تعارف میرا تعارف و محفل کو سلام

ریحان

محفلین
اسلام و علیکم

میں ریحان ہو ۔۔ عمر ٢٤ سال ہے پیشے سے میں ایک فری لانس ہو ۔

محفل میں بہت عرصہ سے ایک خاموش رکن کی طرح رہا ہو ، اس دوران میں آپنی تعلیم و فنی قابلیت کو سنوارنے میں مگن رہا ۔۔ آج میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مد میں جو کچھ جانتا ہو اس میں محفل کا ایک بہت اہم رول رہا ہے ۔۔

ایک بلاگ اور فارم میں فرق کو جانتے سمجھتے ہوے اب ارادہ ہے کہ بلاگنگ و انٹیرنیٹ کی دنیا سے جو علم و تجربات حاصل کیے ان کو دوسروں کے ساتھ شئیر کروں ۔ پاکستانی ہو اور سب سے پہلے پاکستان کہنا و سن نا پسند کرتا ہوں ۔ اپنے کام کو لے کر تھوڑا سا زیادہ جزباتی ہو پر جزبات کو حالات پر حاوی ہونے نہیں دیتا ۔

محفل کا اب تک کا خاموش سفر بہت شاندار رہا ہے امید ہے آپ سب کے ساتھ ایک اچھی و ہیلتھی کمپنی بنا پاو گا ۔ اردو محفل اپنے آپ میں ایک منفرد مقام رکھتی جس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ۔ اللہ اس محفل کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔
 

arifkarim

معطل
محفل پر خوش آمدید۔ آپکا ملٹی میڈیا کی فیلڈ میں ‌تجربہ ترویج اردو کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ریحان اردو محفل میں خاموشی توڑنے پر مبارک قبول کریں۔

میں نے آپ کے پیغامات پڑھے ہیں۔ امید ہے اپنا علم اور تجربہ یہاں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم ریحان بھائی
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ آپ نے ہم اراکین کو اپنے قیمتی الفاظ سےنوازنا شروع کیا ۔
مجھے لگتا ہے کہ " ملٹی میڈیا " آپ کا پسندیدہ مضمون ہے ۔
اور اسی نے آپ کو اتنی طویل خاموشی توڑنے پر مجبور کیا ۔
مجھے یقین ہے کہ آپ کی تحاریر سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔
بشرطیکہ آپ دوبارہ " اپنی سوچوں میں " ڈوب نہ گئے ۔
نایاب
 

ریحان

محفلین
نایاب جی نہیں ایسا نہیں ہوگا آپ کی دعا ساتھ رہے ہم ڈوبے گے نہیں ۔۔ :)

آپ نے درست لکھا ہے ملٹی میڈیا میرا شعبہ بھی ہے اور جنون سا بھی ۔۔ اسی مد میں ہنر کی جو تھوڑی دولت اکھٹی کی ہے اردو محفل میں اسے سب کے ساتھ شئیر کر نا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ریحان۔ بڑی دیر کی مپرباں آتے آتے۔ اب آ گئے ہیں تو جانا نہیں۔ کشتی جلا کر آئے ہیں نا؟
 
Top