میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
اس سے اگلاحصہ میرا مشاہدہ اور تجربہ ہے ، بہرحال اختلاف تو کیا جا سکتا ہے۔ :)
میرے خیال سے تضحیک مقصود نہیں لیکن "آفس بوائے" بذات خود degrading ٹائٹل ہے۔ دوسرے یہ کہ اکثر پاکستانی دفاتر میں کافی hierarchy ہوتی ہے اور آفس بوائے افسران سے کسی طرح برابر نہیں ہوتا۔
 
مگر تمام انگلش ڈکشنریز میں اس کا یہی سادہ مفہوم ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ تضحیک آمیز کوئی ٹائٹل نہیں بلکہ انسانوں کے رویے ہوتے ہیں۔ اگر وہ درست ہیں تو ٹائٹل کا مسئلہ نہیں۔ اور اگر ٹائٹل سی ای او بھی دے دیا جائے، مگر رویہ نامناسب ہو تو غلط ہے۔
 
یہاں شمالی امریکی کلچر کا جنوبی ایشیائی و برطانوی کلچر سے فرق صاف ظاہر ہے۔
 
عثمان

محفلین
مگر تمام انگلش ڈکشنریز میں اس کا یہی سادہ مفہوم ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ تضحیک آمیز کوئی ٹائٹل نہیں بلکہ انسانوں کے رویے ہوتے ہیں۔ اگر وہ درست ہیں تو ٹائٹل کا مسئلہ نہیں۔ اور اگر ٹائٹل سی ای او بھی دے دیا جائے، مگر رویہ نامناسب ہو تو غلط ہے۔
شمالی امریکہ میں ایک ذمہ دار بالغ شخص کے لئے بوائے کی اصطلاح بھی انتہائی نامناسب ہے۔
فرض کریں آپ کے سینئرز آپ کے لیے “ آئی ٹی بوائے” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں یہ کیسا ہے؟ کیا آپ کو اس میں کم تری اور تضحیک کا عنصر محسوس نہیں ہوا؟
 
شمالی امریکہ اور یہاں کے رواج، مزاج اور اطوار میں بہت فرق ہے۔ ایسا بالکل ممکن ہے کہ ایک جگہ کسی بات کا جو مطلب لیا جاتا ہو، دوسری جگہ اس کا شائبہ تک موجود نہ ہو۔
میں جب آیا تھا تو ٹرینی انجینیر تھا، کبھی تضحیک محسوس نہیں ہوئی، پھر اسسٹنٹ انجینئر، پھر انجینئر، پھر سینئر انجینئر اور اب اسسٹنٹ مینیجر۔ کسی بھی موقع پر تضحیک محسوس نہیں ہوئی، کہ جو میرے سے سینئر تھے وہ بھی اسی مقام سے ہو کر گئے تھے۔
یہاں ہر کام کے لیے جو جاب سٹرکچر موجود ہے، اس سے لوگ آشنا ہیں اور کسی اور معنوں میں اس بات کو لیا ہی نہیں جاتا، محض ایک ڈیزگنیشن یا رول ہی سمجھا جاتا ہے۔
انگلش کی تمام ڈکشنریز میں بھی اس کو ایک رول کے طور پر ڈیفائن کیا گیا ہے۔ کسی میں نہیں لکھا کہ یہ تضحیک آمیز ہے۔
 
ٹرینی انجینئر میں کوئی تضحیک موجود نہیں بلکہ یہ آپ کی قابلیت کی تصدیق کرتا ہے۔
اپنے لئے آئی ٹی بوائے کی اصطلاح استعمال کر کے دیکھیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
فرض کریں آپ کے سینئرز آپ کے لیے “ آئی ٹی بوائے” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں یہ کیسا ہے؟ کیا آپ کو اس میں کم تری اور تضحیک کا عنصر محسوس نہیں ہوا؟
ہمارے ہاں تو ایسے سینئرز بھی مل جائیں گے کہ جنہیں 'بوائے' کہا جائے تو شاید ان کا سیروں خون بڑھ جائے۔ :)
 
آپ غالباً میری بات نہیں سمجھے۔
آفس بوائے یہاں ایک جاب ٹائٹل ہے، بلکہ تمام مستند انگریزی لغات میں بھی محض ایک جاب ٹائٹل ہی ہے۔
اخبار میں اس پوسٹ کا اشتہار بھی اسی نام سے آتا ہے، لوگ اپلائی بھی اسی پوسٹ پر کرتے ہیں، تو پکارے جانے پر برا کیوں محسوس کریں گے، کہ جب ان کی جیب پر لگے ایمپلائی کارڈ پر یہی جاب ٹائٹل ہے؟
اگر سافٹویر انجینئر کو آئی ٹی بوائے کہا جاتا تو مجھے یہ کہلانے میں کوئی امر مانع نہیں تھا۔ مگر کسی ڈکشنری میں ایسا نہیں ہے۔ :)
 
رواج اوّل تو کوئی عذر نہیں۔ اور لغت ضروری نہیں کہ مفہوم کے ساتھ بروقت رویے کا بھی تعین کر پائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top