مردوں سے شکایت کے ساتھ

لالہ رخ

محفلین
اعتماد سازی کے لیے میں نے مراسلوں کی ایک لڑی شروع کی تھی شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری---یہ لیں ---"بیٹیاں"---
بہت اچھا لکھا ہے میں پہلے بھی پڑھ چکی ہوں ۔ ماشاءاللہ۔ میں آپ کو پہلے بھی یہ بتا چکی ہوں کہ میں یہاں پورے معاشرے میں اس وقت جو مسلہ ہے اس پر بات کر رہی تھی، یہ آپ کی سوچ ہے میری دعا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسی مثبت سوچ پروان چڑھے مگر کیا کیا جائے ایسی سوچ رکھنے والے صرف انگلیوں پہ ہی گنے جاسکتے ہیں۔ لیکن حقیقت اس سے بہت مختلف ہے صاحب۔
 

لالہ رخ

محفلین
اگر یہ سارے حل پہلے سے پتہ تھے تو آپ حل نہیں چاہتیں بلکہ آپ سخت بوریت میں اردو محفل میں ایک اچھا مباحثہ چاہتی ہیں :)
ورنہ میں نے بتایا ایک مراسلے میں کہ کس طرح ہم نے دو بار ایمرجنسی کال کا ڈرامہ کر کے کلپرٹ کو پکڑا، اور آج تک پتہ نہیں کتنے لوگ میرے اس شاندار منصوبہ سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔
ہاہاہاہا۔۔۔ اچھا یہ شاندار منصوبہ ہے اس کے مقابلے میں تو ایس ایم ایس سافٹ وئیر والا فٹ ہے۔ ڈرامے کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
 

لالہ رخ

محفلین
نسوانیتِ زن کا نگہباں ہے فقط مرد۔

اس مسئلہ کا کوئی عارضی حل نہیں۔ ایک ہی مکمّل حل ہے وہ یہ کہ مرد حضرات جو خود کی ماں ،بہن ، بیوی، بیٹی وغیرہ کے تعلق سے نہایت ہی غیرت مند ہو جاتے ہیں ،دوسروں کے متعلقین کے تعلق سے بھی غیرت مند بن جائیں۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے جب 'اپنی نظریں نیچی رکھو" پر انفرادی طور پر سختی سے عمل کیا جائے۔ یہی وہ عمل ہے جو ہر طرح کی بے غیرتی اور غیر اخلاقیت سے روکتا ہے۔
اور آپ کا یہ جملہ کہ 'کیا کسی لڑکی نے کیا ہے کسی لڑکے کے ساتھ ایسا؟" تو اس کے لیے آپ کو ہندوستاں آنا پڑے گا ، ایک نہیں سینکڑوں مثال مل جائیں گی آپ کو۔ آپ کے یہاں کیا حال ہے یہ میرے علم میں نہیں۔ اس کا بھی مکمّل علاج وہی ہے۔
ضرور ہوں گی ایسی مثالیں میں اس سے انکار کب کر رہی ہوں لیکن میری نظر سے ایسا کوئی واقعہ نہیں گزرا اس لیے میں اس پر کچھ نہیں کہ سکتی اور پھر سوالیہ نشان ہے۔ اب کوئی بتائے گا تو پتا چلے گا نا۔
 

لالہ رخ

محفلین
[quote="امجد میانداد, post: 1266959, member: 7008"]اگر یہ سارے حل پہلے سے پتہ تھے تو آپ حل نہیں چاہتیں بلکہ آپ سخت بوریت میں اردو محفل میں ایک اچھا مباحثہ چاہتی ہیں :)
ورنہ میں نے بتایا ایک مراسلے میں کہ کس طرح ہم نے دو بار ایمرجنسی کال کا ڈرامہ کر کے کلپرٹ کو پکڑا، اور آج تک پتہ نہیں کتنے لوگ میرے اس شاندار منصوبہ سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔[/quote]

مجھے آُ کی یہ بات تھوڑی تھوڑی سچ لگ وہی ہے :p
 

عبدالحسیب

محفلین
ضرور ہوں گی ایسی مثالیں میں اس سے انکار کب کر رہی ہوں لیکن میری نظر سے ایسا کوئی واقعہ نہیں گزرا اس لیے میں اس پر کچھ نہیں کہ سکتی اور پھر سوالیہ نشان ہے۔ اب کوئی بتائے گا تو پتا چلے گا نا۔

مراسلے میں ایک حل بھی تجویز کیا گیا تھا توقع تھی کہ اس پر آپ کا رد عمل آئے گا ۔:p آپ کو بتانے کے لیے ہی تو یہاں لکھا ہے نا۔:)
 

عبدالحسیب

محفلین
ہاں تو اس حل پہ میں متفق ہوں :smile2:
معزرت کے ساتھ ۔ آپ کی 'متفق' ریٹنگ بعد میں دیکھی :p خیر بمبئی میں ایک پروگرام باعنوان "Do not stare, Dude" اسی ضمن میں رکھا گیا تھا کچھ ماہ قبل۔ اگر کہیں سے اسکے مناظرے مل جائیں تو یہاں پیش کر دیے جائیں گے ۔
 

لالہ رخ

محفلین
معزرت کے ساتھ ۔ آپ کی 'متفق' ریٹنگ بعد میں دیکھی :p خیر بمبئی میں ایک پروگرام باعنوان "Do not stare, Dude" اسی ضمن میں رکھا گیا تھا کچھ ماہ قبل۔ اگر کہیں سے اسکے مناظرے مل جائیں تو یہاں پیش کر دیے جائیں گے ۔
ضرور۔ مجھے خوشی ہوگی پڑھ کے
 
آج تک مجھے یہ بات سمجھ نہیں آسکی کہ کسی کو بھی فون پہ ذلیل کرنے کا کیا تک بنتا ہے جب کہ آپ اس کو جانتے بھی نہیں اور اگر جانتے بھی ہیں تو اگلے بندے کو آپ کو جاننے میں دلچسپی نہیں ہے یہ کوئی خاص تکلیف اٹھتی ہے ہمارے معاشرے کے مردوں کو؟ کیا یہ صرف ہمارے معاشرے میں ہی ہے یا پھر ہر جگہ ہی بندوں کا یہی حال ہے ۔ گزشتہ چند روز سے ایک دوست کو ایک رانگ نمبر سے میسجز اور کالز وغیرہ موصول ہو رہی تھیں ایک تو وہ خود بھی ایک فضول چیز ہے اتنی سے بات پہ پریشان ہو کر تین دن سے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ میری کو بھی عذاب بنا ڈالا اس نے۔ اب ایک بندہ اس کو میسجز کر رہا ہے فضول سے ، گھٹیا شاعری اور وہ سارے مجھے فاروڈ کر رہی تھی ایک تو مجھے کرنے والے پہ غصہ، پھر مجھے فاروڈ کرنے والی پہ غصہ اور پھر فراز و محسن کی بے حرمتی پہ خون کھولتا رہا۔ اور اس سارے میں میں ہماری قوم کے سپوتوں کی مستقل مزاجی کی تو داد دینی پڑے گی۔ یار کسی کا ذہنی سکون برباد کرنے کی کیا ضرورت ہے دل تو میرا کر رہا ہے کہ رج کے گالیاں دوں اس کو یہاں لیکن ۔۔۔ ۔ مجھے دو تین کے علاوہ آتی نہیں ہیں اور انگریزی گالی ان جیسوں کو لگتی نہیں ہے۔ ویسے کیا کبھی کسی کو کسی لڑکی نے اس طرح تنگ کیا کبھی؟ لڑکوں کو کیا تکلیف ہے بھئی؟ اگنور کرنے کے علاوہ اس مسئلے کا کوئی اور حل آپ لوگوں کی نظرمیں ہے تو مجھے بھی بتا دیں ۔ ویسے مختلف نیٹ ورکس کی کال بلاکس سروسز بھی زبردست ہیں لیکن یہ کوئی پائدار حل تو نا ہوا۔ ویسے عورتوں کوچاہیے منتوں مرادوں سے بیٹے مانگنے چھوڑدیں میرے خیال میں یہ معاشرے کے لیے ذلالت مانگنے کے برابر ہے موجودہ دور کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے۔ پتا نہیں اس طرح کی حرکتیں کر کے ہمارے معاشرے کے خداؤں کو کون سی تسکین ملتی ہے؟
حوا جی آپ یہاں سارے مردوں کوتو نا رگڑا لگائیں۔ جو کرتے ہیں انہیں مخاطب کریں۔ میں سمجھا پتہ نہیں کوئی طوفان آگیا ہے " مردوں سے شکایت کے ساتھ"۔
 
نمبر بدلنا کسی مسئلے کا حل تو نہ ہوا نا روز روز بندہ اسی کام پہ لگارہے

بی بی ، یہ پاکستانی عوام الحمداللہ ہر معاملے میں بڑی persistent ہے، کیونکہ کچھ فیصد لوگوں کے علاوہ باقی ساری قوم وقت کی دولت سے مالا مال ہے ، اسلیے آپ اپنی سہیلی یا کم از کم اپنے حال پر رحم کرتے ہوئے اسکا نمبر تبدیل کروا دیں ، یہاں پر یہ بات توجہ طلب ہے کہ اسکا نمبر leak out ہوا کیسے :(
 

لالہ رخ

محفلین
بی بی ، یہ پاکستانی عوام الحمداللہ ہر معاملے میں بڑی persistent ہے، کیونکہ کچھ فیصد لوگوں کے علاوہ باقی ساری قوم وقت کی دولت سے مالا مال ہے ، اسلیے آپ اپنی سہیلی یا کم از کم اپنے حال پر رحم کرتے ہوئے اسکا نمبر تبدیل کروا دیں ، یہاں پر یہ بات توجہ طلب ہے کہ اسکا نمبر leak out ہوا کیسے :(
نمبر لیک آؤٹ ہو ہی جاتا ہے اور اس کام میں لڑکیاں زیادہ انواو ہوتی ہیں نمبر لڑکیوں سے ہی جاتا ہے ادھر ادھر
 

S. H. Naqvi

محفلین
سیدھا سادہ حل تو یہی ہے کہ نمبر بلاک کر دیں، اس میں کیا مسئلہ ہے۔
اجی مسئلہ ہے نا، محترمہ کوئی نیا طریقہ ڈھونڈنا چاہتی ہیں ساتھ ساتھ گرماگرم بحث کروانا چاہتی ہیں کہ محفل کا ماحول جاگتا سا لگے، ساتھ میں اپنے اندر کا غصہ نکالنا چاہتی ہیں ویسے عام طریقے سارے تو انھیں پہلے سے پتا تھے:)
 
Top