کاشفی

محفلین
مشرف کے خلاف محاذ بند ہونا چاہئے، محمود خان اچکزئی

mahmood_achakzai.jpg

اسلام آباد(آئی این پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایجنسیوں کا کردار نہیں ہونا چاہئے‘ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے ‘ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں گے‘پرویز مشرف کیخلاف جو محاذ کھول رکھا ہے اسے بند ہونا چاہیے‘اگر ان کیخلاف کارروائی کرنی ہے تو ان تمام افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جو پرویز مشرف کے ساتھ ان اقدامات میں ملوث تھے ۔وہ بدھ کو نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج ملک کے لئے حقیقی تاریخی دن ہے، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو غیر جمہوری حکومت میں ملک سے باہر تھے، چودہ سال بعد آج نواز شریف اسی کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں سے وہ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہئے اور ملکی سیاست میں ایجنسیوں کا کردار نہیں ہونا چاہئے۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے ہم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف جو محاذ کھول رکھا ہے اسے اب بند کر دینا چاہئے کیونکہ کوئی بھی اکیلا شخص ذمہ دار نہیں ہوتا اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنی ہے تو ان تمام افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو پرویز مشرف کے ساتھ ان اقدامات میں ملوث تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب بند ہی سمجھیں۔

جلد ہی اسے محفوظ راستہ دے کر ملک بدر کر دیا جائے گا۔
 
Top