منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
يہ فاصلہ ہے ميرے ذہن رسا کا ضامن
منزل سے تابہ منزل ہر نقش پاکا ضامن
ہر خواب، ہر حقيقت، ہر ارتقا کا ضامن
(ڈاکٹر حمایت علی شاعر)

اب ‘ ن ‘ سے
 

شمشاد

لائبریرین
میرے ‘ ے ‘ سے شعر دینے سے پہلے ہی شگفتہ صاحبہ نے شعر دے دیا۔ اب میں ‘ الف ‘ سے دے دیتا ہوں۔

اے باد سحر محفل احباب میں کہو
ديکھا ھے جو کچھ حال تہ دام ہمارا
(نواب انشاء اللہ خان)
 

شمشاد

لائبریرین
تنہا تنہا ہم رو لیں گے، محفل محفل گائیں گے
جب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گے
(ندا فاضلی)
 

عمر سیف

محفلین
یہی کرو گے تم ہم سے اب ملو گے نہیں
جو بات دل نے کہی تھی اسے سنو گے نہیں
وہ داستاں جسے سنتے ہو روز ہنس ہنس کر
کبھی جو ہم سے سنو گے تو ہنسو گے نہیں ۔
 

عمر سیف

محفلین
یوں بھی ہم دور دور رہتے تھے
یوں بھی سینے میں اک کدورت تھی
تم نے رسما بھلا دیا ورنہ
اس تکلف کی کیا ضرورت تھی
 

توقیر

محفلین
یہ دنیاکِتنی دھندلی کِتنی مُبہم ہوتی جاتی ہے
نظر کیا محرمِ اسرارِ عالم ہوتی جاتی ہے

- شکیل پیارکروگی
 

عمر سیف

محفلین
آنکھوں میں ٹھہرتے ہیں جو خواب شبمنی سے
پر پل دمک رہی ہوں میں ان کی روشنی سے
اوراقِ زندگی پہ سب داستاں رقم ہے
کیوں ایسے جی رہی ہے ناہید بےدلی ہے ۔
 
Top