مشرف اڑن چھو

زینب

محفلین
دو دن پہلے کی خبر ہے کہ مشرف لندن کے ایک ہفتے کے دورے پے چلا گیا۔ویسے ہی شوکت عزیز بھی ایک ماہ کے دورے پے گیا تھا جو سال بھر ہونے کو ایا واپس نہیں ایا۔۔۔۔۔۔مشرف کو باقائدہ سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ ایک ہفتہ شوکت عزیز کے ایک ماہ جیتنا لمبا نا ختم ہونے والا ہو گا یا واپس آئے گا۔۔۔۔۔۔میرے خیال میں مشرف اب واپس نہیں آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
مشرف تو سبکدوش ہوگئے ان کا اب ہم نے کیا کرنا ہے لیکن ہمارے صدر صاحب جناب محترم عزت مآب آصف علی زرداری صاحب ، جب سے صدر بنے ہیں دو دن ملک میں‌نہیں ٹھہرے
موصوف ’’دنیا ‘‘ کے ہنگامی دورے پر ہیں‌اورآج کل تو آپ کے ہاں‌آیئے ہوئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
مشرف واپس آ جائے گا۔ اس کا بہت مال ہے پاکستان میں اور پھر اسے پاکستان میں خطرہ بھی کوئی نہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
سنا ہے زرداری نے خلیفہ سلطان سے زینب کو حوالے کرنے کا کہا ہے کیونکہ وہ ویب پر سچ مچ ان کی مت مار رہی ہیں۔ کیا یہ خبر درست ہے؟
 

طالوت

محفلین
مکروہ اعما ل کرنے والے اس انسان کی "شان" میں قصیدہ پڑھنے کو گھٹیا ترین الفاظ بھی لغت میں موجود نہیں اور جو تھے وہ سب استمعال کیے جا چکے ۔۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
طالوت کسی انسان کے لیے اتنے بھی نفرت انگیز الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہییں۔ عمل بے شک انسان کے ہیں لیکن صورت تو اللہ کی بنائی ہوئی ہے۔
 

زینب

محفلین
مشرف تو سبکدوش ہوگئے ان کا اب ہم نے کیا کرنا ہے لیکن ہمارے صدر صاحب جناب محترم عزت مآب آصف علی زرداری صاحب ، جب سے صدر بنے ہیں دو دن ملک میں‌نہیں ٹھہرے
موصوف ’’دنیا ‘‘ کے ہنگامی دورے پر ہیں‌اورآج کل تو آپ کے ہاں‌آیئے ہوئے ہیں

شکر کریں وہ یہاں سے چلا گیا ورنہ میں سوچ ہی رہی تھی کہ میں‌ہی یہ ملک چھوڑ جاؤں:grin:
 

زینب

محفلین
سنا ہے زرداری نے خلیفہ سلطان سے زینب کو حوالے کرنے کا کہا ہے کیونکہ وہ ویب پر سچ مچ ان کی مت مار رہی ہیں۔ کیا یہ خبر درست ہے؟

خان صاحب،۔۔خلیفہ نے پتا ہے کیا جواب دیا ہے مداری کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایہ منہ تے مصراں دی دال۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا (ترجمعہ کروں)
 

طالوت

محفلین
بلاشبہ شمشاد صورت اللہ کی ہی بنائی ہوئی ہے ، اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ انسان کے اعمال اس کی صورت پر چَھپ جاتے ہیں اور وہ مکروہ صورت دکھائی دینے لگتا ہے ۔۔ تاہم میں نے جملہ بدل دیا ہے ۔۔ اس شخص اور اس جیسوں نے مجھے اور میری اس قوم کو اتنے زخم دئیے ہیں کہ یہ فرشتے بھی بن جائیں تو میرے دل سے ان کے لیے نفرت کم نہیں ہو سکتی ۔۔اور مجھے یقین ہے کہ میں یہ نفرت قبر تک ساتھ لے کر جاؤں گا۔۔
وسلام
 
بلاشبہ شمشاد صورت اللہ کی ہی بنائی ہوئی ہے ، اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ انسان کے اعمال اس کی صورت پر چَھپ جاتے ہیں اور وہ مکروہ صورت دکھائی دینے لگتا ہے ۔۔ تاہم میں نے جملہ بدل دیا ہے ۔۔ اس شخص اور اس جیسوں نے مجھے اور میری اس قوم کو اتنے زخم دئیے ہیں کہ یہ فرشتے بھی بن جائیں تو میرے دل سے ان کے لیے نفرت کم نہیں ہو سکتی ۔۔اور مجھے یقین ہے کہ میں یہ نفرت قبر تک ساتھ لے کر جاؤں گا۔۔وسلام

بھائی اپنے گناہوں‌ پر نادم ہوکر اور سچے دل سے توبہ کرلیں‌ اور راہ راست پر آجائیں تو اللہ تعالی معاف فرمادیتے ہیں‌۔۔تو ہماری کیا بساط کے کوئی اپنے گناہوں‌ کی معافی مانگ لے اور سراط مستقیم پر آجائے پھر بھی ہم اس سے نفرت کریں‌۔۔اپنے جذبات کو اللہ اور اسکے دین کے تابع کرنا ضروری ہے بھائی ہمیں کوئی حق نہیں‌ پہنچتا اس طرح کسی سے نفرت کرنے کا ۔۔بس ہماری نفرت اور محبت اللہ کی خاطر ہو صحیح معنوں میں‌ مسلمان وہی ہے۔
 

طالوت

محفلین
جی راہ راست پر آنے تو دیں ۔۔ یہاں کون ہے جو آیا راہ راست پر ؟ 65 سالوں سے یہ ہمارا خون پی رہے ہیں ہمارا گوشت نوچ رہے ہیں ۔۔ کسی ایک کا نام تو بتائیے جس نے کہا ہو مجھ سے غلطی ہوئی مجھے معاف کیجیے ۔۔۔
قائد کی رحلت کے بعد سے شروع ہو جائیے اور اب تک دیکھتے آئیے ، بھوکے پیٹ ، ننگے جسم ، لٹتی عزتیں ، بے گناہ جانوں کا ضیاع ، بارشوں میں رَستے گرتے گھر ، بیماریوں میں ایڑیاں رگڑتے جاں بلب مریض ، نظریات پر حملے ، ایمان کا مذاق ، کون سی ایسی ساعت ہے جس میں ایک پل کے لیے انھوں نے ہمیں چین لینے دیا ہو ؟ میں نے تو جب سے شعور کی آنکھ کھولی ہے ظلم اور ناانصافی دیکھی ہے ، تو کیا ان غاصبوں اور ظالموں کے لیے میری نفرت اللہ ہی کے لیے نہیں ؟ کوئی توبہ کرے اپنی غلطی تسلیم تو کرے ، کوئی افتخار محمد بننے کی کوشش تو کرے نہ تو میں اتنا کٹھور ہوں اور نہ یہ قوم کہ ان کو معاف نہ کرے ، لیکن ان میں سے اکثریت کے گناہ ایسے ہیں جو معاف کرنے کے قابل نہیں اور پھر میں بات حقوق العباد کی کر رہا ہوں اور مجھے یہ اختیار ہے کہ میں بدلہ چاہوں یا معاف کروں ۔۔
وسلام
 
جی طالوت بھائی آپکی نفرت بجا ہے ۔۔پر میں‌ نے وہ رپلائی آپ کے اس جملے کو نظر میں‌ رکھ کر کی تھی ۔۔یہ فرشتے بھی بن جائیں تو میرے دل سے ان کے لیے نفرت کم نہیں ہو سکتی

میں‌ سمجھا کے فرشتہ بننے سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنے گناہوں‌ سے، برائی سے توبہ کرلے۔۔اسی لئے کچھ کہنے کی جسارت کی تھی بھائی آپ سے ۔
 
Top