زیک

ایکاروس
مقصد۔۔۔مختصراً اُردو محفل جیسا پلیٹ فارم تو ہمیں اب شاید کبھی نہ مل سکے۔ لیکن اس سے کچھ ملتا جلتا ایک چھوٹا پلیٹ فارم چاہتے تھے/ہیں۔
محفل کا مقصد تو اردو کمیوٹنگ کو عام کرنا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک کمیونٹی بنی۔ آخری سالوں میں محفل کافی حد تک گپ شپ ہی کے لئے تھی۔ کیا یہ نیا پلیٹ فارم محفلین کی گپ شپ کے لئے ہے؟ یا اس سے بڑھ کر کچھ خیال ہے؟

اب کتنے دن ہوئے یہ شروع کئے؟ کس قسم کے چینل اور پوسٹس وہاں ہوتی ہیں؟

ڈسکورڈ کو میں ایک چیٹنگ کمیونٹی کے طور پر جانتا ہوں۔ گیمنگ یا گیمیفائیڈ ایکسرسائز میں اکثر ٹیکسٹ یا وائس چیٹ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ کیا آپ کا بھی کچھ ایسا ہی ویژن ہے؟
 
میں خاصی سست رہی ہوں کہ کئی مضامین میرے ذہن میں تھے، کئی شکریے واجب تھے لیکن نہیں ہو سکے۔
اردو محفل کے بانیان و منتظمین و دیگر خدمات دینے والوں کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اللہ پاک آپ سب کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ کوئی دکھ، کوئی آزمائش آپ کی زندگی میں نہ آئے۔ آمین!
آپ کی وجہ سے ہمیں یہاں وہ سب ملا جس نے ہمیں اور ہماری زندگی کو بہت مثبت رخ دیے۔
زیک پہ ایک خاکہ میرے ذہن میں کب سے مچل رہا تھا لیکن ممکن نہیں ہو سکا۔
تاہم! زیک! آپ کے اور میرے خیالات و نظریات کافی فرق ہیں لیکن میں نے آپ سے بہت بہت کچھ سیکھا ہے۔ میری دلی دعائیں آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے لیے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ آپ بھی ڈسکورڈ پہ آئیں تاکہ ہم آپ سے سیکھتے رہیں۔
میں خود ایک تحریر لکھ رہی تھی لیکن کچھ طبیعت کی ناسازی تھی کہ مکمل نہ کر پائی۔ مقصد یہی تھا کہ محفل پر جو اتنے خوب سیرت لوگ ملے، اگرچہ ان کا حق ادا نہیں ہوسکتا مگر پھر بھی تشکر کے کچھ پھول ان کی نذر ہوں۔ اب اچانک اس کو مکمل کرنا تو اس ڈرائینگ کے مصداق ہو سکتا ہے جو انٹرنیٹ پہ کافی وائرل ہوئی تھی (آگے سے اصلی گھوڑا اور پیچھے سے یونہی چار ٹانگیں نما)۔ اس لیے میں بس جلدی میں تو یہی کہوں گی کہ محفل نہ بھی رہے، میرے پیارے محفلین، تمام اساتذہ کرام، تمام دوست احباب، تمام سہیلیاں ہم جولیاں ! کھوئیے گا مت!!!
اگر ہم لوگ ساتھ ہیں اور ہمارے دلوں میں محفل آباد ہے تو میں سمجھتی ہوں کچھ نقصان نہیں ہوا۔ محفل کو رخصتی مبارک، سعود بھائی کے گھر میں خوشحالی آئے وغیرہ!
 

زیک

ایکاروس
زیک! آپ کے اور میرے خیالات و نظریات کافی فرق ہیں لیکن میں نے آپ سے بہت بہت کچھ سیکھا ہے۔
دلچسپ! اس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے اکثر ہم اپنے جیسوں ہی سے سیکھتے ہیں لیکن سیکھنے کا ایسا عمل تو کافی inefficient ہو گا۔ مختلف الرائے سے سیکھنے کے مواقع اس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہونے چاہئیں
 

جاسمن

لائبریرین
دلچسپ! اس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے اکثر ہم اپنے جیسوں ہی سے سیکھتے ہیں لیکن سیکھنے کا ایسا عمل تو کافی inefficient ہو گا۔ مختلف الرائے سے سیکھنے کے مواقع اس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہونے چاہئیں
آپ پہ اپنے خاکے میں یہ بھی لکھنا چاہتی تھی کہ ہمارے حلقۂ احباب میں ہم سے ملتے جلتے لوگ ہوتے ہیں۔ اور ہم بس اپنے پہلے سے موجود خاکوں میں ہی وہی شیڈز بھرتے رہتے ہیں۔ یہاں محفل پہ آپ سے ملاقات ہوئی اور بھی کئی لوگ ایسے ملے جو مختلف تھے۔ تو زیادہ مواقع ملے سیکھنے کے۔
قوتِ برداشت بہت بڑھی۔ :)
آج تک میں جو دھاگہ کھولتی یا جو مراسلہ پوسٹ کرتی ہوں، لاشعور یا شعور میں یہ ضرور ہوتا ہے کہ بس اب کسی نکتے کو پکڑنے والا زیک کا کوئی مراسلہ آیا کہ آیا۔ :)
اللہ آپ کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر دے۔ اپنی بچی کی خوشیاں دکھائے۔ آمین!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
محفل کا مقصد تو اردو کمیوٹنگ کو عام کرنا تھا اور اس کے نتیجے میں ایک کمیونٹی بنی۔ آخری سالوں میں محفل کافی حد تک گپ شپ ہی کے لئے تھی۔ کیا یہ نیا پلیٹ فارم محفلین کی گپ شپ کے لئے ہے؟ یا اس سے بڑھ کر کچھ خیال ہے؟

اب کتنے دن ہوئے یہ شروع کئے؟ کس قسم کے چینل اور پوسٹس وہاں ہوتی ہیں؟

ڈسکورڈ کو میں ایک چیٹنگ کمیونٹی کے طور پر جانتا ہوں۔ گیمنگ یا گیمیفائیڈ ایکسرسائز میں اکثر ٹیکسٹ یا وائس چیٹ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ کیا آپ کا بھی کچھ ایسا ہی ویژن ہے؟
زیک ابھی فی الحال تو ڈسکورڈ فورم ایک فوری گیٹ ٹو گیدر کے طور پر بنالیا گیا ہے تا کہ جو محفلین مستقل طور پر محفل سے اور بواسطہ محفل ایک دوسرے سے وابستہ رہتے تھے وہ یکسر بکھر کے نہ رہ جائیں ۔
اور انہیں آپس میں مربوط رہنے کے لیے کوئی ذریعہ مل جائے ۔ کوئی کمپیوٹنگ کے منصوبے تو فی الحال سامنے نہیں ، لیکن اپنی تخلیقات خیالات بحثیں اور نظریات وغیرہ کے لیے ایک کامن پلیٹ فارم میسر آگیا ہے ۔دو ماہ ہوئے اور فورم پر محفل کے زمروں پر مشتمل نقشے سے مشابہ ایک چینلز کا سیٹ بنایا گیا ہے جس میں محفلین ارکان نے کچھ باہمی دلچسپی کا مواد بھی شرریک کرنا شروع کیا ہے ۔ روزانہ کچھ پیغامات اکبھی کم کبھی زیادہ خیر خیریت اور گپ شپ کے بھی ہوتے ہیں ۔

ایک نمایاں بات اس میں ملٹی میڈیا انٹیگریٹد سہولت بھی فری میں موجود ہے ۔اس کے تحت آپس میں قریبی رابطہ اور میٹنگز رکھنا بھی ممکن ہے ۔ اس سلسلے میں اپنے عرفان سعید صاحب کا آڈیو وڈیو انٹرویو بھی کیا گیا اور کچھ محفلین کے درمیان شطرنج کے کچھ کھیل ، مقابلے بھی کھیلے گئے اور براہ راست ملٹی میڈیا میٹنگ رومز میں نشر کیے گئے جو ایک نیا اور دلچسپ تجربہ رہا ۔

بس فی الحال یہی سرگرمی ہے ۔ آگے کے امکانات پر غور فکر کیا جاتا رہے گا۔

اس منی سیٹ اپ کو جاسمن ، مریم افتخار ، محمد عبدالرؤوف اور محمداحمد چلا رہے ہیں ۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top