ اس بات کو بھی ذہن میں ضرور رکھیں۔۔۔

آج ہی اس موضوع پر علوی امجد بھائی سے بھی بات ہوئی تھی۔ آپ نے اس طریقے پر کچھ کام کرنے کی حامی بھری لی ہے۔ :)
 

گل خان

محفلین
علوی امجد بھائی صاحب،،،،،، آپ کا بہت بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔آپ نے تو کمال کی شیئرنگ کی ہے۔۔۔جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
علوی امجد بھائی اور عارف کریم بھائی اور باقی نورالقرآن فانٹ پر کام کرنے والے حضرات سے گذارش ہے کہ وہ یہاں تشریف لائیں اور فانٹ کے مسائل کے بارے میں بتائیں کہ کہاں تک حل ہو سکا ہے اور خاص طور پر علامات والے مسئلہ کے بارے میں ضرور بتائیں تاکہ یونیکوڈ قرآن پروجیکٹ پر کام شروع کیا جا سکے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
علوی امجد بھائی اور عارف کریم بھائی اور باقی نورالقرآن فانٹ پر کام کرنے والے حضرات سے گذارش ہے کہ وہ یہاں تشریف لائیں اور فانٹ کے مسائل کے بارے میں بتائیں کہ کہاں تک حل ہو سکا ہے اور خاص طور پر علامات والے مسئلہ کے بارے میں ضرور بتائیں تاکہ یونیکوڈ قرآن پروجیکٹ پر کام شروع کیا جا سکے۔۔۔

علوی بھائی کو خاکسار نے آیت کے درمیان میں‌ آنے والی علامات کا ایک نیا نظام بنانے کیلئے کچھ آئیڈیاز دئے تھے۔ ان سے رابطہ ہوتا ہے تو بتاتا ہوں۔
 

iqtada

محفلین
قران پاک کپوزڈ ان ان پیج

السلام علیکم ! میں نے ان پیج میں مکمل قران پاک کمپوز کیا ہے بڑی احتیاط کے ساتھ ۔ یہ قران پاک ٹریڈ عریبک بولڈ فانٹ میں ہے ۔ میں اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کرنا چاہتا ہوں بغیر غلطیوں کی اسی طرح جیسا کہ ٹائپ ہوا ہے ۔ اس کے لئے میں کون سا فانٹ یا کنورٹر استعمال کروں ۔ کیا ٹریڈ عریبک بولڈ فانت یونی کوڈ میں موجود ہے ۔
کسی بھائی کو اس کا سافٹ ویر لینا ہو تو میری ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتا ہے ۔ میری سائٹ geocities.com پر kalamemajeed کے نام سے موجود ہے ۔
یا 4shared.com کی سائٹ سے quraninpage لکھ کر سرچ کریں ۔
دعاوں میں یاد رکھیں۔
اقتدا عسکری
 
Top