نئی محفل فورم آپ کے کمپیوٹر پر کیسی نظر آتی ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بعد سے جہاں نئے پلیٹ فارم کی پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہاں کچھ دوست فونٹ سائز اور رنگوں کی ایڈجسٹمنٹ کا مشورہ بھی دیتے آئے ہیں۔ اس تھریڈ کا آغاز اس مقصد کے لیے کیا جا رہا ہے تا کہ یہاں آپ اپنے کمپیوٹر پر محفل فورم کے ڈسپلے کے بارے اپنے تجربات سے آگاہ کر سکیں۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہوگا کہ آپ جن مختلف کمپیوٹرز پر محفل فورم کو ملاحظہ کرتے ہیں، وہاں محفل فورم کے ایک یا ایک سے زیادہ سکرین شاٹ لے کر یہاں ان کے ربط فراہم کر دیں۔ اس طرح ہم مختلف براؤزرز اور مختلف سکرین ریزولوشنز پر محفل فورم کے ڈسپلے کا اندازہ لگا سکیں گے۔ سب سے پہلے میں اس سلسلے میں اپنے تجربات بیان کرتا ہوں۔

ذیل کے دو سکرین شاٹ میرے لیپ ٹاپ پر لیے گئے ہیں۔ اس لیپ ٹاپ پر ونڈوز 7 انسٹالڈ ہے اور یہ سکرین شاٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے لیے گئے ہیں۔

forum_on_windows1.png


forum_on_windows2.png


جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ ایکسپلورر پر نستعلیق فونٹ میں اردو متن کی کوالٹی قابل قبول ہے۔ لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر rounded corners کو سپورٹ نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے صفحے کی خوبصورتی میں قدرے کمی آ جاتی ہے۔

ذیل کے تین سکرین شاٹ میں نے اپنے آئی پیڈ پر لیے ہیں جس میں محفل فورم سفاری براؤزر میں نظر آ رہی ہے۔

forum_on_ipad1.png


forum_on_ipad2.png


forum_on_ipad3.png


جیسا کہ بالا کے سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے، آئی پیڈ پر اگرچہ نستعلیق فونٹ استعمال نہیں ہو رہا، لیکن اردو متن درست دکھائی دے رہا ہے۔ آئی پیڈ میں فورم کا اردو ایڈیٹر بھی درست کام کرتا ہے، البتہ وزی وگ موڈ آئی پیڈ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

ذیل کے دو سکرین شاٹس میں نے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر لیے ہیں جس پر اوبنٹو 11.10 چل رہا ہے۔

forum_on_ubuntu1.png


forum_on_ubuntu2.png


اوبنٹو پر مجھے محفل فورم کا ڈسپلے بہترین نظر آ رہا ہے، اگرچہ ڈیسک ٹاپ کے ساتھ قدرے بڑا ایل سی ڈی مانیٹر دستیاب ہے اور میں نے فائرفاکس پر Ctrl++ کے ذریعے فونٹ کا سائز قدرے بڑھایا بھی ہوا ہے۔

اب آپ دوستوں کی باری ہے۔ :)

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتا ہوں اور یہ ویسا ہی نظر آتا ہے جیسا آپ نے اوپر سکرین شاٹ دیا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں گوگل کروم استعمال کرتا ہوں اور گوگل کروم میں بھی محفل کا تھیم اچھا لگ رہا ہے لیکن میں نے تفصیل دیکھی ہی نہیں بلکے موقعہ ہی نہیں ملا میں تو تھیم ہی دیکھ کر خوش ہو گیا ہوں
 

مغزل

محفلین
میں ونڈوز ایکس پی ، وسٹا اور سیون تہرا نظام استعمال کرتا ہوں۔۔
کروم کا نتیجہ شامل کررہا ہوں ۔۔ ایکسپلورر 8 کا نتیجہ بھی عین یہی ہے۔
ریزولیشن 900 ض 1440 ہے ۔۔

نقش اوّل:
websho10.jpg

نقش دوم:
websho11.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، آپ نے شاید انٹرنیٹ ایکسپلورر کا سکرین شاٹ شامل کیا ہے۔ فائرفاکس میں فورم پر راؤنڈڈ کارنر نظر آنے چاہییں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ آپ نے کسی ایسے کمپیوٹر پر فورم کو کھولا ہے جہاں نہ تو اردو لینگویج سپورٹ انسٹالڈ ہے اور نہ ہی جمیل نوری نستعلیق فونٹ۔ اگر تو یہ آفس کا کمپیوٹر ہے اور آپ کو کچھ انسٹال کرنے کی اجازت نہیں ہے تو شاید آپ کے لیے کچھ کرنا ممکن نہیں ہے۔ دوسری صورت میں آپ محمد بلال کا تیار کردہ اردو انسٹالر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے اس کمپیوٹر پر انسٹال کر سکتی ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
:cry: بھیا یہ تو آفس کا ہے۔۔ اس میں تو کوئی چینجزز نہیں کر سکتی۔۔
لیکن آءی کانٹ ایون اپ لوڈ اینی پکس
پہلے تو ہو جاتی تھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال فائل اپلوڈ ڈس ایبل کی ہوئی ہے۔ آپ ٹائنی پک وغیرہ پر اپلوڈ کرکے ان کا لنک یہاں دے دیا کریں جیسے کہ آپ نے اوپر والی پوسٹ میں کیا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
جی بھیا ایسے ہی کیا تھا لیکن آفس میں وہ والا آپشن اوپن ہی نہیں ہوتا۔۔ جب میں اس آئیکون پر کلک کرتی ہوں تو وہاں کچھ اوپن ہی نہیں ہوتا۔۔ یہ تو میں نے گھر آکر کیا ہے:(
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
نبیل لالہ آپ نے جو اسکرین شارٹس لگائے ہیں ناں ان میں سے آخری والا ہمارے کمپیوٹر پر (فائر فاکس براؤزر پر) نظر آتا ہے ۔
 

بٹیا رانی، آپ کے براؤزر میں کچھ فلوٹ وغیرہ کا مسئلہ نظر آ رہا ہے۔ اسی لئے نمائندہ تصویر اپنی جگہ سے پھسل کر بائیں جانب جا لگی ہے۔ اور نیچے ایک بڑا سا افقی اسکرول بار نظر آ رہا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہئے۔ آپ نے جو شکایت کی تھی کہ مینو بار کی کئی چیزیں اس میں نظر نہیں آتیں وہ سب دوسر کہیں بائیں جانب موجود ہوں گی۔ آپ بائیں طرف اسکرول کر کے دیکھ لیں۔ ویسے آپ ہمیں انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ورژن نمبر بتا دیں تو ہم کوشش کریں گے کہ اس کا جائزہ لے سکین اور ضروری ہو تو اس کی بگ رپورٹنگ کر سکیں۔
 
Top