میرے فن پارے ۔ ۔۔۔۔ مگر یاد رہے کہ میں فنکار نہیں ۔

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا پتنگے نے التماس کیا۔۔۔

27503809235_f7cbc86cf7_z.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عاطف بھائی ! اس لڑی پر بہت دنوں بعد دوبارہ نظر پڑی ۔ اب آپ اس لڑی کا عنوان بدل دیں ۔ :) ماشاءاللہ ڈیجیٹل ڈرائنگ کی دنیا مین قدم رکھتے ہی آپ فنکار ہوگئے ہیں اور وہ بھی بہت اچھے فنکار!! ماشاءاللہ قوۃ الاباللہ۔ لگتا ہے آجکل قلم کے بجائے برش کے ساتھ زیادہ وقت گزر رہا ہے ۔ :)
 
ظہیر احمد ظہیر صاحب ۔ صدر پاکستان ہوا چاہتاہوں آپ کی فیاض طبع پر۔مولی کریم آپ کو خوب عطا کرے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔ اس سے پہلے میں آپ کی شاعرانہ کاوشوں، عربی و فارسی اور اردو پر گرفت اور خطاطی کا ہی پرستار تھا۔۔۔ اب پتا چلا کہ موصوف تو لگے ہاتھوں پینٹر بھی ہیں۔۔۔ اور پینٹر بھی دونوں۔۔ یعنی اینلاگ و ڈجیٹل۔۔۔ :p
آپ نے شاید عنوان میں اس لیے لکھا ہے کہ "میں فنکار نہیں۔۔۔" کیوں کہ ہمارے ہاں عام طور پر کہا جاتا ہے۔۔ "یار!۔۔۔ اوہ بڑا فنکار اے۔۔۔" تو آپ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پہلو بچانا چاہ رہے ہوں گے۔۔۔۔ ہے نا۔۔۔۔ :)
لیکن اب کیا کریں کہ کہے بغیر چارہ نہیں۔۔۔ "عاطف بھائی! آپ بڑے فنکار ہیں۔۔۔ :p"

حد ہوتی ہے عاطف بھائی عاجزی کی بھی. فنکار کے سر پر سینگ ہوتے ہیں کیا.
ہو سکتا ہے عاطف بھائی سینگوں والوں کو ہی فنکار سمجھتے ہوں۔۔۔۔ خبردار ہمارے نام کا ترجمہ کرنے کی کوشش کسی نے کی۔۔۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ باقاعدہ کورس کر لیں تو تناسب اور تھری ڈی کا بہتر تصور ہو جائے گا اور آپ کی مہارت بھی بہتر ہو جائے گی۔ اس وقت آپ کی بنائی ہوئی تصاویر ٹو ڈی دکھائی دیتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
کمال کے آرٹسٹ ہیں آپ عاطف بھائی جو فون پر ایسی اعلیٰ تخلیق کر لیتے ہیں۔ میرے سے تو فون کی سکرین پر مراسلہ لکھنا محال ہوتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کمال کے آرٹسٹ ہیں آپ عاطف بھائی جو فون پر ایسی اعلیٰ تخلیق کر لیتے ہیں۔ میرے سے تو فون کی سکرین پر مراسلہ لکھنا محال ہوتا ہے۔
شکریہ شمشاد بھئی ۔ لیکن یہ زیادہ کمال تو فون کا ہے۔
نہ رنگ نہ روغن نہ کاغذ نہ کینوس نہ لکڑی نہ قلم، بس کچھ آڑی ترچھی لکیروں کو فون کچھ سمجھ لیتا ہے۔ اور ہم اسے ڈیجیٹل آرٹ کا نام دے دیتے ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھئی ۔ لیکن یہ زیادہ کمال تو فون کا ہے۔
نہ رنگ نہ روغن نہ کاغذ نہ کینوس نہ لکڑی نہ قلم، بس کچھ آڑی ترچھی لکیروں کو فون کچھ سمجھ لیتا ہے۔ اور ہم اسے ڈیجیٹل آرٹ کا نام دے دیتے ہیں ۔
پر یہ کمال ہر ایک نہیں کرسکتا بہت ساری دعائیں۔۔۔
 
Top