منتخب اشعار برائے بیت بازی!

سیما علی

لائبریرین
یہ بھی دیکھا ہے کہ جب آ جائے غیرت کا مقام
اپنی سولی اپنے کاندھے پر اٹھا لیتے ہیں لوگ
قتیل شفائی
 

سیما علی

لائبریرین
یہی دنیا تھی مگر آج بھی یوں لگتا ہے
جیسے کاٹی ہوں ترے ہجر کی راتیں کہیں اور
احمد مشتاق
 

شمشاد

لائبریرین
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں
اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
(جاں نثار اختر)
 

سیما علی

لائبریرین
یہ سات آسمان کبھی مختصر تو ہوں
یہ گھومتی زمیں کہیں ٹھہرنے تو دے
کیسے کسی کی یاد کا چہرہ بناؤں میں
امجد وہ کوئی نقش مجھے بھولنے تو دے
 

سیما علی

لائبریرین
یوں تو لاکھوں اہل الفت ہم نے دیکھے خلق میں
عشق میں کامل وہی ہے جس نے اپنا سر دیا

بشیر الدین بشیر دہلوی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوں تو لاکھوں اہل الفت ہم نے دیکھے خلق میں
عشق میں کامل وہی ہے جس نے اپنا سر دیا

بشیر الدین بشیر دہلوی
ابھی تلک جو خواب تھے چراغ تھے گلاب تھے
وہ رہگزر کوئی نہ تھی کہ جس پہ تو ملا نہیں

( ادا جعفری)
 
Top