سعادت

تکنیکی معاون
کچھ ایکٹو ممبران نے کمنٹس کر دیے ہیں، باقی ایکٹو ممبران کو بھی ٹیگ کر دیتی ہوں تاکہ حجت تمام ہو جائے۔ تاہم میں سب سے پہلے اردو محفل کے ابتدائی اراکین کو ٹیگ کرنا چاہوں گی اور ان کو بھی جنہوں نے بارِ محفل ایک لمبا عرصہ اپنے شانوں پر اٹھائے رکھا اور ہم سب اس رنگا رنگ محفل کے مزے لوٹتے رہے۔ میں محفل کے ساتھ ساتھ ان کو کھونا نہیں چاہتی، اگر وہ نئے فورم پر آنا چاہیں تو اب کے رولز ریورس ہو سکتے ہیں۔ آپ کے محفلین اب آپ کے خادم وغیرہ ہوں گے۔ :D
اور اگر کسی بھی وجہ سے نہ آنا چاہیں تو بھی آپ کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے، حق ادا نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں میں آسانیوں اور رحمتوں میں رکھے۔ آمین

نبیل
زیک
ابن سعید
سعادت
آپ کا حُسنِ ظن ہے، مریم، ورنہ محفل کی خدمت کے معاملے میں میرا کردار باقی تینوں حضرات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اِن تینوں نے محفل اور اردو ویب کے پلیٹ‌فارم کے لیے پچھلی دو دہائیوں میں اپنا قیمتی وقت، سرمایہ، اور توانائی صَرف کی ہے، اور محفل کے اختتام پر ہم سب کی بےچینی اور اداسی اس بات کا ثبوت ہے کہ اِن کی یہ محنت ضائع نہیں ہوئی۔ اقتصادِ توجہ (Attention economy) کے اِس بھاگم بھاگ دَور میں کسی روایتی فورم کا ۲۰ سال پورے کر جانا اور کچھ اِس انداز میں کر جانا کہ اختتامی دنوں میں اُس کے اراکین اپنی اُنسیت کا برملا اظہار کرتے پھریں، ایک قابلِ ذکر اور قابلِ صد تعریف کامیابی ہے۔

میں ڈسکورڈ کی بزم میں شامل ہو چکا ہوں، کہ محفلین کی آپس کی انٹریکشن مجھے ہمیشہ پسند تھی، اور یہی انٹریکشن اب ڈسکورڈ پر بھی نظر آ رہی ہے (البتہ ڈسکورڈ کی رفتار ایک عمومی فورم کے مقابلے میں کافی تیز ہے، سو مجھ جیسے سُست الوجود کچھ پیچھے پیچھے ہی رہیں گے۔ :))
 
Top