ملالہ یوسف زئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالی ویب سائٹس بلا ک کرنیکا کا حکم

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملالہ یوسف زئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے دس کے قریب ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کو بھیجی ہے۔
ان ویب سائٹس میں ایک ویب سائٹ American Everyman بھی شامل ہے۔اس ویب سائٹ پر ملالہ یوسف زئی پر حملے کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے
پی ٹی اے نے تاحال ویب سائٹ بلاکنگ کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں کی ہے لیکن مختلف آئی ایس پیز کے مطابق انہیں احکامات جاری کیے گئے ہیں
مزید پڑھئیے
 
سید ذیشان

محفلین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کو بلاک کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟ جو ویبسائٹس بلاک کرنے والی ہیں جو فرقہ وارانہ منافرت پھیلاتی ہیں ان کو تو بلاک نہیں کیا جاتا۔ عجیب ہی لوگ بیٹھے ہیں پی ٹی اے میں!
 
ساجد

جناب ، ہمارے ارباب بست و کشاد وہی کام کرتے ہیں جس کا حکم باس کی طرف سے ملتا ہے۔ نہ کریں گے تو ڈالرز بند ہو جائیں گے۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
پہلی نظر میں تو پی ٹی اے کااٹھایا یہ قدم بہت فضول لگ رہا ہے ۔
لیکن جانے کیوںیہ اٹھایا قدم تو کسی گھمبیر مسلے کا منظر نامہ دکھ رہا ہے ۔
 
سید ذیشان

محفلین
جناب ، ہمارے ارباب بست و کشاد وہی کام کرتے ہیں جس کا حکم باس کی طرف سے ملتا ہے۔ نہ کریں گے تو ڈالرز بند ہو جائیں گے۔ :)
اچھے طالبان کو سپورٹ کریں تو ڈالر بند اور نہ کریں تو ریال بند۔

ع
ایک طرفہ تماشہ ہے حسرت کی طبیعت بھی!
 
سو فیصد درست کہا آپ نے۔ یہ ہمارے اشرافیہ اور ملک کی بہت بڑی ناکامی ہے کہ ہم نے اپنی پالیسیوں کو دوسروں کے مفادات کے تابع رکھا اور آج اس حال کو پہنچ گئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھے طالبان کو سپورٹ کریں تو ڈالر بند اور نہ کریں تو ریال بند۔

ع
ایک طرفہ تماشہ ہے حسرت کی طبیعت بھی!

اس سے بہتر ہے براہِ راست امریکہ بہادر کو سپورٹ کیا جائے، جیسے فواد وغیرہ کر رہے ہیں۔ یعنی ڈالر پکے اور کام بھی سولہ آنے درست۔ ۔۔۔!
 
سید ذیشان

محفلین
اس سے بہتر ہے براہِ راست امریکہ بہادر کو سپورٹ کیا جائے، جیسے فواد وغیرہ کر رہے ہیں۔ یعنی ڈالر پکے اور کام بھی سولہ آنے درست۔ ۔۔۔ !
ہمارے جرنیلوں نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں۔ وہ دونوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں اور ریال و ڈالر دونوں نقد وصول کرتے ہیں۔ لوگ جائیں بھاڑ میں، تعلیم جائے بھاڑ میں۔ ڈی ایچ اے پر کام نہیں رکنا چاہیے!
 
سعودی عرب کے لئے پاکستان میں کسی بھی قسم کی جمہوریت کی تباہی اور فرد واحد کی حکومت بہت ضروری ہے ورنہ ان کا اپنا ڈبہ جلد گول ہوجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب، امارات اور ایران(حیران کن) تینوں دبا کر پشتون علاقوں سے پاکستان میں بد امنی کے لئے بے تحاشا پیسہ لگا رہے ہیں۔ یہاں یہ بے تحاشا سنا جاتا ہے کہ طالبان ظالمان کے خواتین لیڈرز پر حملے کرنے کے احکامات ان ممالک سے ہی آتے ہیں۔ اس سے پہلے ہما گل، بے نظیر دونوں اسی قسم کی تباہ کن سوچ کا شکار ہوچکی ہیں، جس کے تانے بانے ان ممالک کے تھنک ٹینک اور انہی ممالک کے پیسے سے ملتے ہیں۔

ویب سائٹس بند کرنے سے کچھ ہونا تو ہے نہیں ۔ نئی ویب سائٹس پر یہی مواد منتقل ہو جائے گا۔ پاکستان میں سب سے بڑی جنگ اس وقت پراپیگنڈہ کی ہے۔ ذہنوں کو تعلیم پسندی، جمہوریت پسندی پر رکھنا ہی قوم کے مفاد میں ہے۔ مقصد ان ممالک کا جمہوریت ختم کرکے ، فرد واحد کی حکومت لانا ہے ۔
 
ساجد

محفلین
اس سے بہتر ہے براہِ راست امریکہ بہادر کو سپورٹ کیا جائے، جیسے فواد وغیرہ کر رہے ہیں۔ یعنی ڈالر پکے اور کام بھی سولہ آنے درست۔ ۔۔۔ !
احمد بھائی ، امریکہ کوئی شجر ممنوعہ نہیں ہے۔ معاملہ تب خراب ہوتا ہے جب ہمارا اعلی طبقہ عوام کے سامنے جھوٹ بول رہا ہوتا ہے اور خود اس طبقے کا سب کچھ امریکہ میں ہے۔ اور بدلے میں امریکہ بھی ہمارے ساتھ وہی سلوک کرتا ہے کیونکہ عوامی سطح پر ہم اسے پسند نہیں کرتے اور امریکہ ہمارے حکمرانوں سے ڈیل کرتے وقت پاکستان کے عوامی جذبات کی قدر نہیں کرتا۔
بہر حال اس میں ہماری اشرافیہ کا قصور زیادہ ہے۔
 
سعودی کتنا پیسہ امریکہ میں اپنی بنائی ہوئی مساجد پر لگاتے ہیں؟ اس کا اندازہ اس سے کیجئے کہ امریکہ کے ہر بڑے شہر میں سعودی فنڈز سے بنی ہوئی مساجد ہیں۔ سعودی عرب ان مساجد میں اپنے پراپیگنڈا کرنے والے امام بھرتی کرکے بھیجتا ہے جن کی تنخواہ سعودی عرب سے آتی ہے۔ یہ اپنے وعظوں میں سعودی --- فرد واحد کی حکومت--- کے مؤقف کی حمایت میں بولتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے پتہ بھی نا چلے ۔ لیکن ان کے لیکچر ان روایات سے بھرے ہوتے ہیں جو سعودی طرز کی حکومت کے آئیڈیے کو پروموٹ کرتی ہیں۔
پاکستان میں بے تحاشہ لوگ سعودی خرچے پر اس کام پر مامور ہیں کہ وہ سعودی قسم کے مذہب، حکومت، طور طریقے کی حمایت میں مواد شائع کریں۔ پاکستان کے ہنگامی واقعات کو جمہوریت سے منسلگ کرکے سعودی عرب میں پیش کیا جاتا ہے۔

ایک فورم کا ہی کتنا خرجہ ہوتا ، یہ نبیل سے پوچھا جاسکتا ہے۔ کہا سینکڑوں ہزاروں جگہ جہاں سعودی طرز حکومت کی اشاعت ہورہی ہے۔
 
منظور

غلط
 
طالوت

محفلین
میرے خیال میں سرکار کی کوشش محض چند مخصوص صفحات تک ہو گی مگر ان سے سب کچھ ہی بلاک ہو گیا ، جیسا کہ یو ٹیوب کے معاملے میں ہوا۔
پی ٹی اے کو چاہیے کہ ان تمام "آئی ٹی اسپیشلسٹس" کو اکٹھا کرے اور یہ کام ان کے سپرد کر دے ، یار لوگ دیوانے ہو گئے ہیں ان "ماہرین" سے متعلق مراسلے مارتے مارتے۔
 
میر انیس

لائبریرین
سعودی کتنا پیسہ امریکہ میں اپنی بنائی ہوئی مساجد پر لگاتے ہیں؟ اس کا اندازہ اس سے کیجئے کہ امریکہ کے ہر بڑے شہر میں سعودی فنڈز سے بنی ہوئی مساجد ہیں۔ سعودی عرب ان مساجد میں اپنے پراپیگنڈا کرنے والے امام بھرتی کرکے بھیجتا ہے جن کی تنخواہ سعودی عرب سے آتی ہے۔ یہ اپنے وعظوں میں سعودی --- فرد واحد کی حکومت--- کے مؤقف کی حمایت میں بولتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے پتہ بھی نا چلے ۔ لیکن ان کے لیکچر ان روایات سے بھرے ہوتے ہیں جو سعودی طرز کی حکومت کے آئیڈیے کو پروموٹ کرتی ہیں۔
پاکستان میں بے تحاشہ لوگ سعودی خرچے پر اس کام پر مامور ہیں کہ وہ سعودی قسم کے مذہب، حکومت، طور طریقے کی حمایت میں مواد شائع کریں۔ پاکستان کے ہنگامی واقعات کو جمہوریت سے منسلگ کرکے سعودی عرب میں پیش کیا جاتا ہے۔

ایک فورم کا ہی کتنا خرجہ ہوتا ، یہ نبیل سے پوچھا جاسکتا ہے۔ کہا سینکڑوں ہزاروں جگہ جہاں سعودی طرز حکومت کی اشاعت ہورہی ہے۔
متفق
 
کاشفی

محفلین
محترمہ دخترِ ملتِ اسلام و پاکستان ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام دینا چاہیئے۔۔۔ جو باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی رہی ۔ جس نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیئے آواز اُٹھائی ۔ اس نے امن قائم کرنے کے سلسلے میں بہت کام کیا ہے۔ اس نے طالبان کا ناپاک چہرہ پوری دنیا کو دکھایا ہے اس سلسلے میں اس کو نوبل انعام ضرور ملنا چاہیئے۔
 
کاشفی

محفلین
حکومتِ پاکستان کو بھی یہ چاہیئے کہ وہ ملالہ کو پاکستان کے اعلٰی ایوارڈ سے نوازے۔:)
 
سید زبیر

محفلین
سعودی کتنا پیسہ امریکہ میں اپنی بنائی ہوئی مساجد پر لگاتے ہیں؟ اس کا اندازہ اس سے کیجئے کہ امریکہ کے ہر بڑے شہر میں سعودی فنڈز سے بنی ہوئی مساجد ہیں۔ سعودی عرب ان مساجد میں اپنے پراپیگنڈا کرنے والے امام بھرتی کرکے بھیجتا ہے جن کی تنخواہ سعودی عرب سے آتی ہے۔ یہ اپنے وعظوں میں سعودی --- فرد واحد کی حکومت--- کے مؤقف کی حمایت میں بولتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے پتہ بھی نا چلے ۔ لیکن ان کے لیکچر ان روایات سے بھرے ہوتے ہیں جو سعودی طرز کی حکومت کے آئیڈیے کو پروموٹ کرتی ہیں۔
پاکستان میں بے تحاشہ لوگ سعودی خرچے پر اس کام پر مامور ہیں کہ وہ سعودی قسم کے مذہب، حکومت، طور طریقے کی حمایت میں مواد شائع کریں۔ پاکستان کے ہنگامی واقعات کو جمہوریت سے منسلگ کرکے سعودی عرب میں پیش کیا جاتا ہے۔

ایک فورم کا ہی کتنا خرجہ ہوتا ، یہ نبیل سے پوچھا جاسکتا ہے۔ کہا سینکڑوں ہزاروں جگہ جہاں سعودی طرز حکومت کی اشاعت ہورہی ہے۔
متاع کاروان ما حجازیان بردند
ولی لب نکشائی کہ یار من عربی است
پیرومرشد علامہ اقبال رحمۃ اللہ
 
شہبازخان

محفلین
ہمارے ملک میں ایک سرکاری رواج بن گیا ہے کہ کسی ظلم کو روکنا نہں ہے لیکن ظلم سے ہونے والے نقصانات کا دن منانا ہے۔
جبکہ ہونے والے ظلم کا علاج کرنا چاہئے تاکہ پھر ہمارے چمن کا کوئی پھول ظلمت کا شکار نہ بنے ۔
 
Top