تعارف موقع بھی ہے دستور بھی ہے

ھارون رشید

محفلین
خوش آمدید ہارون ۔ تعارف اور اب تک کہ مراسلوں سے خوش باش فرد معلوم ہوتے ہیں ۔ چلیں محفل کی رونقیں دوبالا ہوں گی ۔
وسلام
شکریہ محترم
آپس کی بات ہے جل ککڑے لوگ مجھے سخت ناپسند ہیں اور محفل رونق دوبالہ بلکہ سہ بالا ہونے کیلئے دعا گو ہوں
i70txl.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
51 چک ہے کس طرف، کچھ حدود اربعہ بھی تو بتائیں۔ فکر نہ کریں خالص دودھ پہنچانے کا نہیں کہوں گا۔
 

خوشی

محفلین
شکریہ شکریہ شکریہ کوئی تو ہے جس کو میری بات کا اثر ہوتا ہے
دیکھ لیں میں ہر وہ بات بتادوں گا جس جس میں آپ سینئر ہیں ؕ دھیان سے ذرا ، بھائی ہوں اور بہت کچھ جانتا ہوں
2dbnx2u.jpg

:dontbother:

شکریہ جناب

یہ بات تو خوشی بھی جانتی ہیں :beating:
پنڈ بس پنڈ ہوتا ہے جہاں پینڈو رہتے ہیں اور کچھ
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم،
حسب ضرورت اور حسب حکم شمشاد صاحب اپنی تعریف اپنی زبانی کرتا پڑا ہوں کیا کروں مجبوری ہے بھئی

نام تو آپ سب بہن بھائی جان ہی گئے ہیں ویسے نام میں رکھا بھی کیا ہے۔
اوکاڑہ شہر سے تعلق ہے ،
پیدائش بھریا سٹٰ سندھ میں ہوئی وہیں پلا بڑھا پھر حالات نے پلٹا کھایا پنجاب میں آب و دانہ لکھ دیا گیا۔
تعلیم ابا جی کے ڈر کی وجہ سے حاصل کرنا ضروری ٹھہری، اوکھے سوکھے ہوکر کالج کا منھ دیکھا اور بی اے کے بعد ہم نے جواب دیدیا کہ بھئی اب بہت ہوگئی۔
اسکے بعد ڈسپنسر کا کورس کیا دو سال سرکاری ملازمت کی ، مگر یہ بھی ہمارے بس کی بات نہ تھی آئے دن کوئی نیا مسئلہ کھڑا رہتا ، کنٹریکٹ کو دعائیں دی کہ وہ ختم ہوگیا۔
شادی یافتہ ہوں ، دوبچے عظیم الرحمان،
چھوٹا عبدالعلیم پیدائش کے بعد اللہ کی امانت تھی اس نے واپس لے
لی۔
علمی ادبی گفتگو سے دور ہی رہتا ہوں سمجھ نہیں آتی ناں کیاکروں
اب آپ لوگوں کی صحبت سے فیض یاب ہونے کی کوشش کروں گا۔

اور کچھ رھ گیا ہوتو بتادیں یا پوچھ لیں

وعلیکم السلام۔۔ خوش آمدید ھارون بھائی۔۔۔ آپ کے بارے میں دوبارہ سے جان کر اچھا لگا۔خوش رہیں جیتے رہیں۔۔سدا ہنستے مسکراتے رہیں۔۔۔
 

ھارون رشید

محفلین
خوش آمدید ہارون رشید
کوئی بات نہیں اگر واضح نظر نہیں آتا بس پنڈ کو زوم کر کے ربط دے دیں۔ اور نام بھی لکھ ڈالیں۔
http://www.maplandia.com/pakistan/punjab/sahiwal/okara/

2i8wvfc.jpg


2lmm0qw.jpg


یہ ربط حاضر خدمت ہے
اوکاڑہ پائی پاس سے یا دیپالپور چوک اوکاڑہ سے دیپالپور کی طرف چلیں تو بائی پاس والے اوور ہیڈ برج سے آگے ساتھ ہی ہمارا پنڈ ہے اور بڑے دائرے میں ہمارے پنڈ کی عید گاہ ہے اور اس کے سامنے دوسرے نشان میں میرا غریب خانہ ہے اور کوئی حکم جناب
 
Top