تاسف نامور پاکستانی ہوابازایم ایم عالم انتقال کرگئے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عینی شاہ

محفلین
کراچی: پاکستان فضائیہ کے نامورہوابازاوربھارت کے خلاف 1965 میں لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کے ہیرو ریٹائرڈ ایئر کموڈور(بریگیڈیئر جنرل)محمد محمود عالم المعروف (ایم ایم عالم) کراچی میں انتقال کرگئے۔
ان کی عمر 78 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
ایم ایم عالم نے پاکستان ایئر فورس میں اسکواڈرن لیڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دئے، انہیں 1965 کی جنگ میں نمایاں کارنامے پرستارہ جرآت سےنوازا گیا۔
ایم ایم عالم نےاس جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں بھارت کے 5فائٹر طیاروں کومارگرایا جبکہ ان میں 4 طیارے ابتدائی 30 سیکنڈ میں تباہ ہوئےجوکہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!

ایم ایم عالم کا نام پاکستانیوں کے لئے بے حد اہم ہے۔ اللہ اُن کی مغفرت فرمائے (آمین)
 

کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون​

اللہ رب العزت محترم ایم ایم عالم صاحب کی مغفرت فرمائے، روزِ میدانِ حشر سرخرو فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین​
اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔۔آمین​

کراچی…1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کراچی میں انتقال کرگئے ،ان کی عمر 78 سال تھی۔پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریٹائر ائر کموڈر محمد محمود عالم آج صبح کراچی میں انتقال کر گئے ،وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایم ایم عالم کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔محمد محمودعالم پاکستان کے جنگی ہواباز تھے۔ایم ایم عالم کے نام سے مشہور محمد محمودعالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کے انھوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے۔ مجموعی طور پرانہوں نے نو طیارے مار گرائے اور دو کو نقصان پہنچایا۔
 

رانا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
باعث افتخار تھے ایم ایم عالم صاحب ہمارے لئے۔ اللہ تعالی ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔ آمین۔
 

کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ رب العزت محترم ایم ایم عالم صاحب کی مغفرت فرمائے، روزِ میدانِ حشر سرخرو فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین
اور ان کے سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔۔آمین
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 
300732_524068327636022_449471310_n.jpg
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔

ویسے کس کس کو پتہ ہے کہ ہم ناشکرے،ناقدرے،رزیلوں نے ان کے ساتھ 71 کی جنگ میں کیا سلوک کیا تھا؟؟
عینی بچے مجھے یہ دیکھ کے خوشگوار حیرت ہوئی کہ تم بھی انہیں جانتی ہو۔ورنہ جن سکولوں میں اردو پر پابندی ہو وہاں تو میرا خیال تھا کہ پڑھایا جاتا ہوگا کہ پاکستانی ہمیشہ سے ہی بزدل اور بے غیرت رہے ہیں اور پاکستان کو "جوزف سی میک کونل"،جیمز جبارا"،مینوئیل فرنینڈس" وغیرہ نے بچایا تھا:ROFLMAO:
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
Ace in a day کا مطلب ہے کہ کسی پائلٹ نے دشمن کے پانچ جہاز ایک ہی دن یا ایک ہی مشن کی پرواز کے دوران گرائے ہوں۔ انہیں دنیا کا تیز ترین اور کم وقت میں Ace in a day بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ چار جہاز انہوں نے تیس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اور کل پانچ جہاز ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرائے تھے۔ کراچی میں ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد یہ واحد پائلٹ تھے جو ایک دن میں ایک ہی مشن میں Ace in a day بنے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top