مردوں سے شکایت کے ساتھ

لالہ رخ

محفلین
آج تک مجھے یہ بات سمجھ نہیں آسکی کہ کسی کو بھی فون پہ ذلیل کرنے کا کیا تک بنتا ہے جب کہ آپ اس کو جانتے بھی نہیں اور اگر جانتے بھی ہیں تو اگلے بندے کو آپ کو جاننے میں دلچسپی نہیں ہے یہ کوئی خاص تکلیف اٹھتی ہے ہمارے معاشرے کے مردوں کو؟ کیا یہ صرف ہمارے معاشرے میں ہی ہے یا پھر ہر جگہ ہی بندوں کا یہی حال ہے ۔ گزشتہ چند روز سے ایک دوست کو ایک رانگ نمبر سے میسجز اور کالز وغیرہ موصول ہو رہی تھیں ایک تو وہ خود بھی ایک فضول چیز ہے اتنی سے بات پہ پریشان ہو کر تین دن سے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ میری کو بھی عذاب بنا ڈالا اس نے۔ اب ایک بندہ اس کو میسجز کر رہا ہے فضول سے ، گھٹیا شاعری اور وہ سارے مجھے فاروڈ کر رہی تھی ایک تو مجھے کرنے والے پہ غصہ، پھر مجھے فاروڈ کرنے والی پہ غصہ اور پھر فراز و محسن کی بے حرمتی پہ خون کھولتا رہا۔ اور اس سارے میں میں ہماری قوم کے سپوتوں کی مستقل مزاجی کی تو داد دینی پڑے گی۔ یار کسی کا ذہنی سکون برباد کرنے کی کیا ضرورت ہے دل تو میرا کر رہا ہے کہ رج کے گالیاں دوں اس کو یہاں لیکن ۔۔۔۔ مجھے دو تین کے علاوہ آتی نہیں ہیں اور انگریزی گالی ان جیسوں کو لگتی نہیں ہے۔ ویسے کیا کبھی کسی کو کسی لڑکی نے اس طرح تنگ کیا کبھی؟ لڑکوں کو کیا تکلیف ہے بھئی؟ اگنور کرنے کے علاوہ اس مسئلے کا کوئی اور حل آپ لوگوں کی نظرمیں ہے تو مجھے بھی بتا دیں ۔ ویسے مختلف نیٹ ورکس کی کال بلاکس سروسز بھی زبردست ہیں لیکن یہ کوئی پائدار حل تو نا ہوا۔ ویسے عورتوں کوچاہیے منتوں مرادوں سے بیٹے مانگنے چھوڑدیں میرے خیال میں یہ معاشرے کے لیے ذلالت مانگنے کے برابر ہے موجودہ دور کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے۔ پتا نہیں اس طرح کی حرکتیں کر کے ہمارے معاشرے کے خداؤں کو کون سی تسکین ملتی ہے؟
 
لالہ رخ

محفلین
حیا ہی کوئی نہیں ہے ذرا۔۔۔۔ اور لڑکیاں کیا کریں گھر میں کسی مرد کو بتائیں تو ان کا ایک اپنا انوکھا ہی حساب ہی اس کی شامت لادیں گے اور وہ کریک انسان نمبر بدلے گا اور پھر وہی۔۔۔ :(
 
عسکری

معطل
حیا ہی کوئی نہیں ہے ذرا۔۔۔ ۔ اور لڑکیاں کیا کریں گھر میں کسی مرد کو بتائیں تو ان کا ایک اپنا انوکھا ہی حساب ہی اس کی شامت لادیں گے اور وہ کریک انسان نمبر بدلے گا اور پھر وہی۔۔۔ :(
یہ کیا بات ہوئی اس میں لڑکی کا کیا قصور جو مرد اپنی عروتوں لڑکیوں بہنوں بیٹیوں کو اتنا کونفیڈنس نہین دیتے ان کی عورتین ہر طرح کا جبر ظلم ذیادتی خاموشی سے سہہ جاتی ہیں کیونکہ بتانے پر ان کی ہی شامت آتی ہے ۔ یہ ایک اور طرح کی لعنت ہے اس معاشرے کی ۔:cautious:
 
لڑکی کی نہیں لڑکے کی :p
 
سید ذیشان

محفلین
نمبر بدلنا کسی مسئلے کا حل تو نہ ہوا نا روز روز بندہ اسی کام پہ لگارہے

سب سے اچھا طریقہ تو یہ ہے کہ لڑکیاں نامعلوم نمبر سے کال ہی اٹینڈ نہ کریں، کیونکہ اگر دوسری طرف کوئی ایسا ہی مرد ہوا اور اس لو پتہ لگ گیا کہ لٹکی کا نمبر ہے تو اس نے پیچھے پڑ جانا ہے، اور پھر نمبر تبدیل کئے بغیر کوئی حل نہیں ہو گا۔
 
درست لیکن اگر پتا کر کے کوئی پیچھے پڑے تو کیا کرے۔ لڑکیاں ہی کوئی نہ کوئی بندوبست کریں یہ نہ سدھر جائیں کہیں ۔
 
عسکری

معطل
سب سے اچھا طریقہ تو یہ ہے کہ لڑکیاں نامعلوم نمبر سے کال ہی اٹینڈ نہ کریں، کیونکہ اگر دوسری طرف کوئی ایسا ہی مرد ہوا اور اس لو پتہ لگ گیا کہ لٹکی کا نمبر ہے تو اس نے پیچھے پڑ جانا ہے، اور پھر نمبر تبدیل کئے بغیر کوئی حل نہیں ہو گا۔
یا پھر موبائیل ہی نا رکھیں طالبان کے حکم کے مطابق :grin:
 
Top