منتخب اشعار برائے بیت بازی!

حجاب

محفلین
ن سے دو شعر سہی :)


اے اہلِ ہنر ! فن کی تمہیں داد ملے گی
کچھ دیر ٹھہر جاؤ کہ منگوائے ہیں پتھر
اس شہرِ وفا کی یہ روایت ہے عزیزو
جس نے کبھی حق بات کہی کھائے ہیں پتھر
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
ن سے دو شعر سہی :)


اے اہلِ ہنر ! فن کی تمہیں داد ملے گی
کچھ دیر ٹھہر جاؤ کہ منگوائے ہیں پتھر
اس شہرِ وفا کی یہ روایت ہے عزیزو
جس نے کبھی حق بات کہی کھائے ہیں پتھر

لکین آپ نے تو دونوں “ الف “ سے دے دیئے :cry:
 

حجاب

محفلین
دیکھا اُسے تو دل نے کہا شعر کہہ بھی دو
مدّت کے بعد مشورہ اچھا لگا مجھے
لہجے میں اعتماد ہنسی میں کھنک بہت
تسخیر کر گئی ہے کسی کی ادا مجھے
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب آپ اکثر دو دو شعر لکھ دیتی ہیں۔


یا مری آہ میں کوئی شرر زندہ نہیں
یا ذرا نم ابھی تیرے خس و خاشاک میں ہے
(علامہ اقبال)
 

حجاب

محفلین
جب ایک شعر میں بات کی وضاحت نہ ہورہی ہو تو قطعہ لکھ دیتی ہوں۔

یہ وسعتِ خیال ہے یا تنگیء خیال
یوں دامنِ نظر میں سماتا نہیں‌کوئی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



اپنی ساری باتیں تو میں اِک اِک کر کے بُھول چُکی
اُس کی صُورت ، اُس کی باتیں ، اُس کا لہجہ یاد رہا !


شاعرہ : نزہت عباسی


 

شمشاد

لائبریرین
اس تشنہ لب کی نیند نہ ٹوٹے دعا کرو
جس تشنہ لب کو خواب میں دریا دکھائی دے
(کرشن بہاری نور)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



یہ سچ ہے مسلک نہیں ہے اپنا ، یہ نا امیدی یہ بے یقینی
امید کی آخری کرن تک یہاں دلوں میں خُدا ملے گا


شاعرہ : شاہدہ حسن


 

شمشاد

لائبریرین
ابھی بادبان کو تہ رکھو ابھی مضطرب ہے رخِ ہوا
کسی راستے میں ہیں منتظر وہ سکوں جو آ کے چلا گیا
(فیض)
 
Top