تعارف میرا تعارف

السلام علیکم

میرا نام سعد ہے۔ سرگودھا پنجاب سے 55 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں رہتا ہوں۔ طالبعلم ہوں۔

میری دلچسپی کے موضوعات حالاتِ حاضرہ، اسلامی تاریخ، سیاسیات، شاعری، سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ ہیں۔

خیالات کسی حد تک " بنیادپرستوں " والے ہیں اور وطن، مذہب اور قومی زبان کے معاملے میں تھوڑا سا " جذ باتی " ہوں۔

اردو ویب پہلا ویب فورم ہے جو میں نے جوائن کیا اور آخری بھی، کیونکہ اس کے بعد میرا کسی اور فورم کو جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ چند دن ہو چکے ہیں مجھے یہاں آئے ہوئے دو پوسٹوں میں مجھ سے کہا گیا کہ اپنا تعارف کراؤں سو جناب میں اس تھریڈ میں بھی پہنچ گیا ہوں۔ جناب یہ تو تھا مختصراً کچھ میرے بارے میں، اس میں کچھ ایسی خاص بات نہیں تھی لیکن ظاہر ہے کہ آپ نے پڑھ ہی لیا ہے لہٰذا آپ کا بیحد شکریہ۔ میری کوشش ہو گی کہ یہاں میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو اور اگر ہو چکی ہے تو میں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں۔
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید ، دوست ، مزید تفصیل سے تعارف پیش کیا جائے ۔۔ یہ ہمارا حکم نہیں گزارش ہے۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید سعد صاحب، آپ سے 'پسندیدہ کلام' میں تعارف تھا ہی، آپ نے اچھا کیا کہ یہاں بھی تعارف دے دیا۔ اور خوشی ہوئی آپ کا نام جان کر :)
 
شکریہ جناب آپ سب کا۔ میں نہ کوئی علمی شخصیت ہوں نہ مشہور ہستی اور نہ ہی میرے پاس اردو کے مشکل الفاظ کا ذخیرہ ہے کہ میں اپنی تعریف میں ایک لمبی چوڑی پوسٹ لکھ ماروں۔ دوسرے الفاظ میں، میں بھی پاکستان کے 16 کروڑ عوام میں سے ایک عام سا اور حقیر آدمی ہوں۔
مزید آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو میں حاضر ہوں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم دل پاکستانی جی
سدا خوش رہیں آمین
[]
qji1242651783s.gif

امید ہے کہ محفل اردو کا چمن آپ کی تحریر سے مہکتارہے گا ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
سعد بھائی اردو محفل میں خوش آمدید

اپنے متعلق اور بھی بتائیں۔

تعلیم کہاں تک حاصل کی؟

آج کل کیا کرتے ہیں؟
 

خورشیدآزاد

محفلین
سعد بھائی عرف دل پاکستانی اردو محفل پر میری طرف سے خوش آمدید قبول کیجیئے۔

آپ سے پہلے ایک دھاگے میں ملاقات ہوچکی ہے۔ ہماری سوچ میں اختلاف ہےلیکن میرا خیال ہے یہ اچھی بات ہے بشرطیکہ ہم مہذب طریقے ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے اورسمجھانے کی کوشش کریں۔
 
جناب آپ سب کا بیحد شکریہ۔
خورشید صاحب میں تعارف میں بھی عرض کر چکا ہوں کہ میں تھوڑا سا جذباتی ہوں۔ میری کسی بات پہ آپ کی دلآزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
 
Top