عظیم

محفلین
ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ بناتے وقت میں نے ای میل کا استعمال کیا ( فون نمبر کا نہیں) اس کے بعد اپنا یوزر نیم جو خود ہی جینریٹ ہو گیا وہ سلیکٹ کیا اور پاسورڈ رکھا، اب میں یوزرنیم سے بھی کوشش کر چکا ہوں لاگ ان ہونے کی اور ای میل کے ساتھ بھی، مگر دونوں صورتوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا!
 
لاگ ان ہو گیا ہے الحمد للہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
قسمے! خیالوں میں اپنے نام کے ساتھ ڈسکو لگا دیکھا تو ایسا دل کو صدمہ لگا، ابھی تک کپکپی نہیں جا رہی۔
اردو محفل کی قسم! اگر ڈسکورڈ کے منتظمین نے اراکین کو ڈسکو نام دیا تو بندی ڈسکورڈ تو کیا، نیٹ گردی چھوڑ جائے گی۔ 😱
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

نہیں ، نہیں جاسمن بہن ۔ بس ایک دفعہ تو نام کےآگے لگانےدیں ۔ کبھی کبھی تو بھائیوں کا دل بھی پشوری ہونا چاہیے نا!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کا سوال ایک تو ذہانت کے اعلی مراتب کی گرد سے آلودہ ہے اوپر سے مخاطب بھی کرتا دھرتایان ڈسکورڈ ہیں ، تو اس کا جواب بھی ایک ۔قرار واقعی بگ برین ۔ جواب ہونے کا متقاضی ہے ۔
سو بہتر تو تھا کہ میں توکسی انکسار آلود غض بصر کے پیچھے چھپ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ۔ لیکن ماجور ہونے کی شرط پر کچھ حوصلہ ملتا ہے سو عرض کرتا ہوں ۔

پہلے تین برس تو ہم ہوں گے
دی گریٹ سوپر اردو ڈسکورڈینز ۔ اور ہمارا موٹو ہو گا۔دی شیڈو اینڈ دی فلیم ۔ آتشیں دھندلکے
اگلے سات بر س ہم بن جائیں گے
دی جائنٹ اردو ڈیسکورڈ ینز یعنی ۔ اور ہمارا موٹو ہو گا۔سینڈ آف ٹائم ۔ یعنی ۔ بہتے وقت کی ریت کا دھارا
پھر دس برس ہم ہوں گے
دی بگ برین اردو ڈسکورڈینز۔ اور ہمارا موٹو ہو گا۔ریتھ آف انجلز۔ یعنی غضبناک ملائک کے عذاب کا کوڑا

آج کل تو لگتا ہے کہ نئی نسل اردو ایسے ہی سیکھ سکے گی ۔ :) :) :)
بیس برس سے آگے ہم اردو محفل کی تعظیم میں اس چبوترے کو اگلی پیڑھیوں کے سپرد کر رہے ہوں گے ۔
حتمی جواب تو انتظامیہ ہی دے گی سفارشات کی ضمانت نہیں ۔
عاطف بھائی ، آپ کی دُوووووووور اندیشی کی داد نہ دینا نا انصافی ہوگی! :D
جب بزم کے کرتا دھرتایانِ عظیم اس قدرمستقبل بینی کے حامل ہوں اور "بڑی بڑی خوابیں " دیکھ رہے ہوں تو پھر ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ سب ٹھیک رہے گا۔ نئی نسل کو اردو آجائے گی۔:D
 
سیما علی

لائبریرین
ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ بناتے وقت میں نے ای میل کا استعمال کیا ( فون نمبر کا نہیں) اس کے بعد اپنا یوزر نیم جو خود ہی جینریٹ ہو گیا وہ سلیکٹ کیا اور پاسورڈ رکھا، اب میں یوزرنیم سے بھی کوشش کر چکا ہوں لاگ ان ہونے کی اور ای میل کے ساتھ بھی، مگر دونوں صورتوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا!
ہمیں بھی بڑی دیر میں کامیابی ہوئی وہ بھی اپنے فون سے نہیں
 
Top