نصیر الدین نصیر منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے

یوسف سلطان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 26, 2016

  1. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے
    جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہے

    مرحب دو نیم ہے سر خیبر پڑا ہوا
    اٹھنے کا اب نہیں کہ یہ مارا علی کا ہے

    کُل کا جمال جزو کے چہرے سے ہے عیاں
    گھوڑے پہ ہیں حسین نظارہ علی کا ہے

    اصحابی کالنجوم کا ارشاد بھی بجا
    سب سے مگر بلند ستارا علی کا ہے

    ہم فقر مست چاہنے والے علی کے ہیں
    دل پر ہمارے صرف اجارا علی کا ہےِ

    اہلِ ہوس کی لقمہ تر پر رہی نظر
    نان جویں پہ صرف گزارا علی کا ہے

    تم دخل دے رہے ہو عقیدت کے باب میں
    دیکھو معاملہ یہ ہمارا علی کا ہے

    اے ارض پاک تجھ کو مبارک کہ تیرے پاس
    پرچم نبی کا چاند ستارا علی کا ہے

    آثار پڑھ کے مہدی دوراں کے یوں لگا
    جیسے ظہور وہ بھی دوبارہ علی کا ہے

    تو کیا ہے اور کیا ہے تیرے علم کی بساط
    تجھ پر کرم نصیر یہ سارا علی کا ہے

    کلام حضرت الشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ گولڑہ شریف​
     
    آخری تدوین: ‏جون 27, 2016
    • زبردست زبردست × 12
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,757
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سبحان اللہ۔ بہت ہی اعلیٰ منقبت
    خوبصورت اشعار
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    نوازش عبد القيوم بھاٸى پسنديدگى كے ليے
     
    آخری تدوین: ‏جون 26, 2016
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب۔ ایک شعر درست کر لیجیے:
    اے ارض پاک تجھ کو مبارک کہ تیرے پاس
    پرچم نبی کا ، چاند ستارا علی کا ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت ہی خوبصورت شراکت۔۔۔۔ پیر صاحب کے درجات بلند ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. الشفاء

    الشفاء محفلین

    مراسلے:
    2,711
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔
    خوبصورت شخصیت کا خوبصورت کلام۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,504
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
  8. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے​
    جس سمت دیکھتا ہوں نظارہ علی کا ہے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    اہلِ ہوس کی لقمہ تر پر رہی نظر​
    نان جویں پہ صرف گزارا علی کا ہے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ
    تصحیح کر دی ہے بھائی ایک دفعہ پھرشکریہ ۔
    شکریہ
    آمین
    ممنوں ہو الشفاء بھائی پسند فرمانے کے کے لئے ۔
    جزاک اللہ!
    جزاک اللہ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمد فہد

    محمد فہد محفلین

    مراسلے:
    1,488
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Inspired
    ماشا ء اللہ
    بہت لاجواب اور عمدہ شئیرنگ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکريہ آپ كا پسند كرنے كے ليئے
     
    آخری تدوین: ‏جون 28, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,410
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    حضرت علی علیہ سلام کا مقام ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔۔۔جس نے علی کے جیسا بننا چاہا وہ صرف سیدنا علی رض کی بُو پاسکا ۔۔۔۔۔بو علی قلندر بن گیا ۔۔۔۔۔۔ جو ان کے بارے میں لکھے تو سمجھیے وہ بندہ خود بھی سعید ہے ۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمد فائق

    محمد فائق محفلین

    مراسلے:
    327
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جزاک الله
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاء اللہ ،
    سبحان اللہ ،
    کیا پر عقیدت کلام ہے ۔
     
  18. یاقوت

    یاقوت محفلین

    مراسلے:
    517
    موڈ:
    Breezy
    سبحان اللہ سبحان اللہ
    سینے میں ٹھنڈ پڑگئی۔واللہ واللہ کلام احسن الکلام
     
  19. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ہم فقر مست چاہنے والے علی کے ہیں
    دل پر ہمارے صرف اجارا علی کا ہے
     

اس صفحے کی تشہیر