نبیل صاحب کی "وسعت ظرفی" پرانہیں ایوارڈ ملناچاہیے!

H

hamza1983

مہمان
آج صبح راقم نے ایک استفساری دھاگہ پوسٹ کیا اور اس کے بعد تقریبا دس سے زائدمختلف دھاگے بھی پوسٹ کیے۔
افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے رہبران فورم کے ایک مہربان رکن نبیل صاحب نے "فراخدلی" اور"وسعت ظرفی" کامظاہرہ کرتے ہوئے تمام دھاگوں کو سوالی دھاگے سمیت حذف کردیا۔:confused::confused::mad: ایسالگتاہے "اردومحفل فورم"کا دامن پی ٹی وی سے بھی زیادہ تنگ ہے۔ اگرانتظامیہ کی وسعت ظرفی کایہ حال ہے توانہیں "فورم"کامطلب سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے یایہ مانناپڑے گایہ فورم سرکارکی نگرانی میں چل رہاہے۔
اگر دس گھنٹوں کے اندراندر میرے دھاگے بحال نہیں ہوئے توبائیکاٹ کی اپیل اور رکنیت کی منسوخی کامطالبہ پوسٹ کرنے میں دیرنہیں کی جائے گی۔ بہ شرطیکہ اس سے پہلے یہ دھاگہ حذف۔۔۔۔یا میری رکنیت منسوخ نہ کیاجائے۔ امیدہے نبیل صاحب سو رہے ہوں۔۔۔۔
 
ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اراکین کی مرضی کے خلاف جیسے ہی کوئی بات ہوتی ہے وہ چیخ و پکار مچا دیتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں پر کیا آپ نے پبلک فورم پر منتظمین کے لئے اتنے سخت عزائم کا اظہار کرنے سے قبل منتظمین سے ذاتی پیغام میں رابطہ کیا یہ پوچھنے کے لئے کہ آپ کے دھاگے کیوں حذف کئے گئے؟ اور اس سے بھی قبل کیا آپ نے اردو محفل کے قوانین کو ملاحظہ کیا اور یہ جائزہ لیا کہ جو کچھ آپ پوسٹ کرنے جا رہے ہیں وہ محفل کے ضابطوں کے خلاف تو نہیں؟ اردو محفل پر امن قائم رکھنے اور اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کئی ایسے ضابطے بنائے گئے ہیں دوسرے فورمز میں نہیں ہوتے۔ لہٰذا آپ کو قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے اور اس سے بڑھ کر منتظمین سمیت کسی بھی رکن پر طنز تشنیع سے احتراز برتنا چاہئے۔
 
زیک

مسافر
آپ نے سیاسی اور مذہبی موضوعات پر تھریڈ پوسٹ کئے تھے۔ ان موضوعات سے متعلق فورمز میں پوسٹ کرنے کے لئے رکن کی 25 پوسٹس ہونا لازم ہیں۔ اس شرط سے بچنے کے لئے آپ نے یہ تھریڈ متفرقات کے فورم میں پوسٹ کئے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج صبح راقم نے ایک استفساری دھاگہ پوسٹ کیا اور اس کے بعد تقریبا دس سے زائدمختلف دھاگے بھی پوسٹ کیے۔
افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے رہبران فورم کے ایک مہربان رکن نبیل صاحب نے "فراخدلی" اور"وسعت ظرفی" کامظاہرہ کرتے ہوئے تمام دھاگوں کو سوالی دھاگے سمیت حذف کردیا۔:confused::confused::mad: ایسالگتاہے "اردومحفل فورم"کا دامن پی ٹی وی سے بھی زیادہ تنگ ہے۔ اگرانتظامیہ کی وسعت ظرفی کایہ حال ہے توانہیں "فورم"کامطلب سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے یایہ مانناپڑے گایہ فورم سرکارکی نگرانی میں چل رہاہے۔
اگر دس گھنٹوں کے اندراندر میرے دھاگے بحال نہیں ہوئے توبائیکاٹ کی اپیل اور رکنیت کی منسوخی کامطالبہ پوسٹ کرنے میں دیرنہیں کی جائے گی۔ بہ شرطیکہ اس سے پہلے یہ دھاگہ حذف۔۔۔۔یا میری رکنیت منسوخ نہ کیاجائے۔ امیدہے نبیل صاحب سو رہے ہوں۔۔۔۔

الحمد للہ یہ فورم ساڑھے چار سال سے بہت اچھا چل رہا ہے اور دن بدن ترقی ہی کر رہا ہے۔

کسی کی دھمکی اور بلیک میلنگ سے یہ کبھی بھی اپنے مقصد سے نہیں ہٹا۔

امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔ یہ فورم آپ جیسے رکن کا محتاج نہیں ہے۔
 
جب کوئی شخص کسی کے گھر کسی محفل میں داخل ہوتا ہے تو شور شرابا، ہڑبونگ ، مطالبات اور شرائط رکھ کر شریک نہیں ہو سکتا، اس کے لئے تحمل بردباری، صبر کے مادہ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، واضح رہے کہ موصوف خود تشریف لائے ہیں، انہیںدعوت نامہ نہیں دیا گیا ہے، دوسری بات یہاں پر بہت سخت گیر نوعیت کے بحث و مباحثے انتہائی جموری روایات کے ساتھ جاری و ساری ہیں، منتظمین اپنی تمام تر ذاتی مصروفیات کے باوجود تکنیکی طور پر ، انتظامی طور پر اسے بہ احسن و خوبی چلا رہے ہیں، جس کے لئے وہ داد کے مستحق ہیں۔ یہاں کے ممبران ان سے بہت مطمئن اور خوش ہیں اگر اس کا مظاہرہ دیکھنا ہے تو کچھ صبر کیجئے اگر یہ دھاگہ جاری رہا تو یہاں اتنے پیغامات پوسٹ ہو ں گے کہ آپ کا دل و دماغ ٹھنڈا ہو جائے گا۔
 
H

hamza1983

مہمان
ہم ہمیشہ مظلوم چلے آرہے ہیں۔۔۔

اس سے پہلے بھی اسی طرح کے مواد اسی طرزپر(متفرقات فورم) میں پوسٹ کیاتھا، وہاں یہ ضابطہ کسی کو یادنہیں آیا۔
دوسری بات یہ کہ میں کسی اخبار یانیوزچینل کامالک/ایڈیٹر نہیں ہوں کہ آپ کو بلیک میل کروں۔ سوالیہ دھاگہ بھی پوسٹ کیاتھا مگر جواب کے بجائے اسے میرے اکثردھاگوں سمیت حذف کیاگیا۔
آپ کی دعوت پریہاں نہ آنے کامطلب یہ نہیں کہ آپ مجھے بھگادیں۔۔۔
ادارت وانتظام کے مسندپربیٹھ کر یہ مت بھولیے کہ فوجی رویہ آپ کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔ ادھرپاکستان کی فوج اورایجنسیاں ہمیں قیمہ بنارہے ہیں ادھرآپ کایہ "دوستانہ،برادرانہ اور منصفانہ" رویہ!!؟؟
 
خوشی

محفلین
بالکل انیس جی ٹھیک کیا اتنا غصہ ، نہیں کرنا چاھیے
مثال؛ میری لیں جیسے مجھ میں ھے تحمل برادشت بردباری لگن محنت مسلسل کوشش ، ،
 
جہاں سب لوگ ایک قسم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوں، وہاں‌ان اصولوں پر شور مچانا درست نہیں۔ نبیل جن اصولوں‌ پر عمل کرتا ہے وہ باہمی مشورہ سے کئی سالوں‌میں بنے ہیں۔ آپ اس کا حصہ بنئے، سب آپ کو دوستانہ انداز میں خوش آمدید کہیں‌گے۔

والسلام
 
ساجد

محفلین
اس سے پہلے بھی اسی طرح کے مواد اسی طرزپر(متفرقات فورم) میں پوسٹ کیاتھا، وہاں یہ ضابطہ کسی کو یادنہیں آیا۔
دوسری بات یہ کہ میں کسی اخبار یانیوزچینل کامالک/ایڈیٹر نہیں ہوں کہ آپ کو بلیک میل کروں۔ سوالیہ دھاگہ بھی پوسٹ کیاتھا مگر جواب کے بجائے اسے میرے اکثردھاگوں سمیت حذف کیاگیا۔
آپ کی دعوت پریہاں نہ آنے کامطلب یہ نہیں کہ آپ مجھے بھگادیں۔۔۔
ادارت وانتظام کے مسندپربیٹھ کر یہ مت بھولیے کہ فوجی رویہ آپ کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔ ادھرپاکستان کی فوج اورایجنسیاں ہمیں قیمہ بنارہے ہیں ادھرآپ کایہ "دوستانہ،برادرانہ اور منصفانہ" رویہ!!؟؟
حمزہ ، آپ بڑی خوشی سے تشریف لے جا سکتے ہیں۔ میں نے خود آپ سے عرض کیا تھا کہ اگر آپ کو محفل کے قواعد کی سمجھ نہیں آ رہی تو منتظمین سے ذ پ کے ذریعہ رابطہ کر لیں ، ابنِ سعید نے بھی آپ سے یہی کہا ہے، لیکن آپ ہڑبونگ مچانے پہ تلے ہیں۔
محفل پہ پاک فوج اور ایجنسیوں کی بات کرنے کا مناسب زمرہ سیاست کا ہے یہاں ایسی بات مت کریں۔ 25 پیغامات پورے کر کے وہاں تشریف لے آئیں آپ کی تسلی کر دی جائے گی۔
 
اظفر

محفلین
اس کو سمجھانے کا کام شاید سعود کے علاوہ کسی نے نہیں‌کیا
اس غریب کو سمجھا دیا جائے کہ کیا غلطی کر رہا ہے۔ یہاں ہر بندہ منتظمین کے حق میں نعرے مار رہا ہے نیا صارف بچارہ کیا کرے۔
 
ساجد

محفلین
اس کو سمجھانے کا کام شاید سعود کے علاوہ کسی نے نہیں‌کیا
اس غریب کو سمجھا دیا جائے کہ کیا غلطی کر رہا ہے۔ یہاں ہر بندہ منتظمین کے حق میں نعرے مار رہا ہے نیا صارف بچارہ کیا کرے۔
اظفر ، میں نے خود انہیں بڑے احترام سے سمجھایا تھا لیکن یہ نہیں سمجھے۔
منتظمین کے حق میں تو کوئی نعرہ بازی نہیں ہو رہی۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
اس سے پہلے بھی اسی طرح کے مواد اسی طرزپر(متفرقات فورم) میں پوسٹ کیاتھا، وہاں یہ ضابطہ کسی کو یادنہیں آیا۔
دوسری بات یہ کہ میں کسی اخبار یانیوزچینل کامالک/ایڈیٹر نہیں ہوں کہ آپ کو بلیک میل کروں۔ سوالیہ دھاگہ بھی پوسٹ کیاتھا مگر جواب کے بجائے اسے میرے اکثردھاگوں سمیت حذف کیاگیا۔
آپ کی دعوت پریہاں نہ آنے کامطلب یہ نہیں کہ آپ مجھے بھگادیں۔۔۔
ادارت وانتظام کے مسندپربیٹھ کر یہ مت بھولیے کہ فوجی رویہ آپ کو ہرگز زیب نہیں دیتا۔ ادھرپاکستان کی فوج اورایجنسیاں ہمیں قیمہ بنارہے ہیں ادھرآپ کایہ "دوستانہ،برادرانہ اور منصفانہ" رویہ!!؟؟

متفرق فورم کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔

اگر آپ کو اس محفل میں رہنا ہے تو آپ کو اس محفل کے قواعد و ضابط پر عمل کرنا ہو گا۔
 
اظفر

محفلین
جناب سارے میسجز دوبارہ دیکھیں اور خود فیصلہ کریں کہ یہ سب دیکھ کر وہ مزید غصہ کرے گا یا واقعی بات سمجھے گا ۔ مجھے منتظمین سے اعتراض نہیں لیکن نئے صارفین کو اس طرح ویلکم کیا جائے گا تو وہ کہاں ٹکے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
اظفر بھائی میں غصے میں نہیں ہوں لیکن انہوں نے ایک تو تڑی لگائی ہے، دوسرا بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے اور مزید یہ کہ دوسرے فورمز کا حوالہ دے رہے ہیں۔ اب یہ ساری باتیں تو ان کو اس محفل کا رکن بنتے وقت دیکھنی چاہییں تھیں۔

آپ بھی جانتے ہیں کہ اس محفل کے اراکین ایک خاندان کی طرح ہیں۔ ان میں بھی چھیڑ چھاڑ اور جھڑپیں ہوتی ہیں لیکن ایسا رویہ تو کسی کا بھی نہیں ہے۔
 
اظفر

محفلین
شمشاد بھائی سب کو علم ہے دھمکی لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اسلیے ان کی دھمکی بے کار ہے۔
میں بالکل بھی اس کے حق میں نہیں لیکن میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر وہ کوئی نام بدل کر نہ آیا ہو۔ واقعی نیا یوزر ہو تو ایسی بحث‌کے بعد شاید اس کا ٹکنا مشکل ہوجائے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اظفر بھائی کچھ لوگ پہلے بھی اس محفل میں اس طرح آئے ہیں جیسے ان کے بغیر یہ محفل چلے گی ہی نہیں۔ دوسرے لفظوں میں اس محفل کو اغوا (ہائی جیک) کرنا چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں۔
 
اظفر

محفلین
:rollingonthefloor: یہ بحث نہیں فرینڈلی چیٹنگ ہے ۔ آپ کو میری بات ایویں بحث لگتی ہے۔ ۔۔۔ تاریخ گواہ ہے
 
Top