میٹھے تربوز کی پہچان

فہد اشرف

محفلین
بچپن میں ہم تربوز اور خربوزہ کے بیج نکال کر دھوپ میں سکھا لیتے تھےا ور بعد میں ان کو چھیل کر کھاتے تھے، شاید کسی اور نے بھی تجربہ کیا ہو۔ پنساریوں کے ہاں، ان بیجوں کا نکلا ہوا مغز بھی ملتا ہے، "چہار مغز" حکیموں کی بھی پسندیدہ اصطلاح ہے، اللہ جانے اس میں دوسرے دو کونسے مغز ہوتے ہیں۔

اور اب میں تربوز کے بیج پھینکنے کا تردد بھی نہیں کرتا، نگل جاتا ہوں بلکہ چبا چبا کر کھا جاتا ہوں :)
بچپن میں تو ہمیں یہ خوف دامن گیر رہتا تھا کہ اگر بیج حلق سے نیچے اترا تو پیٹ میں پودھا اگ آئے گا :p:ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
بچپن میں تو ہمیں یہ خوف دامن گیر رہتا تھا کہ اگر بیج حلق سے نیچے اترا تو پیٹ میں پودھا اگ آئے گا :p:ROFLMAO:
مانا کہ Indo-Gangetic Plain کی زمین بہت زرخیز ہے، اتنی زرخیز کہ اگر آم کھا کر اس کی گھٹلی ادھر ادھر پھینک دی جائے اور اگر وہ کہیں مناسب جگہ پڑ جائے تو اُس میں سے پودا اُگ آتا ہے لیکن اب اتنی زرخیز بھی نہیں کہ پیٹ میں سے پودے اُگ آئیں :)
 
Top