میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
رواج اوّل تو کوئی عذر نہیں۔ اور لغت ضروری نہیں کہ مفہوم کے ساتھ بروقت رویے کا بھی تعین کر پائے۔
محض اس لیے کہ امریکہ میں ایک ٹائٹل کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لیے یہاں بھی معیوب سمجھا جائے، میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
اور ڈکشنری کسی لفظ کی مکمل تعریف کرتی ہے۔ اگر کسی علاقے میں لوگ اس ٹائٹل والوں سے تضحیک آمیز رویہ رکھتے ہیں، دوسرے علاقوں پر یہ رویہ منطبق نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ٹائٹل نہ ہو تو کچھ اور ہو گا۔ جس نے تضحیک آمیز رویہ رکھنا ہے وہ پھر بھی رکھے گا۔
محض آفس بوائے کا مطلب اپنے اندر تضحیک نہیں رکھتا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہاوس میڈ کو اردو میں کیا کہا جائے؟
ہمارے ہاں ماسی کی اصطلاح رائج ہے۔
میرے پاس جو بھی کام کرتی ہیں۔نام سے مخاطب کرتے ہیں۔بڑی ہوں تو باجی وغیرہ۔
لیکن ہمیں ان کے کام کی مناسبت سے کیا کہہ کر مخاطب کرنا چاہیے؟
 
عثمان

محفلین
محض اس لیے کہ امریکہ میں ایک ٹائٹل کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لیے یہاں بھی معیوب سمجھا جائے، میری سمجھ سے بالاتر ہے
میں ایسا کوئی استدلال پیش نہیں کر رہا۔ بوائے محض مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔
“ ماسی” اردو لغت میں خالہ کو کہتے ہیں۔ کیا وہ لوگ جو اپنے گھر اجرت پر جھاڑو پھیرنے والی کو ماسی کہتے ہیں وہ اپنی رشتے کی خالہ کے لیے بھی یہی اصطلاح استعمال کرتے ہیں ؟
بہرحال ہم متفق ہیں اس پر کہ ہم متفق نہیں ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہاوس میڈ کو اردو میں کیا کہا جائے؟
ہمارے ہاں ماسی کی اصطلاح رائج ہے۔
میرے پاس جو بھی کام کرتی ہیں۔نام سے مخاطب کرتے ہیں۔بڑی ہوں تو باجی وغیرہ۔
لیکن ہمیں ان کے کام کی مناسبت سے کیا کہہ کر مخاطب کرنا چاہیے؟
ملازمہ؟
 
میں ایسا کوئی استدلال پیش نہیں کر رہا۔ بوائے محض مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔
“ ماسی” اردو لغت میں خالہ کو کہتے ہیں۔ کیا وہ لوگ جو اپنے گھر اجرت پر جھاڑو پھیرنے کو ماسی کہتے ہیں وہ اپنی رشتے کی خالہ کے لیے بھی یہی اصطلاح استعمال کرتے ہیں ؟
بقول آپ کے
انگریزی میں اگر کسی لفظ کے ہجے، تلفظ یا معنی پر اختلاف تو کسی معیاری لغت کا حوالہ معاملہ طے کر دیتا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ اردو میں یہ رواج نہیں ہے۔
مگر یہاں معنی سے معاملہ طے نہیں ہوا۔
اور اردو لغت میں ماسی کے دونوں معانی موجود ہیں
 
عثمان

محفلین
بقول آپ کے

مگر یہاں معنی سے معاملہ طے نہیں ہوا۔
اور اردو لغت میں ماسی کے دونوں معانی موجود ہیں
ہجے، لفظ اور مفہوم کی بات کی ہے۔ رویے کی نہیں۔
اکثر مناسب مفہوم کے الفاظ معاشرے میں ٹیبو قرار پاتے ہیں۔ لغت ضروری نہیں کہ بروقت اس کا اندراج کر پائے۔
 
ہجے، لفظ اور مفہوم کی بات کی ہے۔ رویے کی نہیں۔
اکثر مناسب مفہوم کے الفاظ معاشرے میں ٹیبو قرار پاتے ہیں۔ لغت ضروری نہیں کہ بروقت اس کا اندراج کر پائے۔
تو رویہ کا تعلق لفظ سے نہیں، رویہ اپنانے والے سے ہے۔
جس کی مثال آپ نے خود دی۔ کہ ماسی کا مطلب خالہ جیسا معتبر رشتہ ہے۔ تو اگر کوئی گھریلو کام کرنے والی خاتون سے تضحیک آمیز رویہ رکھے گا تو وہ اس لفظ کے سبب نہیں ہو گا۔
حیرت ہے کہ آکسفورڈ، کیمبرج اور میریم ویبسٹر کسی میں بھی ایسا نہیں درج۔ اور بروقت کی سمجھ نہیں آئی۔
 
شاہد شاہ

محفلین

جاسمن

لائبریرین
میں ایسا کوئی استدلال پیش نہیں کر رہا۔ بوائے محض مثال کے طور پر پیش کیا ہے۔
“ ماسی” اردو لغت میں خالہ کو کہتے ہیں۔ کیا وہ لوگ جو اپنے گھر اجرت پر جھاڑو پھیرنے والی کو ماسی کہتے ہیں وہ اپنی رشتے کی خالہ کے لیے بھی یہی اصطلاح استعمال کرتے ہیں ؟
بہرحال ہم متفق ہیں اس پر کہ ہم متفق نہیں ہیں۔
ہم پنجابی بولنے والے ہیں اور اپنی واحد خالہ اور امی کی کزنز اور سہیلیوں کو ماسی ہی کہتے ہیں۔میری امی کو بھی ماسی ہی کہا جاتا ہے۔اس لئے مجھے گھریلو کام کاج کرنے والی خواتین کو ماسی کہنا برا نہیں محسوس ہوتا۔
 
اے خان

ماسی کہنا ایک قسم کا احترام ہے.
ماسی کی جگہ اگر کہا جائے کہ نوکرانی فلاں کام کرنا ذرا وغیرہ وغیرہ یا اگر وہ عمر میں بڑی ہو اور نام لے کر پکارا جائے تو بھی مناسب نہیں.
 
یہ اہم بات ہے۔ معاشرے کا فرق میں شروع میں بیان کر چکا ہوں۔ ہمارے معاشرے میں اسے محض جاب ٹائٹل سمجھا جاتا ہے، ٹیبو نہیں۔ :)
ویسے آپ کے آفس بوائے کی عمر کیا ہوگی؟ اگر بزرگ عمرعمر ن ہیں تو "بوائے" کو اچھا فِیل کرسکتے ہیں۔ بزرگ عمر ہونے کی صورت میں البتہ سوچا جاسکتا ہے۔
 
اے خان

محفلین
بارش تھم جانے کے بعد کھلی ہوئی فضاء میں جہاں چاروں طرف ہریالی ہو، لمبی سانس لے کر آنکھیں بند کردینا، چشم تصور میں اس کو دیکھ کر خوشی سے لبوں کا پھیل جانا، وغیرہ وغیرہ
 
بارش تھم جانے کے بعد کھلی ہوئی فضاء میں جہاں چاروں طرف ہریالی ہو، لمبی سانس لے کر آنکھیں بند کردینا، چشم تصور میں اس کو دیکھ کر خوشی سے لبوں کا پھیل جانا، وغیرہ وغیرہ
اسی اثنا میں عین ممکن ہے مکھی کا منہ میں چلا جانا وغیرہ وغیرہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top