مبارکباد میرا 150،000واں پیغام اردو محفل کے اراکین کے نام

شمشاد

لائبریرین
اور یہ رہا میرا 150،000واں پیغام - اردو محفل کے اراکین کے نام

آج سے 6 سال 9 ماہ 2 ہفتے اور 2 دن (2،482 دن) پہلے اردو محفل کی رکنیت حاصل کی تھی۔ آج ایسا لگتا ہے وقت پر لگا کر اُڑ گیا۔ اس عرصے میں اردو محفل پر بہت سے دوست بنے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کئی ایک بچھڑ گئے لیکن ان کی جگہ نئے دوست بھی آ گئے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے اور اردو محفل سدا آباد رہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو شمشاد بھائی آپ کو۔۔۔ :giftwithabow:
آپ صحیح تھے یا میں؟؟؟؟:)
آپ ہی صحیح ثابت ہوئے۔
پہلے مجھے اتنی مصروفیات نظر آ رہی تھیں جس وجہ سے میں نے کہا تھا۔ پھر سب کے سب کام "آج کا کام کل پر ٹالو، کل والا ٹالو پرسوںپر" عمل کرتے ہوئے یہاں آ بیٹھا۔
 
رانا

محفلین
لاجواب شمشاد بھائی۔ :thumbsup2:
آپ کا ریکارڈ توڑنے والا کوئی نظر نہیں آتا دور تک بلکہ بہت دور تک۔:congrats:
 
نایاب

لائبریرین
shams.gif
 
عاطف بٹ

محفلین
شمشاد بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو محفل اور محفلین سے کتنا لگاؤ ہے۔
اللہ آپ جیسے پُرخلوص بزرگوں کا سایہ محفل اور محفلین پر سدا سلامت رکھے، آمین۔ :)
 
بہت خوب شمشاد بھائی، :)
آپ تو محفل کے ٹنڈولکر ثابت ہوئے ہیں ! :thumbsup:
اب یہ تو ابن سعید بھائی بتا سکتے ہیں کہ شمشاد بھائی نے اب تک کتنی سنچریاں اور ففٹیاں اسکور کیں نیز زیادہ سے زیادہ اسکور کیا رہا ان کا ایک اننگ میں۔۔۔:):):)
شمشاد بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو محفل اور محفلین سے کتنا لگاؤ ہے۔
اللہ آپ جیسے پُرخلوص بزرگوں کا سایہ محفل اور محفلین پر سدا سلامت رکھے، آمین۔ :)
عاطف بھائی آپ نے شمشاد بھائی کو بھری جوانی میں بزرگ بنا دیا۔۔۔۔o_O
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کو محفل اور محفلین سے کتنا لگاؤ ہے۔
اللہ آپ جیسے پُرخلوص بزرگوں کا سایہ محفل اور محفلین پر سدا سلامت رکھے، آمین۔ :)
مراسلے زیادہ ہونے کا مطلب بزرگ کہاں سے لے لیا؟ اس کا مطلب ہے جنکے مراسلے بہت کم ہیں وہ ابھی نومولود ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
اور یہ رہا میرا 150،000واں پیغام - اردو محفل کے اراکین کے نام

آج سے 6 سال 9 ماہ 2 ہفتے اور 2 دن (2،482 دن) پہلے اردو محفل کی رکنیت حاصل کی تھی۔ آج ایسا لگتا ہے وقت پر لگا کر اُڑ گیا۔ اس عرصے میں اردو محفل پر بہت سے دوست بنے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کئی ایک بچھڑ گئے لیکن ان کی جگہ نئے دوست بھی آ گئے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے اور اردو محفل سدا آباد رہے۔
مبارک ہو شمشاد بھائی۔۔۔ آپ تو اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں آپ سے حسد بھی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔
23 دسمبر 2005 سے آج یعنی 9 اکتوبر 2012 تک کل 2483 دن بنتے ہیں اور مراسلے 150022 یعنی یومیہ 60 سے 61 مراسلے۔ اگر اوسط آٹھ گھنٹے سونے کے دوران محفل سے غیر حاضری کے منہا کر دیے جائیں تو فی گھنٹہ مراسلوں کی تعداد صرف "پونے چار" بنتی ہے۔ میرے خیال میں ایک گھنٹے میں پونے چار مراسلے تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔۔۔ حوصلہ افزائی کے نمبر دے دیتے ہیں فی الحال لیکن بہرحال دل لگا کے "کام" کریں اور محنت سے جی نہ چرائیں۔ یہ تعداد کم از کم پونے چار مراسلے "فی منٹ" پر جانی چاہیے۔ اور اگر یہ رفتار مینٹین کر لی تو یکم جون 2013 کو آپ کے مراسلوں کی تعداد ایک ملین ہو گی۔۔۔ بس اب اگلا سنگ میل یہی ہے۔ لگے رہو شمشاد بھائی۔ :laughing:
 
الف عین

لائبریرین
مبارک مبارک سلامت سلامت۔ اللہ کرے، مگر اب دعا کیا دی جائے۔ شمشاد تو دعاؤں سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے سفر کر رہے ہیں!!!
 
Top