تعارف موقع بھی ہے دستور بھی ہے

ھارون رشید

محفلین
السلام علیکم،
حسب ضرورت اور حسب حکم شمشاد صاحب اپنی تعریف اپنی زبانی کرتا پڑا ہوں کیا کروں مجبوری ہے بھئی

نام تو آپ سب بہن بھائی جان ہی گئے ہیں ویسے نام میں رکھا بھی کیا ہے۔
اوکاڑہ شہر سے تعلق ہے ،
پیدائش بھریا سٹٰ سندھ میں ہوئی وہیں پلا بڑھا پھر حالات نے پلٹا کھایا پنجاب میں آب و دانہ لکھ دیا گیا۔
تعلیم ابا جی کے ڈر کی وجہ سے حاصل کرنا ضروری ٹھہری، اوکھے سوکھے ہوکر کالج کا منھ دیکھا اور بی اے کے بعد ہم نے جواب دیدیا کہ بھئی اب بہت ہوگئی۔
اسکے بعد ڈسپنسر کا کورس کیا دو سال سرکاری ملازمت کی ، مگر یہ بھی ہمارے بس کی بات نہ تھی آئے دن کوئی نیا مسئلہ کھڑا رہتا ، کنٹریکٹ کو دعائیں دی کہ وہ ختم ہوگیا۔
شادی یافتہ ہوں ، دوبچے عظیم الرحمان،
چھوٹا عبدالعلیم پیدائش کے بعد اللہ کی امانت تھی اس نے واپس لے
لی۔
علمی ادبی گفتگو سے دور ہی رہتا ہوں سمجھ نہیں آتی ناں کیاکروں
اب آپ لوگوں کی صحبت سے فیض یاب ہونے کی کوشش کروں گا۔

اور کچھ رھ گیا ہوتو بتادیں یا پوچھ لیں
 
ھارون رشید

محفلین
بہت کوشش کی کہ کوئی غلطی نہ ہو مگر پھر بھی عنوان ہی غلط ہوگیا اب کیا کروں
2cibcsh.jpg
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ہارون۔ عنوان میں غلطی تو سدھار سکتے ہیں، تدوین کے آپشن میں جا کر، اگر اضافی اختیارات چنیں تو عنوان میں بھی تدوین کر سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہارون صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

روزی روٹی کے سلسلے میں آج کل کہاں کا آب و دانہ چُگ رہے ہیں؟
 
ھارون رشید

محفلین
ہارون صاحب اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

روزی روٹی کے سلسلے میں آج کل کہاں کا آب و دانہ چُگ رہے ہیں؟
شکریہ محترم اب خوب نبھانے کی کوشش کروں گا
دیکھیں جی میں پینڈو ہوں ، پنڈ میں ہی زمین ہے کچھ مجیں ، کٹے اور کٹیاں ہیں ،گندم اور سبزی مربیوں آجاتی ہے باقی میں کچھ ہاتھ پیر ہلاتا رہتاہوں اللہ کا شکر ہے اللہ کریم نے رزق اور عزت دے دی ہے ۔
 
آجکل کون سے پنڈ میں بسیرا ہے؟
 
خوشی

محفلین
خوش آمدید، تعارف سے لگ رہا ہے ادبی ذوق ہے[
QUOTE]
:laughing::laughing::laughing:

کسی اور کو نہ بتائیے پلیزززززززززززززززز ۔ کوئی اعتبار نہیں کرے گا ٫

کم از کم میں تو یقین کرنے والی نہیں:notworthy:

تعارف اچھا لگا اس بزم میں خوش آمدید۔ یادرکھیئے گا یہاں میں سنئیر ہوں آپ سے
 
طالوت

محفلین
خوش آمدید ہارون ۔ تعارف اور اب تک کہ مراسلوں سے خوش باش فرد معلوم ہوتے ہیں ۔ چلیں محفل کی رونقیں دوبالا ہوں گی ۔
وسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید ہارون رشید۔
یہ جان کرخوشی ہوئی کہ آپ کے پنڈ میں بھی نیٹ چلتا ہے۔ ذرا اپنے پنڈ کے بارے میں بھی کچھ بتائیں۔
 
ھارون رشید

محفلین
خوش آمدید، تعارف سے لگ رہا ہے ادبی ذوق ہے[
QUOTE]
:laughing::laughing::laughing:

٫

کم از کم میں تو یقین کرنے والی نہیں:notworthy:

تعارف اچھا لگا اس بزم میں خوش آمدید۔ یادرکھیئے گا یہاں میں سنئیر ہوں آپ سے

شکریہ شکریہ شکریہ کوئی تو ہے جس کو میری بات کا اثر ہوتا ہے
دیکھ لیں میں ہر وہ بات بتادوں گا جس جس میں آپ سینئر ہیں ؕ دھیان سے ذرا ، بھائی ہوں اور بہت کچھ جانتا ہوں
2dbnx2u.jpg
 
Top