میٹھے تربوز کی پہچان

فائزہ افنان نے 'متفرقات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 25, 2017

  1. فائزہ افنان

    فائزہ افنان محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    گرمیوں کا آغاز ہے اور تربوز آج کل عام دستیاب پھل ہے جو پیاس اور گرمی کی شدت کو ختم کرتا ہے اسکے علاوہ موسم کی نسبت سے اور بھی بیشمار فوائد ہے -
    ایک اچھے تربوز کو خریدنا ایک رسک سے کم نہیں اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اندر کیسا ہوگا ؟
    تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ صرف تین پوائنٹ کے بارے میں جان لیں تو آپ تربوز کو کاٹے بغیر بھی اس کے بارے میں درست فیصلہ کرسکتے ہیں -
    1 - کسی تربوز کے پکے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پر موجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے۔ جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں۔
    2 - اچھے تربوز کی ایک اور نشانی اس کا وزن بھی ہے۔ اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے۔ تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہے۔
    3 - تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو آپکا درست فیصلہ ہوگا - اگر تربوز ان تینوں ٹیسٹوں میں کامیاب ہوجائے توانشا اللہ سرخ میٹھا اور ذائقہ سے بھر پور ہی ہوگا نوش کرے اور دعائیں میں یاد رکھے - [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • معلوماتی معلوماتی × 5
    • زبردست زبردست × 1
  2. آصف اثر

    آصف اثر محفلین

    مراسلے:
    2,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    یعنی سراخ کرنا ہوگا:p

    ماشاء اللہ بہت معلوماتی اور بروقت تحریر۔جزاکِ اللہ۔
     
  3. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    بجلی کی تاروں کو چھیڑنے جیسی آواز آئے گی یا گٹار وغیرہ کی تھوڑی وضاحت کر دیں
    :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 14
  4. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,697
    موڈ:
    Cheerful
    پکا ہوا تربوز چونکہ پانی سے بھرا ہے اس لیے اسے ٹھونک بجانے سے آواز میں فرق محسوس ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 3
  5. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,426
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ہمارے ہاں، تربوز کا سائز کے حساب سے قیمت کا سودا ہوتا ہے تربوز فروش کے ساتھ یعنی تول کر نہیں بِکتا۔ اس سودے میں یہ شرط بھی شامل ہوتی ہے کہ تربوز سرخ ہوگا اور اس کو باقاعدہ تھوڑا سا کاٹ کر چیک کیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ سودا ہو گیا تو پھر تربوز فروش کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرخ تربوز ہی دے، کچے چاہے تین چار نکل آئیں اس کو واپس ہو جاتے ہیں۔ کبھی کبھار "سرخ" پر "فلسفیانہ" بحث بھی ہو جاتی ہے، تربوز فروش اصرار کرتا ہے کہ یہ سرخ ہی ہے اور خریدار اپنے دلائل سے ثابت کرتا ہے کہ نہیں یہ سرخ نہیں ہے :)
     
    • پر مزاح × 8
    • پسندیدہ × 4
    • متفق × 3
    • زبردست × 1
    • معلوماتی × 1
  6. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,837
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کراچی میں تو بڑے فنکار پڑے ہیں۔ سرخ رنگ کا انجیکشن لگا کر کام برابر کردیتے ہیں۔ اب کرتے رہیں چیک۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    تربوز ٹھونک کر دیکھنے سے تار چھیڑنے جیسی آواز تو آ نہیں سکتی البتہ ایسی آواز آسکتی ہے کہ تربوز اندر سے ہلکا ہے یا بھاری ۔ بھاری آواز والا میٹھا ہوتا ہے۔
    سرخ رنگ بھی تربوز کے میٹھے ہونے کی گارنٹی نہیں بن سکتا ۔ میں نے کئی مرتبہ سرخ تربوز دیکھے جو میٹھے نہیں تھے۔ کئی مرتبہ گلابی تربوز بہت میٹھے نکلے۔
    البتہ اوپر بتائے گئے تین نکات میٹھا تربوز ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
    1- تربوز پر پیلا نشان
    2- وزن
    3-آواز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • متفق متفق × 1
  8. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    3,563
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    تربوز کی ایک قسم سفید رنگ میں ہوتی ہے بالکل خربوزے کی طرح سفید چھلکا سبز لیکن میٹھا ہوتا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • متفق متفق × 2
  9. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,163
    جھنڈا:
    Pakistan
    خربوزہ خریدتے وقت اس کا کردار معلوم کرنے کے لیے اس کے ساتھ کیا سلوک کریں؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  10. موجو

    موجو لائبریرین

    مراسلے:
    1,124
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ان ساری نشانیوں کے ساتھ ایسا تربوز بھی نکلنے کا امکان بھی ہے۔ جس کے گودے کا کچھ حصہ گل چکا ہو گا کاٹنے سے بدبو آتی ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  11. موجو

    موجو لائبریرین

    مراسلے:
    1,124
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    خربوزے کے معاملے میں اپنا تجربہ تو خوشبو، رنگ اور اس کے سختی نرمی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  12. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جی وہ پکنے کے بعد گلنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے۔
     
  13. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,903
    اس کو آئینے پر پھینکنا چاہیے، لوٹ کر منہ پر واپس نہیں آئے تو اس کا کردار اچھا ہوگا
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 26, 2017
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  14. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    وارث بھای ۔۔جی اپنے یہاں تو ایسا ہی ہوتا ہے ہم تو اک شرط اور لگاتے ہیں ۔ ۔یعنی سرخ بھی ہو اور جالے والا بھی نہ ھو پانی نا ٹپکے ۔ ۔ ۔آپ بھلے 30 کیا 40 رپے کلو قیمت لگا لیں ۔ (یعنی پیسے آپ کی مرضی کے تو سودا ہماری مرضی کا ) ؛)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,074
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کچھ بھی کر لیں. میٹھے کا پتہ چکھنے کے بعد ہی چلتا ہے.
    ورنہ رنگ، بھاری پن، ٹھوکنے پیٹنے کا علاج فنکار ڈھونڈ ہی لیتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  16. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ایک بات اور ۔ آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی تجربہ کا پھل فروش سے تربوز خریدیں ۔ ان کا تجربہ ہوتا ہے کہ وہ اکثر میٹھا تربوز آپ کو ڈھونڈ کر نکال دیتے ہیں۔
     
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,074
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اگر پھل فروش اتنا ایماندار ہے تو پھر اتنی ٹینشن کی ضرورت بنتی ہی نہیں ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  18. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اس کی ایمانداری پر انحصار نہ کریں، اس سے طے کر لیں کہ آپ کو میٹھا ہی چاہئے ۔ یہاں کویت میں اکثر دکاندار اس شرط پر میٹھا نکال کر دے دیتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  19. طارق راحیل

    طارق راحیل محفلین

    مراسلے:
    439
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ماشاءاللہ کافی ٹھونک بجا کر تربوز خریدنے کی مشق کروائی جا رہی ہے
    چلئے آج گھر واپسی پر آزماتے ہیں ہم بھی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    موسم کے پھل ضرور کھانے چاہئیں ، اور بے موسمی پھلوں سے احتراز بہتر
     

اس صفحے کی تشہیر