نور القرآن فانٹ کا نیا ورژن

arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی آپ کے جواب دینے کا شکریہ

بھائی جان: میں نے جو سیمپل دئے ہیں‌وہ اسی سائٹ کے ہیں:
3.gif

یہ فانٹ‌ لیگچرز میں میرے پاس ہے۔ آپ اہنے لیگچرز کو اوپن ٹائپ کرنے کیلئے علوی امجد صاحب کو ذاتی پیغام کر لیں۔ یا انکی سائٹ‌ سے انکا نمبر لے کر انہیں فون کر لیں۔ اگر وہ مصروف نہ ہوئے تو آپ کی مدد ضرور کریں گے۔ آپ پہلے ہی سے ہمارے پراجیکٹ میں‌ شامل ہیں۔ انشاءاللہ اگر مدد کی ضرورت پڑی تو آپ کو ضرور بتائیں گے۔
http://alvitechnologies.com/contact.htm
 
arifkarim

معطل
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں‌ کہ دھیان رہتا تو خالق بیچارے کو سرے سے ہی اڑا دیتے، یا اس کے حصے کا کریڈٹ اسکو دیتے؟ بہرحال جو بھی ہے اب اسے استعمال کرتے ہیں عرصے سے ایک اچھے فونٹ کی تلاش تھی۔

آپ کے ان انتہائی سخت جملوں کی وجہ سے علوی صاحب اب محفل پر آنا نہیں چاہتے۔ ہم پہلے ہی ظہور سولنگی صاحب اور جواد صاحب کو اپنے غلط رویے کی بناء پر کھو چکے تھے۔ ایک ہی مخلص فانٹ ڈویلوپر ملے تھے، ان کو بھی آپ نے بھگا دیا! ہم ٹیلنٹ کی قدر تو کرتے ہیں نہیں، الٹا جو کام ہوا ہوتا ہے اس میں سے مین میخ نکالنا شرروع کر دیتے ہیں۔ نتیجہ جو کام ہو رہا ہوتا ہے، وہ بھی رک جاتا ہے :mad:
اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیه وسلم سے بلکل درست فرمایا تھا کہ کہ یہ آپﷺ کے اعلٰی اخلاق ہی ہیں جنہوں نے صحابہ کرام کو آپﷺ کا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ اگر آپﷺ کے اخلاق بھی ان عربیوں کی طرح ہوتے تو آج ان میں سے ایک بھی اپ کے پاس نہ ہوتا!
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ فی سبیل اللہ کام کرتے ہوئے کسی کے تبصرہ یا تنقید کا یا تو برا نہ منایا جائے یا پھر اس کو رواداری میں لیا جائے تو بہتر ہے۔ ورنہ فی سبیل اللہ کے جملے کو ایک طرف اٹھا کر رکھ دیتے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا واقعی علوی امجد صاحب نے شوکت کریم کی بات اتنی دل پر لے لی ہے کہ انہوں نے فورم پر آنا چھوڑ دیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو میں اس رویے کو مناسب نہیں سمجھتا۔ ان کے کام کی جہاں اتنے لوگوں نے تعریف کی وہاں کسی ایک کا تبصرہ ہٹ کر بھی ہو سکتا ہے۔
 
بلال

محفلین

قیصرانی بھائی کی بات بالکل ٹھیک ہے۔۔۔ جب اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے کام ہو تو لوگوں کی تنقید کو نہیں دیکھنا چاہئے اپنا کام کرنا چاہئے۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے ان انتہائی سخت جملوں کی وجہ سے علوی صاحب اب محفل پر آنا نہیں چاہتے۔ ہم پہلے ہی ظہور سولنگی صاحب اور جواد صاحب کو اپنے غلط رویے کی بناء پر کھو چکے تھے۔ ایک ہی مخلص فانٹ ڈویلوپر ملے تھے، ان کو بھی آپ نے بھگا دیا! ہم ٹیلنٹ کی قدر تو کرتے ہیں نہیں، الٹا جو کام ہوا ہوتا ہے اس میں سے مین میخ نکالنا شرروع کر دیتے ہیں۔ نتیجہ جو کام ہو رہا ہوتا ہے، وہ بھی رک جاتا ہے :mad:
اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیه وسلم سے بلکل درست فرمایا تھا کہ کہ یہ آپﷺ کے اعلٰی اخلاق ہی ہیں جنہوں نے صحابہ کرام کو آپﷺ کا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ اگر آپﷺ کے اخلاق بھی ان عربیوں کی طرح ہوتے تو آج ان میں سے ایک بھی اپ کے پاس نہ ہوتا!

عارف، میں آپ سے پہلے کئی مرتبہ گزارش کر چکا ہوں کہ بلاوجہ جذباتیت کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں، لیکن آپ مسلسل بچگانہ رویے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں آپ کی فورم پر مفید کنٹریبیوشن کا معترف ہوں، لیکن آئندہ میں اس قسم کے غیرضروری پیغامات حذف کرنے پر مجبور ہوں گا۔
 
ٹھیک ہے جناب آپ کا حکم سر آنکھوں پر، مگر اس محفل پر رجسٹریشن کراتے وقت ایک شک یہ بھی شامل کرنی چاہئے کہ کسی دوسرے ممبر کی دلشکنی اور دل آزاری کی بلکل اجازت نہیں!
 
arifkarim

معطل
کیا واقعی علوی امجد صاحب نے شوکت کریم کی بات اتنی دل پر لے لی ہے کہ انہوں نے فورم پر آنا چھوڑ دیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو میں اس رویے کو مناسب نہیں سمجھتا۔ ان کے کام کی جہاں اتنے لوگوں نے تعریف کی وہاں کسی ایک کا تبصرہ ہٹ کر بھی ہو سکتا ہے۔

جی، بالکل یہی بات میں نے علوی صاحب سے بھی کہی تھی۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ جلد واپس آجائیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، مجھے آپ کی یا علوی صاحب کی دل شکنی یا دل آزاری ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی۔ آپ کے خیال میں اگر کوئی ایسے پیغام ہیں تو مجھے ان کی نشاندہی کر دیں تاکہ انہیں حذف کیا جا سکے۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
آپ کے ان انتہائی سخت جملوں کی وجہ سے علوی صاحب اب محفل پر آنا نہیں چاہتے۔ ہم پہلے ہی ظہور سولنگی صاحب اور جواد صاحب کو اپنے غلط رویے کی بناء پر کھو چکے تھے۔ ایک ہی مخلص فانٹ ڈویلوپر ملے تھے، ان کو بھی آپ نے بھگا دیا! ہم ٹیلنٹ کی قدر تو کرتے ہیں نہیں، الٹا جو کام ہوا ہوتا ہے اس میں سے مین میخ نکالنا شرروع کر دیتے ہیں۔ نتیجہ جو کام ہو رہا ہوتا ہے، وہ بھی رک جاتا ہے :mad:
اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیه وسلم سے بلکل درست فرمایا تھا کہ کہ یہ آپﷺ کے اعلٰی اخلاق ہی ہیں جنہوں نے صحابہ کرام کو آپﷺ کا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ اگر آپﷺ کے اخلاق بھی ان عربیوں کی طرح ہوتے تو آج ان میں سے ایک بھی اپ کے پاس نہ ہوتا!

رب کریم آپ کو جزائے خیر دے۔ بات ختم ہوگئ ہوتی ہے کہ پھر سے شروع ہو جاتی ہے۔ ساری پوسٹس محفل میں‌سب دوستوں‌ کے سامنے حاضر ہیں اور سب دوست بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ سخت زبان کس نے استعمال کی اور اعلٰی اخلاق کا مظاہرہ کس نے کیا۔ یہ آپ نے کتنی پرانی پوسٹ‌اٹھائی کہ جس کا جواب اس سے پہلے علوی امجد صاحب اور الف عین صاحب دے چکے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ محفل کا ایک قانون بنا لیا جائے کہ کوئی کسی سے کوئی سوال نہیں‌ کرے گا۔ کیا ؟ کیوں ؟ کیسے؟ جو تمام علوم کی جڑ ہیں ختم!!!! ایک نے کہا یہ دن ہے تو بس دن ہے ۔۔۔۔۔
بھائی جان آپ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں اور فی سبیل اللہ کر رہے ہیں۔ اور اتنے سارے لوگ آپ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ اگر ایسے میں‌ایک دو نے کچھ پوچھ لیا تو کیا دوسرے سب لوگوں‌ کا خلوص‌اور محبت علوی صاحب اور آپ نے رائگاں‌ کر دیا۔ چلیں بقول آپ کے میں‌ نے سخت زبان استعمال کی مگر اتنے دوسرے بشمول منتظمین آپ کی حوصلہ افزائی اور تعریف کر رہے ہیں۔تو کیا آپ لوگوں کو ایک بندے کی تنقید یا تبصرے کا تو اتنا خیال رہا مگر اتنے بہت سارے دوستوں‌ کے خلوص کا خیال نہ رہا۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
بہت خوب اچھا کام اور بہت محنت کی گئ ہے مگر ایک بات سمجھ نہیں‌ آتی کہ فونٹ کا خالق کون ہے ؟ کیونکہ فونٹ کی پراپرٹیز میں علوی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ عرب آئیز اور MAK Alagha
Regenerated by Nadim Shaikli
ae_Dimnah آتے ہیں کیا یہ فونٹ مشترکہ پراجیکٹ ہے ؟

یہ اس فانٹ کا نام ہے جس میں‌ابتدائی طور پر نورالقرآن فانٹ کے گلیپس اکٹھے کئے گئے تھےتاکہ ایک معیاری قرآنی فانٹ کی تیاری شروع کی جاسکے۔ سب سے پہلے کیریکٹرز تیار کئے گئے پھر مائیکروسافٹ وولٹ کی پروگرامنگ کی مدد سے انہیں جوڑا گیا۔ فانٹ کی نوک پلک میں اتنی مصروفیت رہی کہ اس کی پراپرٹیز پر دھیان نہ رہا۔ اس لئے آپ کو یہ نام نظر آ رہا ہوگا۔

QUOTE=شوکت کریم;244893]
کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں‌ کہ دھیان رہتا تو خالق بیچارے کو سرے سے ہی اڑا دیتے، یا اس کے حصے کا کریڈٹ اسکو دیتے؟ بہرحال جو بھی ہے اب اسے استعمال کرتے ہیں عرصے سے ایک اچھے فونٹ کی تلاش تھی۔

یہ ہیں ابتدائی پوسٹس اب دیکھیں کتنی تعریف کی گئی ہے اور کتنی تنقید اور مندرجہ بالا آخری فقرے کو عارف کریم صاحب نے سخت الفاظ‌ قرار دیا ہے۔ اور آخری جملہ نظر انداز کر دیا ہے۔ اب دیکھیں علوی امجد صاحب کی اس جملے کا اور کیا مطلب نکالا جا سکتا ہے۔
"فانٹ کی نوک پلک میں اتنی مصروفیت رہی کہ اس کی پراپرٹیز پر دھیان نہ رہا۔ اس لئے آپ کو یہ نام نظر آ رہا ہوگا۔"
 
بلال

محفلین
عارف کریم بھائی اس فانٹ کو استعمال کرتے ہوئے قرآن لکھنے کا کچھ طریقہ بیان کر دیں تو بہت شکریہ۔۔۔ مثال کے طور پر کہ آیت کے اختتام پر سپیس دینی ہے یا نہیں اور اس طرح کے باقی تمام مسائل اور اگر مہربانی کریں تو اس فانٹ میں جو یونیکوڈ ویلیو استعمال کی گئی ہیں ان کا اگر ایک چارٹ مل جائے تو بہت بہتر ہو گا۔۔۔
 
کوئی بھی آیت ٹائپ کرنے کے بعد ایک بار سپیس دےکر بریکٹ، پھر نمبر اور پھر بریکٹ بند، اور پھر سپیس دئے بغیر کوئی بھی علامت لگا لیں۔
میں آپ کو عربی یونیکوڈ ویلیوذ کا چارٹ فراہم تو کردوں پر آپ کو اسکا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ اس چارٹ میں بعض برصغیری قرآنی علامات ڈیفائن ہی نہیں ہیں! :(
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf

ویسے اب آپ کو کوئی بھی آیت خود سے ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے آج پورا قرآن پاک کا متن ایک حد تک ٹھیک کر لیا ہے۔ آپ قرآن تائپنگ پراجیکٹ کا تھریڈ ملاحضہ کرلیں۔
 
arifkarim

معطل
تین عظیم قُل:

i89433_a68.gif

انکا کثرت سے ورد کیا کریں۔ آج کل کے فتنہ انگیز دور میں ان سے بہت اور کوئی نسخہ نہیں!
 
بلال

محفلین
کوئی بھی آیت ٹائپ کرنے کے بعد ایک بار سپیس دےکر بریکٹ، پھر نمبر اور پھر بریکٹ بند، اور پھر سپیس دئے بغیر کوئی بھی علامت لگا لیں۔
میں آپ کو عربی یونیکوڈ ویلیوذ کا چارٹ فراہم تو کردوں پر آپ کو اسکا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ اس چارٹ میں بعض برصغیری قرآنی علامات ڈیفائن ہی نہیں ہیں! :(
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf

ویسے اب آپ کو کوئی بھی آیت خود سے ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے آج پورا قرآن پاک کا متن ایک حد تک ٹھیک کر لیا ہے۔ آپ قرآن تائپنگ پراجیکٹ کا تھریڈ ملاحضہ کرلیں۔

عارف بھائی یہ عربی یونیکوڈ ویلیوز کا چارٹ میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہے۔۔۔ شائد آپ میری بات سمجھے نہیں ۔۔ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ اس فونٹ میں آپ نے جو جو ویلیوز رکھی ہیں اگر اُن کا بتا دیں تو بہت مہربانی ہو گی۔۔۔ جیسے برصغیری قرآنی علامات ہیں اُن کو کن ویلیوز پر سیٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ "بسم اللہ الرحمن الرحیم" پورا کسی ایک ویلیو پر سیٹ کیا ہے یا نہیں۔۔۔ اسی طرح باقی بھی۔۔۔
دراصل میں فانٹ میں جو جو ویلیوز سیٹ ہیں اُن کا چارٹ کہہ رہا تھا۔۔۔
 
بلال

محفلین
ویسے عارف بھائی یہ نورالقرآن فانٹ صرف محفل کے لئے ہی ہے یا اسے کوئی اور بھی استعمال کر سکتا ہے۔۔۔ میرا مطلب تھا کہ کوئی اگر اسے اپنی سائیٹ پر رکھنا چاہے اور استعمال کرنا چاہے تو اس میں کوئی پابندی تو نہیں۔۔۔
 
میری بھی یہی درخواست ہے کہ کیا آپ کا فانٹ کسی اور ویب سائیڈ پر استعمال کیا جاسکتاہ ے ۔

پابندی؟ یہ فانٹ ہم نے سب کیلئے بنایا ہے۔ فری آف چارج۔ محفل پر اسے سب سے پہلے اس لئے ریلیز کیا گیا کہ ہمارے خیال میں یہاں قابل لوگوں کے ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبولیت ملے گی۔ آپ اسے جہاں‌ چاہیں استعمال کریں۔ ہمیں‌ کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟

یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ بھی صرف اسی شروع کیا تھا کہ جلد از جلد آپ کو پورا قرآن بر صغیری رسم الخط میں کنورٹ کرکے دے دیا جائے۔ تاکہ آپ اسے کہیں بھی استعمال کر سکیں :)
 
Top