میں اک اچھا بچہ ہوں
قول و عمل کا سچا ہوں

باتیں سچی کرتا ہوں
محنت اچھی کرتا ہوں

استاد ، ابو اور امی
مجھ سے کرتے ہیں نرمی

روز کا میرا ہے معمول
شوق سے جاتا ہوں اسکول

کوشش کرتا ہوں اکثر
مجھ سے خوش ہو ہر ٹیچر

رستہ بھی ہے میرا صاف
بستہ بھی ہے میرا صاف

یونی فارم جو میرا ہے
بے حد صاف اور ستھرا ہے

اپنی کاپی اور کتاب
کرتا بھی ہوں میں نہ خراب

میری پیاری سی ڈبیا
چھوٹی سی ہے اک دنیا

مجھ کو محنت کرنی ہے
قوم کی خدمت کرنی ہے

ہر ہر ساتھی اچھا ہے
میرے جیسا بچہ ہے

مل جل کر ہم پڑھتے ہیں
آگے آگے بڑھتے ہیں

میری لڑائی ہوتی نہیں
میری پٹائی ہوتی نہیں

گھر کا کام جو ملتا ہے
روز ہمیں وہ کرنا ہے

فائدہ اس میں اپنا ہے
شوق سے ہم کو کھپنا ہے

آؤ اسامہ! عزم کریں
لاپروائی ختم کریں

 

ابن رضا

لائبریرین
بڑا اچھا بچہ ہے جی۔نظم بچوں کے لیے مخصوص ہے یا بڑے بھی پڑھ سکتے ہیں؟


خوش رہیں
 
آخری تدوین:

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
میں اک اچھا بچہ ہوں
قول و عمل کا سچا ہوں

×××××
آؤ اسامہ! عزم کریں
لاپروائی ختم کریں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بہت خوب! نہایت آسان اور عمدہ نظم ہے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ کل ہمارے اسکول کے حمد کے پروگرام میں پڑھی جائے گی۔
 
ایسا بچہ دیکھا نہیں ذرا تصویر تو لگا دیں اس بچے کا ‘’
نظر لگ جائے گی۔ :)
اللہ اسے تھانے کے چکروں سے بچائے رکھے۔
وہ کیا ہے اسامہ بھائی اپنی تصویر لگانا پسند نہیں کرتے ورنہ تعمیل ہوتی۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بہت خوب! نہایت آسان اور عمدہ نظم ہے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ کل ہمارے اسکول کے حمد کے پروگرام میں پڑھی جائے گی۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
اتنی حوصلہ افزائی پر تہ دل سے ممنون ہوں۔
اللہ خوش رکھے۔
ضرور پڑھوائیے۔ میرے لیے سعادت کی بات ہے۔ :)
جزاکم اللہ خیرا۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
وہ کیا ہے اسامہ بھائی اپنی تصویر لگانا پسند نہیں کرتے ورنہ تعمیل ہوتی۔
بھائیوں! آپ دونوں کو میں نے اپنی بچپن کی خفیہ ڈائری اس لیے تھوڑی دی تھی کہ اس پر باہمی مشورے سے ایک نظم بنادیں۔ بہت غلط کیا آپ لوگوں نے۔
کٹی!!!
 

الف عین

لائبریرین
اچھی نظم ہے، بچوں کی ہے، اور اصلاح سخن میں نہیں، اس لئے قوافی کی اغلاط قبول کی جا سکتی ہیں۔ میرا ستھرا، ڈبیا، دنیا، امی گرمی غلط ہیں
 
Top