نبیل صاحب کی "وسعت ظرفی" پرانہیں ایوارڈ ملناچاہیے!

H

hamza1983

مہمان
اظفر بھائی! شکریہ
کم ازکم ہمارے حق میں کوئی بولنے والا مل گیا۔
بندہ پورا دن لگارہتاہے آخرمیں پتہ چلتاہے سارے دھاگے حذف ہوئے ہیں۔ بعدمیں وضاحت بھی نہیں کرتے۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
حمزہ، آپ نے پہلے بھی اپنے حذف کردہ دھاگوں کے بارے میں دریافت کیا تھا اور آپ کو بتا دیا گیا تھا کہ متفرقات کے زمرے میں سیاسی اور مذہبی نوعیت کے پیغامات نہیں پوسٹ کیے جا سکتے۔ آپ اس دھمکی آمیز رویے سے کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے۔ آپ بے شک بائیکاٹ‌ کی اپیل کریں، اور اگر آپ اپنا اکاؤنٹ حذف کروانا چاہتے ہیں تو اس میں بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی پھڈا نہیں، حوصلہ رکھو۔

چل چلئے دنیا دی اُس نکرے
جتے بندہ نہ بندے دی ذات ہووے

کیا خیال ہے؟

ویسے اب طبیعت کیسی ہے؟
گاڑی ملی کہ نہیں؟
 
عسکری

معطل
بھائی جی اتنی دور تو ہم دونوں چلے گئے ہیں اور کیا انٹار کٹکا چیں:grin:

طبعت فٹ ہے

گاری بھی دوسری مل گئی ہے

ابھی ابھی مکہ سے لوٹا ہوں شکر کر آیا ہوں
 
سویدا

محفلین
کسی بھی نئے رکن کے ساتھ منتظمین محفل کو کم از کم طالبان والا رویہ یا انداز گفتگو اختیار نہیں‌کرنا چاہیے!
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ سختی ہرچیز میں‌قباحت اور بدنمائی پیدا کرتی ہے اور نرمی ہرچیز میں‌حسن لے آتی ہے
 
جزاک اللہ جناب۔
اللہ تعالی ہمیں طالبان جیسا رویہ اختیار کرنے سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
 
خوشی

محفلین
میں اس دھاگے کے عنوان کے تحت ہی بات کروں گی ایویں مجھ پہ الزام نہ آ جائے کہ دھاگہ الجھا دیا بات کسی اور طرف کھینچ کر:laughing:

کیا نبیل جی کو ایوارڈ دیا گیا ھے یا نہیں حمزہ کی بڑی خواہش تھی ناں اور‌آخری خواہش تو پوری کی جاتی ھے دوست ہو یا دشمن :) دونوں کی :)
 
ابن حکیم

محفلین
کسی بھی نئے رکن کے ساتھ منتظمین محفل کو کم از کم طالبان والا رویہ یا انداز گفتگو اختیار نہیں‌کرنا چاہیے!
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ سختی ہرچیز میں‌قباحت اور بدنمائی پیدا کرتی ہے اور نرمی ہرچیز میں‌حسن لے آتی ہے
صرف منتظمین محفل ہی نہیں بلکہ تمام صارفین کو چاہیے کہ بھائیوں اور بہنو ں تحمل مزاجی اور بردباری ہم مسلمانو ں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نہ کہ ہم کوئی صاحب بیچارے میری طرح نئے نئے تشریف لا کر کوئی غلطی کر بیٹھیں تو سارے محفل یوزرز نہ آو دیکھیں نہ تاو بس اس بیچارے کو کوسنا شروع ہو جائیں ۔اب میری مثال ہی لے لیں کہ میں ایک متشدد قسم کے فورم پر لاگ ان ہوا تو مجھے فورم کے مزاج سے آگاہی نہ تھی ۔میں نے وہاں کسی بھائی کو ایک غلطی پر ٹوکا کہ بھائی صاحب آپ غلطی پر ہیں ۔بس پھر کیا تھا سب یوزرز بشمول ایڈمن صاحب مجھ پر برہم ہوگئے ۔
بہر حال جب میں نے hamza1983کےساتھ یوزرزکا سلوک دیکھا تو کچھ سابقہ کیفیت سامنے آگئی اگر چہ ان صاحب کا طرز کلام اور رویہ درست نہ تھا لیکن کبھی کسی بات کو اگنور بھی کیا جاتا ہے اور حد تو یہ ہے کہ موصوف کاکسی صاحب نے شکریہ تک بھی ادا نہیں کیا ۔بھائی کم از کم شکریہ تو ادا کردیں ۔مجھے یہ بتائیں (تمام یوزرز)کہ شکریہ کے بٹن کو کلک کرنے کا کتنا خرچ آتا ہے ۔اگر آپ نے اختلاف کرنا بھی ہے تو پہلے شکریہ ادا کر کے اس کو خوش کر لیں بعد میں اس کی اصلاح کی جانب مبذول ہوں اس طرح نفسیاتی تو پر فریق ثانی متاثر ہو گا ۔آخر میں کہوں گا کہ hamza1983بھائی صاحب کو بھی ایسا نہ کرنا چاہیے تھا جیسا انہوں نے کیا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر جو بھی نیا رکن، سیدھے سبھاؤ، سلجھے ہوئے انداز کے ساتھ، فورم کے قواعد اور روایات دیکھتے ہوئے، تشریف لاتا ہے اس کو دل و جان سے سبھی رکن خوش آمدید کہتے ہیں، اگر کسی کو اس بات سے اتفاق نہیں ہے تو وہ تعارف کا زمرہ دیکھے تا کہ اس کی غلط فہمی دور ہو۔

لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آتے ہی آپ اپنا اسلحہ و بارود جو اسلام یا سیاست کے کندھے پر لدا ہوتا ہے اس کو دھڑا دھڑ استعمال کرنا شروع کر دیں اور یہاں موجود تمام 'کافروں' کو اپنا خود ساختہ اسلام سکھانا اور مسلمان بنانا شروع کر دیں اور جب انکی ایسی لایعنی حرکتوں پر ان کی گرفت کی جاتی ہے تو چور اور اس کے گرہ کٹ بھائی شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔

میری نبیل اور زیک سے استدعا ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں پر مزید قدغن لگائی جائیں، ابھی صرف 25 پوسٹس کی حد ہے جو کسی طرح جلد از جلد پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس حد کو بڑھاتے ہوئے پوسٹس کی تعداد 100 مقرر کی جائے اور ساتھ وقت کی قید بھی لگائی جائے یعنی ان زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کیلیے رکن کو محفل میں شمولیت حاصل کیے کم از کم تین ماہ ہو گئے ہوں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس مدت میں فصلی بٹیرے خود ہی اڑ اڑا جائیں گے اور صرف سنجیدہ اراکین ہی موجود رہیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے وارث بھائی کی رائے سے پورا پورا اتفاق ہے۔

اردو محفل کے مزاج کو سمجھے بنا اگر کوئی رکن اپنی کارگزاری دکھائے گا تو یہی ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو محفل پر جو بھی نیا رکن، سیدھے سبھاؤ، سلجھے ہوئے انداز کے ساتھ، فورم کے قواعد اور روایات دیکھتے ہوئے، تشریف لاتا ہے اس کو دل و جان سے سبھی رکن خوش آمدید کہتے ہیں، اگر کسی کو اس بات سے اتفاق نہیں ہے تو وہ تعارف کا زمرہ دیکھے تا کہ اس کی غلط فہمی دور ہو۔

لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آتے ہی آپ اپنا اسلحہ و بارود جو اسلام یا سیاست کے کندھے پر لدا ہوتا ہے اس کو دھڑا دھڑ استعمال کرنا شروع کر دیں اور یہاں موجود تمام 'کافروں' کو اپنا خود ساختہ اسلام سکھانا اور مسلمان بنانا شروع کر دیں اور جب انکی ایسی لایعنی حرکتوں پر ان کی گرفت کی جاتی ہے تو چور اور اس کے گرہ کٹ بھائی شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔

میری نبیل اور زیک سے استدعا ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں پر مزید قدغن لگائی جائیں، ابھی صرف 25 پوسٹس کی حد ہے جو کسی طرح جلد از جلد پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس حد کو بڑھاتے ہوئے پوسٹس کی تعداد 100 مقرر کی جائے اور ساتھ وقت کی قید بھی لگائی جائے یعنی ان زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کیلیے رکن کو محفل میں شمولیت حاصل کیے کم از کم تین ماہ ہو گئے ہوں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس مدت میں فصلی بٹیرے خود ہی اڑ اڑا جائیں گے اور صرف سنجیدہ اراکین ہی موجود رہیں گے۔

جزاک اللہ برادرم،
فورم کی نظامت میں کافی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ میں اس سلسلے میں جلد ہی تمام منتظمین کے ساتھ مشاورت کا آغاز کروں گا۔
 
آزادی کا تقاضا ہے کہ فورم کے کم سے کم قوانیں ہونے چاہئیں۔

1۔ کوئی بری، بدتمیز کی زبان استعمال نہ ہو۔
2۔ معلومات و معاملات کی طرف توجہ ہو نہ کہ کردار کشی کی طرف
3۔ معلومات و معاملات جھوٹے نہ ہوں۔

اس کے بعد جو بھی جو کچھ کہتا ہے وہ کہے، دوسروں کو اس کا جواب دینے دیجئے۔

ایک تجویز یہ ہے کہ ایک بٹن "نامناسب" کا ہو کہ اگر ایک خاص تعداد ارکان کی اس کو "نامناسب" تصور کرتی ہے تو مراسلہ یا تو خود سے حذف ہو جائے یا ناظم کے پاس "حذف"‌ہونے کے لئے پہنچ جائے۔ ۔ بجائے 25 مراسلات کے اگر 25 لوگ ایک مراسلہ پر "نامناسب" تصور کرتے ہیں تو وہ 'حذف" کرنے کے لائق ہو۔

شروع میں اس کا ناجائز استعمال ہوگا بعد میں لوگوں کو کو بہتر احساس ہو جائےگا۔

والسلام
 
ساجد

محفلین
اردو محفل پر جو بھی نیا رکن، سیدھے سبھاؤ، سلجھے ہوئے انداز کے ساتھ، فورم کے قواعد اور روایات دیکھتے ہوئے، تشریف لاتا ہے اس کو دل و جان سے سبھی رکن خوش آمدید کہتے ہیں، اگر کسی کو اس بات سے اتفاق نہیں ہے تو وہ تعارف کا زمرہ دیکھے تا کہ اس کی غلط فہمی دور ہو۔

لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آتے ہی آپ اپنا اسلحہ و بارود جو اسلام یا سیاست کے کندھے پر لدا ہوتا ہے اس کو دھڑا دھڑ استعمال کرنا شروع کر دیں اور یہاں موجود تمام 'کافروں' کو اپنا خود ساختہ اسلام سکھانا اور مسلمان بنانا شروع کر دیں اور جب انکی ایسی لایعنی حرکتوں پر ان کی گرفت کی جاتی ہے تو چور اور اس کے گرہ کٹ بھائی شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔

میری نبیل اور زیک سے استدعا ہے کہ مذہب اور سیاست کے زمروں پر مزید قدغن لگائی جائیں، ابھی صرف 25 پوسٹس کی حد ہے جو کسی طرح جلد از جلد پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس حد کو بڑھاتے ہوئے پوسٹس کی تعداد 100 مقرر کی جائے اور ساتھ وقت کی قید بھی لگائی جائے یعنی ان زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کیلیے رکن کو محفل میں شمولیت حاصل کیے کم از کم تین ماہ ہو گئے ہوں۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس مدت میں فصلی بٹیرے خود ہی اڑ اڑا جائیں گے اور صرف سنجیدہ اراکین ہی موجود رہیں گے۔
سو فیصد آپ کے خیالات سے متفق ہوں۔
 
شاہ حسین

محفلین
میں بھی جناب وارث صاحب کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ایک گزارش کرنا چاہوں گا اوّل تو سو مراسلوں کی شرط انتہائی مناسب ہے دوئم اس میں وقت معین ہونا چاہئے یعنی رکن کم از کم ایک مہینے پرانا ضرور ہونا چاہئے ۔
 
ساجد

محفلین
صرف منتظمین محفل ہی نہیں بلکہ تمام صارفین کو چاہیے کہ بھائیوں اور بہنو ں تحمل مزاجی اور بردباری ہم مسلمانو ں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نہ کہ ہم کوئی صاحب بیچارے میری طرح نئے نئے تشریف لا کر کوئی غلطی کر بیٹھیں تو سارے محفل یوزرز نہ آو دیکھیں نہ تاو بس اس بیچارے کو کوسنا شروع ہو جائیں ۔اب میری مثال ہی لے لیں کہ میں ایک متشدد قسم کے فورم پر لاگ ان ہوا تو مجھے فورم کے مزاج سے آگاہی نہ تھی ۔میں نے وہاں کسی بھائی کو ایک غلطی پر ٹوکا کہ بھائی صاحب آپ غلطی پر ہیں ۔بس پھر کیا تھا سب یوزرز بشمول ایڈمن صاحب مجھ پر برہم ہوگئے ۔
بہر حال جب میں نے hamza1983کےساتھ یوزرزکا سلوک دیکھا تو کچھ سابقہ کیفیت سامنے آگئی اگر چہ ان صاحب کا طرز کلام اور رویہ درست نہ تھا لیکن کبھی کسی بات کو اگنور بھی کیا جاتا ہے اور حد تو یہ ہے کہ موصوف کاکسی صاحب نے شکریہ تک بھی ادا نہیں کیا ۔بھائی کم از کم شکریہ تو ادا کردیں ۔مجھے یہ بتائیں (تمام یوزرز)کہ شکریہ کے بٹن کو کلک کرنے کا کتنا خرچ آتا ہے ۔اگر آپ نے اختلاف کرنا بھی ہے تو پہلے شکریہ ادا کر کے اس کو خوش کر لیں بعد میں اس کی اصلاح کی جانب مبذول ہوں اس طرح نفسیاتی تو پر فریق ثانی متاثر ہو گا ۔آخر میں کہوں گا کہ hamza1983بھائی صاحب کو بھی ایسا نہ کرنا چاہیے تھا جیسا انہوں نے کیا ۔
جی جناب ، آپ کے جیسے لعن پھٹکار کے تجربات مجھے بھی بعض فورمز پہ ہوئے ہیں ۔ چونکہ میں اردو کے کسی بھی فورم پہ جعلی نام سے رجسٹرڈ نہیں ہوتا اس لئیے بہت سے احباب جو دوسرے فورمز کے اراکین بھی ہیں میری بے عزتی کے مشاہدین بھی ہوں گے:)۔
محفل پہ عام طور پہ ایسا نہیں ہوتا کہ جن تجربات کا ذکر میں کر رہا ہوں اور آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔
آپ یقین کریں کہ ایک بار نبیل بھائی کے تھوڑے سے سخت الفاظ میں کسی رکن سے مخاطب ہونے پہ میں نے ان سے اسی دھاگے میں گلہ کیا تو انہوں نے نہایت متانت سے اس کا جواب دیا۔ اور حمزہ صاحب کو بھی زیک ، شمشاد بھائی ، ناچیز اور ابن سعید صاحب نے سمجھایا لیکن وہ بگڑتے رہے۔ یہ محض منتظمین کی آواز میں آواز ملانے والا معاملہ نہیں تھا بلکہ محفل کے باقاعدہ اراکین دیکھ رہے تھے کہ حنزہ صاحب فورم کے قواعد کے خلاف چل رہے تھے۔
بہر حال حمزہ صاحب کو کسی نے نکال باہر نہیں کیا وہ خود ہی احتجاج کر کے واک آؤٹ پہ ہیں۔ قوانین کی پابندی کے ساتھ واپس آ جائیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
 
Top