منتخب اشعار برائے بیت بازی!

حجاب

محفلین
نرم الفاظ بھلی باتیں مہذب لہجے
پہلی بارش ہی میں یہ رنگ اُتر جاتے ہیں
اس دریچے میں بھی اب کوئی نہیں اور ہم بھی
سر جھکائے ہوئے چپ چاپ گزر جاتے ہیں
 

حجاب

محفلین
اُس کی خبر نہیں ہے بہت دن گزر گئے
اب چاہتیں تباہ ہوئیں مشکلوں کے بیچ
سوچی ہوئی دعاؤں کو خوابوں کو کیا کریں
بچھڑے ہوئے ملے ہوں اگر محفلوں کے بیچ
 

شمشاد

لائبریرین
چاہت کا اک میٹھا میٹھا درد جگانے شام ڈھلے
تیری یادیں آ جاتی ہیں مجھکو رلانے شام ڈھلے
(حسن امام)
 

حجاب

محفلین
یونہی ایک جھوٹی انا کے واسطے برباد ہوجانا
خودی کے زعم میں انسان کتنے دکھ اُٹھاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کسی کی چاندنی بن کر کوٹھے کوٹھے اُتری ہے
یاد کسی کی دھوپ ہوئی ہے زینہ زینہ اُتری ہے
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
تو اے اسیرِ مکاں، لامکاں سے دور نہیں
وہ جلوہ گاہ ترے خاکداں سے دُور نہیں
(علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زبان ہے
اب تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے
(بشیر بدر)
 

حجاب

محفلین
یہ بھی احباب کی نوازش ہے
کس تکلف سے کام لیتے ہیں
احتراماً سلام کرتا ہوں
انتقاماً جواب دیتے ہیں
 
Top