ملبہ -------------- علی ساحل

مغزل

محفلین
میرے ایک بہت ہی پیارے دوست علی ساحل کی ایک نظم
(خرم شہزاد خرم تمھارے لیے)

ملبہ

مَیں بچپن میں
سبھی دُکھ گھر کی دیواروں پہ لکھ دینے کا عادی تھا
مگر پردیس میں آکر
میں اپنے گھر کی دیواروں پہ روشن سب دُکھوں کو بھُول بیٹھا ہوں
میری ماں نے بتایا ہے
کہ اب کے بارشوں میں گھر کی دیواریں بھی روئی ہیں
سو گھر جا کر
مجھے دیوار پہ لکھیّ ہوئی تحریر کا ملبہ اُٹھانا ہے

علی ساحل
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جزاک اللہ مغل بھائی بہت شکریہ آپ کے اس انتخاب نے مجھے پاکستان کی سیر کروا دی بہت شکریہ
اور علی ساحل کی یہ نظم بہت اچھی ہے
 
مغزل

محفلین
جزاک اللہ مغل بھائی بہت شکریہ آپ کے اس انتخاب نے مجھے پاکستان کی سیر کروا دی بہت شکریہ
اور علی ساحل کی یہ نظم بہت اچھی ہے

بندہ پروری ہے جناب کی ورنہ من آنم کہ من دانم۔
آبی ٹوکول, خرم شہزاد خرم, سخنوراور ملائکہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
سدا سلامت شاد باد
 
الف عین

لائبریرین
اس کو ’سمت‘ کے لئے لے لوں محمود۔۔ بھول جاؤں تو یاد دلا دینا، اگلا شمارہ جولائی میں آئے گا نا،
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس کو ’سمت‘ کے لئے لے لوں محمود۔۔ بھول جاؤں تو یاد دلا دینا، اگلا شمارہ جولائی میں آئے گا نا،

یہ سمت تین ماہ بعد آتا ہے نا اگر ہاں تو میرے خیال سے میں نے کافی عرصے سے نہیں پڑھا آخر شمارہ کب آیا تھا
 
الف عین

لائبریرین
خرم.. اپریل کا شمارہ پائپ لائن میں ہے سعود کے اختیار میں..
فرخ.. ایک گوشہ ٔپہلے رکھتا تھا "گاہے گاہے باز خواں" لیکن اب جب تازہ "مال" ہی اتنا ہو جاتا ہے کہ اس بھرتی کے مواد کی ضرورت نہیں.
سعود... ویسے ایسی ایک کیٹیگری بنا کر رکھ دو، کام آئے گی.
 
مغزل

محفلین
اس کو ’سمت‘ کے لئے لے لوں محمود۔۔ بھول جاؤں تو یاد دلا دینا، اگلا شمارہ جولائی میں آئے گا نا،

ضرور بابا جانی ، میں یاد دلا دوں گا ۔

اعجاز صاحب سمت میں ایک کلاسیکی گوشہ بھی رکھیں آموختے کے لئے۔

سخنور صاحب میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
 
مغزل

محفلین
آبی ٹوکول, الف عین, خرم شہزاد خرم, سخنور, محمد وارث, محمداحمد اور ملائکہ سمیت سبھی احبا ب کا بہت بہت شکریہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم.. اپریل کا شمارہ پائپ لائن میں ہے سعود کے اختیار میں..
فرخ.. ایک گوشہ ٔپہلے رکھتا تھا "گاہے گاہے باز خواں" لیکن اب جب تازہ "مال" ہی اتنا ہو جاتا ہے کہ اس بھرتی کے مواد کی ضرورت نہیں.
سعود... ویسے ایسی ایک کیٹیگری بنا کر رکھ دو، کام آئے گی.

یعنی ہمارے لیے:grin:

بھیا بہت اچھا انتخاب ہے ۔

ہمیشہ خوش رہیے آپ بھی اور خرم بھائی بھی۔
بہت شکریہ محمد احمد بھائی کیا حال ہے آپ کاکیسے ہیں آپ
 
Top