منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
یہ جو زندگی کی کتاب ہے، یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں اک حسیں سا خواب ہے، کہیں جاں لیوا عذاب ہے

کہیں چھاؤں ہے کہیں دھوپ ہے، کہیں اور ہی کوئی روپ ہے
کئی چہرے اس میں چھپے ہوئے، اک حجاب سی یہ نقاب ہے

کہیں کھو دیا کہیں پا لیا کہیں رو لیا کہیں گا لیا
کہیں چھین لیتی لے ہر خوشی کہیں مہرباں بے حساب ہے

کہیں آنسووں کی ہے داستاں کہیں مسکراہٹوں کا ہے بیاں
کہیں برکتوں کی ہے بارشیں کہیں تشنگی بے حساب ہے
(راجیش ریدی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دن بہار کے اب کے بھی راس نہ آ سکے
کہ غنچے کھل تو سکے، کھل کے مسکرا نہ سکے
(جوش ملیح آبادی)
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ جو شام و سحر کا میلہ ہے
سب تمہاری نظر کا میلہ ہے
بہتے دریا کی موج سے پوچھو
عاشقی چشمِ تر کا میلہ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یوں لگے دوست تیرا مجھ سے خفا ہو جانا
جس طرح پھول سے خوشبو کا جدا ہو جانا
(قتیل شفائی)
 

saud

محفلین
آپ کو بھول جایں ھم اتنے تو بےوفا نھیں
آپ سے کیا گلا کریں آپ سے کچھ گلا نھیں
 
Top