مریم افتخار
محفلین
جی جی، ایک چیز نہ ہو تو پھر موجوں کا بزرگ کہہ گئے ہیں!
جی جی، ایک چیز نہ ہو تو پھر موجوں کا بزرگ کہہ گئے ہیں!
تے کرو فیر۔۔۔ روکیا کس نے۔جی جی، ایک چیز نہ ہو تو پھر موجوں کا بزرگ کہہ گئے ہیں!
سانوں ای تے اصل روک اے!تے کرو فیر۔۔۔ روکیا کس نے۔
ناہنجار سرور! نامعقول کہیں کا!لاگ ان ہی تو نہیں کر پا رہا ہوں، ہر بار اسے شک ہوتا ہے کہ خدا نخواستہ میں انسان نہیں رہا!
یہ لیجیے اینٹیں: 🧱🧱🧱ناہنجار سرور! نامعقول کہیں کا!
مجھ سے بھی کئی مرتبہ اڑی کرچکا ہے ۔ میرا بس چلے تو اس کا سر پھوڑ دوں ۔ پھر پتہ چلے گا اسے کہ میں انسان ہوں یا باٹ۔
کیا غضب ہے کہلاگ ان ہی تو نہیں کر پا رہا ہوں، ہر بار اسے شک ہوتا ہے کہ خدا نخواستہ میں انسان نہیں رہا!
بہت خوب جناب۔ بہترین اور جامع مراسلہ۔مئے ملا کرتی تھی محفل کے جو میخانے میں
ہم وہ بھر لائے ہیں ڈسکورڈ کے پیمانے میں
انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو زبان کے لیے اردو محفل کا ایک پس منظر ہے ایک تا ریخ ہے اور ایک کردار ہے لیکن ان تمام پہلوؤں میں مشترک ایک چیز ہے یہاں کا ایک ماحول جس کے پیچھے ایک علم دوست، ادب دوست اور انسان دوست رویہ ۔یہ رویہ محفل کی اجتماعی فضا میں مستقل طور پر کار فرما ، ایک ایسا جوہر ہے جس کی کشش سے بے غرض اور بے لوث دل رکھنے والےکھنچے چلے آتے رہے اور علم دوستی کے اس ورثے کا اٹوٹ حصہ بن گئے۔ ورنہ کتنے ہی محفلین آئے اور وقت کے ساتھ ساتھ ماضی کا قصہ بن گئے۔
اردو محفل کی بندش کے اسباب کی بحث میں اگر چہ کئی ایسے امور ہیں جو محفل کے تاریخی تجزیئے میں تفصیل کے متقاضی ہیں ،لیکن آج جب محفل کیے انجام کے دہانے پر کھڑی ہے تو اس وقت جو محفلین سب سے زیادہ بے چین ہو رہے ہیں وہ وہی ہیں جنہوں نے محفل کو ہمیشہ اپنی زندگی کے اہم خلا کو پر کرنے والا حصہ سمجھا۔
اگرچہ اردو محفل کی بندش کے اعلان کے ساتھ ساتھ یہ یقین بھی دلایا گیا ہے کہ اردو محفل کا سارا مواد تشنگایان علم و ادب کی سیرابی کے لیے میسر ہو گا اور ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ اردو محفل کی انتظامیہ اس مر میں حتی الامکان کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی ۔اس ضمن میں انتظامیہ دہائیوں پر محیط اس طویل سفر میں خاموشی سے ہمارے لیے اپنی تونائیاں اور قیمتی وقت اور مالی وسائل صرف اور صرف اردو محفل کے محفلین کے لیے بے دریغ صرف کرتی رہی اور ہمیں اس کا احساس بھی نہ ہونے دیا ۔ اس کے لیے ہم اردو محفل کی انتظامیہ کو جتنا خراج تحسین پیش کریں اس کا حق ادا ہونا مشکل ہے ۔بہر حال اس کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اتنا ضرور ہے کہ اب یہاں محفلین کا اکٹھے ہو نا دکھ درد بانٹنا کھیل تماشے کرنا اور اس طرح کا باہمی تعامُل ممکن نہ ہو سکے گا۔ محفل پر لا محالہ پڑنے والے قفل کا بار انہی دلوں پر ہی سب سے زیادہ وارد اور ظاہر ہو رہا تھا ۔
چنانچہ محفلین کا یہی درد و کرب تھا جس کے تحت اب نیا ڈسکورڈ فورم تشکیل دیا گیا ہے یہ فورم انہی محفلین کے دل کی آواز تھی جو انٹرنیٹ ،جدید سوشل میڈیا اور بے لگام جھوٹی سچی اطلاعات سے بنے ہجوم کے مہیب اور مغشوش سیلاب میں اپنے آپ کو بے یار و مددگار محسوس کرنے لگے تھے ۔ اسی لگن اور تڑپ نے ڈسکورڈ کی شکل میں یکجا کر کے ایک سائبان دے دیا جہاں کئی آشیانے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ اس سائبان میں کئی سینئر ممبران اور اراکین و اساتذہ ایسے ہیں جو محفل میں نمایاں مقام کے حامل ہیں ۔
امید ہے کہ اردو محفل نئے فورم کے لیے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہو گی اور اس سے حاصل ہونے والا تجربہ اس کے لیے ایک روشنی کا مینار رہے گا۔
اردو محفل اور اس کے انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ کے ساتھ ساتھ نئےڈسکورڈ فارم اور اس کی انتظامیہ کے لیے بہت سی نیک خواہشات ۔
اس وقت جو محفلین سب سے زیادہ بے چین ہو رہے ہیں وہ وہی ہیں جنہوں نے محفل کو ہمیشہ اپنی زندگی کے اہم خلا کو پر کرنے والا حصہ سمجھا۔
یہ فورم انہی محفلین کے دل کی آواز تھی جو انٹرنیٹ ،جدید سوشل میڈیا اور بے لگام جھوٹی سچی اطلاعات سے بنے ہجوم کے مہیب اور مغشوش سیلاب میں اپنے آپ کو بے یار و مددگار محسوس کرنے لگے تھے ۔
مے پلائیں گے "وہی" ساقی نئے پیمانے سے
آداب شکریہ اور جزاک اللہ ۔اس سے بہتر الفاظ میں اس صورتحال کی ترجمانی مشکل تھی۔ بہت سوں کے دل کی آواز۔ خوب است!
ڈسکورڈ پر جمع ہونے والے احباب اور وہ جو آہستہ آہستہ محفل کو رونق بخشنے آ رہے ہیں ان کے دلوں کی خوب ترجمانی ہے۔ امید ہے ڈسکورڈ، اردو محفل کی کمی کا خلا پر کر سکے۔مئے ملا کرتی تھی محفل کے جو میخانے میں
ہم وہ بھر لائے ہیں ڈسکورڈ کے پیمانے میں
انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو زبان کے لیے اردو محفل کا ایک پس منظر ہے ایک تا ریخ ہے اور ایک کردار ہے لیکن ان تمام پہلوؤں میں مشترک ایک چیز ہے یہاں کا ایک ماحول جس کے پیچھے ایک علم دوست، ادب دوست اور انسان دوست رویہ ۔یہ رویہ محفل کی اجتماعی فضا میں مستقل طور پر کار فرما ، ایک ایسا جوہر ہے جس کی کشش سے بے غرض اور بے لوث دل رکھنے والےکھنچے چلے آتے رہے اور علم دوستی کے اس ورثے کا اٹوٹ حصہ بن گئے۔ ورنہ کتنے ہی محفلین آئے اور وقت کے ساتھ ساتھ ماضی کا قصہ بن گئے۔
اردو محفل کی بندش کے اسباب کی بحث میں اگر چہ کئی ایسے امور ہیں جو محفل کے تاریخی تجزیئے میں تفصیل کے متقاضی ہیں ،لیکن آج جب محفل اپنے انجام کے دہانے پر کھڑی ہے تو اس وقت جو محفلین سب سے زیادہ بے چین ہو رہے ہیں وہ وہی ہیں جنہوں نے محفل کو ہمیشہ اپنی زندگی کے اہم خلا کو پر کرنے والا حصہ سمجھا۔
اگرچہ اردو محفل کی بندش کے اعلان کے ساتھ ساتھ یہ یقین بھی دلایا گیا ہے کہ اردو محفل کا سارا مواد تشنگان علم و ادب کی سیرابی کے لیے میسر ہو گا اور ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ اردو محفل کی انتظامیہ اس امر میں حتی الامکان کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی ۔اس ضمن میں انتظامیہ دہائیوں پر محیط اس طویل سفر میں خاموشی سے ہمارے لیے اپنی تونائیاں اور قیمتی وقت اور مالی وسائل صرف اور صرف اردو محفل کے محفلین کے لیے بے دریغ صرف کرتی رہی اور ہمیں اس کا احساس بھی نہ ہونے دیا ۔ اس کے لیے ہم اردو محفل کی انتظامیہ کو جتنا خراج تحسین پیش کریں اس کا حق ادا ہونا مشکل ہے ۔بہر حال اس کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اتنا ضرور ہے کہ اب یہاں محفلین کا اکٹھے ہو نا دکھ درد بانٹنا کھیل تماشے کرنا اور اس طرح کا باہمی تعامُل ممکن نہ ہو سکے گا۔ محفل پر لا محالہ پڑنے والے قفل کا بار انہی دلوں پر ہی سب سے زیادہ وارد اور ظاہر ہو رہا تھا ۔
چنانچہ محفلین کا یہی درد و کرب تھا جس کے تحت اب نیا ڈسکورڈ فورم تشکیل دیا گیا ہے یہ فورم انہی محفلین کے دل کی آواز تھی جو انٹرنیٹ ،جدید سوشل میڈیا اور بے لگام جھوٹی سچی اطلاعات سے بنے ہجوم کے مہیب اور مغشوش سیلاب میں اپنے آپ کو بے یار و مددگار محسوس کرنے لگے تھے ۔ اسی لگن اور تڑپ نے ڈسکورڈ کی شکل میں یکجا کر کے ایک سائبان دے دیا جہاں کئی آشیانے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ اس سائبان میں کئی سینئر ممبران اور اراکین و اساتذہ ایسے ہیں جو محفل میں نمایاں مقام کے حامل ہیں ۔
امید ہے کہ اردو محفل نئے فورم کے لیے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہو گی اور اس سے حاصل ہونے والا تجربہ اس کے لیے ایک روشنی کا مینار رہے گا۔
اردو محفل اور اس کے انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ کے ساتھ ساتھ نئےڈسکورڈ فورم اور اس کی انتظامیہ کے لیے بہت سی نیک خواہشات ۔
مئے ملا کرتی تھی محفل کے جو میخانے میں
ہم وہ بھر لائے ہیں ڈسکورڈ کے پیمانے میں
انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو زبان کے لیے اردو محفل کا ایک پس منظر ہے ایک تا ریخ ہے اور ایک کردار ہے لیکن ان تمام پہلوؤں میں مشترک ایک چیز ہے یہاں کا ایک ماحول جس کے پیچھے ایک علم دوست، ادب دوست اور انسان دوست رویہ ۔یہ رویہ محفل کی اجتماعی فضا میں مستقل طور پر کار فرما ، ایک ایسا جوہر ہے جس کی کشش سے بے غرض اور بے لوث دل رکھنے والےکھنچے چلے آتے رہے اور علم دوستی کے اس ورثے کا اٹوٹ حصہ بن گئے۔ ورنہ کتنے ہی محفلین آئے اور وقت کے ساتھ ساتھ ماضی کا قصہ بن گئے۔
اردو محفل کی بندش کے اسباب کی بحث میں اگر چہ کئی ایسے امور ہیں جو محفل کے تاریخی تجزیئے میں تفصیل کے متقاضی ہیں ،لیکن آج جب محفل اپنے انجام کے دہانے پر کھڑی ہے تو اس وقت جو محفلین سب سے زیادہ بے چین ہو رہے ہیں وہ وہی ہیں جنہوں نے محفل کو ہمیشہ اپنی زندگی کے اہم خلا کو پر کرنے والا حصہ سمجھا۔
اگرچہ اردو محفل کی بندش کے اعلان کے ساتھ ساتھ یہ یقین بھی دلایا گیا ہے کہ اردو محفل کا سارا مواد تشنگان علم و ادب کی سیرابی کے لیے آرکائیو کے نظام کے تحت میسر ہو گا اور ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ اردو محفل کی انتظامیہ اس امر میں حتی الامکان کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی ۔اس ضمن میں یہ کہنا بھی ازحد ضروری ہے کہ اردو محفل کی انتظامیہ دہائیوں پر محیط اس طویل سفر میں خاموشی سے ہمارے لیے اپنی تونائیاں ، قیمتی وقت اور مالی وسائل صرف اور صرف اردو محفل کے محفلین کے لیے بے دریغ صرف کرتی رہی اور ہمیں اس کا احساس بھی نہ ہونے دیا ۔ اس کے لیے ہم اردو محفل کی انتظامیہ کو جتنا خراج تحسین پیش کریں اس کا حق ادا ہونا مشکل ہے ۔بہر حال اس کے لیے ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اسی سلسلے میں یہ بھی واضح ہے کہ اب یہاں محفلین کا اکٹھے ہو نا دکھ درد بانٹنا کھیل تماشے کرنا اور اس طرح کا باہمی تعامُل ممکن نہ ہو سکے گا۔ محفل پر لا محالہ پڑنے والے قفل کا بار انہی دلوں پر ہی سب سے زیادہ وارد اور ظاہر ہو رہا تھا ۔
چنانچہ محفلین کا یہی درد و کرب تھا جس کے تحت اب نیا ڈسکورڈ فورم تشکیل دیا گیا ہے یہ فورم انہی محفلین کے دل کی آواز تھی جو انٹرنیٹ ،جدید سوشل میڈیا اور بے لگام جھوٹی سچی اطلاعات سے بنے ہجوم کے مہیب اور مغشوش سیلاب میں اپنے آپ کو بے یار و مددگار محسوس کرنے لگے تھے ۔ اسی لگن اور تڑپ نے ڈسکورڈ کی شکل میں یکجا کر کے ایک سائبان دے دیا جہاں کئی آشیانے آباد ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ اس سائبان میں کئی سینئر ممبران اور اراکین و اساتذہ ایسے ہیں جو محفل میں نمایاں مقام کے حامل ہیں ۔
امید ہے کہ اردو محفل نئے فورم کے لیے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہو گی اور اس سے حاصل ہونے والا تجربہ اس کے لیے ایک روشنی کا مینار رہے گا۔
اردو محفل اور اس کے انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ کے ساتھ ساتھ نئےڈسکورڈ فورم اور اس کی انتظامیہ کے لیے بہت سی نیک خواہشات ۔
لیکن جب سے یہ لڑی محفل پر لگائی گئی دل بجھ سا گیا کیونکہ اس محفل سے رخصتی کا رسما آغاز ہو چلا۔۔۔۔![]()
نہ ہم بدلے نہ تم بدلے نہ دل کی آرزو بدلیاگر چہ ظاہر بین آنکھ یہ بھی کہہ سکتی ہے ۔
زمانے کے انداز بدلے گئے
نیا راگ ہے ساز بدلے گئے
شاید کوئی تدبیر کام آجائے۔اور اگر یہی محفل چلتی رہی تو۔۔۔
ہمیں خوشی ہے کہ ہماری دی گئی اس تجویز کو باقاعدہ عملی جامہ پہنا دیا گیاکوئی انگلش کا فورم تلاش کیا جائے اور سب محفلین وہاں رجسٹرڈ ہوکر اردو میں الگ زمرے بنا کر بات چیت شروع کردیں۔
یعنی دوسرے کے پلاٹ کے کچھ حصے پر قبضہ کرکے اپنا گھر تعمیر کرلیا جائے![]()
تمبو کناتیں نہیں ہوتیں کیا کراچی میں؟لیکن خود ہماری ہجرت ابھی باقی ہے۔
ہم ذرا محفل کو پوری طرح دیکھ بھال کر بجلی، گیس اور پانی کے تمام کنیکشن منقطع کر اور تالا ڈال کر وہاں پہنچیں گے۔
20 سال تک کوئی جگہ تمبو کناتوں پر تو نہیں چلتی نہتمبو کناتیں نہیں ہوتیں کیا کراچی میں؟
اب پتہ چلا کہ میں لیپ ٹاپ والے پورٹریٹ موڈ میں نہیں تھا۔ اس لئے وہ مکمل سکرین دکھا ہی نہیں رہا تھا۔ بس ابھی خیال آیا کہذرا نوے ڈگری گھما کر دیکھ لوں، تو فون کے مطابق لاگ ان کر سکا۔ الحمد للہناہنجار سرور! نامعقول کہیں کا!
مجھ سے بھی کئی مرتبہ اڑی کرچکا ہے ۔ میرا بس چلے تو اس کا سر پھوڑ دوں ۔ پھر پتہ چلے گا اسے کہ میں انسان ہوں یا باٹ۔