تعارف مختصر تعارف عمر شرجیل چوہدری

عمر شرجیل چوہدری نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 9, 2021

  1. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    اپنا تعارف یا اپنے بارے میں لکھنا بنسبت دوسرے پر لکھنے سے خاصا مشکل ہوتا ہے اور ایک طرح سے آسان بھی ہے کہ آدمی اپنے بارے وہ حقائق بھی جانتا ہوتا ہے جس سے دوسرے بے خبر یا بے سروپائی کا شکار ہوتے ہیں. میرے بارے میں بھی بہت سے دوست احباب تخمینہ لگا چکے ہیں اور میں نے آج تک کسی کو یہ نہیں کہا کہ میرے اوپر انکا قیاس غلط ہے مجھے شروع سے ہی اپنی اصل چھپانے کی عادت ہے دیکھنے کو کچھ ہوں، سننے سننانے کو کچھ ہوں اور حقیقت میں کچھ اور. گھر میں، دوستوں کے ساتھ، رشتہ داروں میں میری مختلف شکلیں ہیں عقلی بھی اور شکلی بھی. شکلی اس طرح سے کہ میں اپنا ظاہری حلیہ بھی بدلتا رہتا ہوں کبھی لمبی داڑھی کبھی بہت چھوٹی کبھی مونچھیں اور اسی طرح سر کے بال. ایسے میں کوئی اپنا تعارف کروائے تو کیا کروائے. یہاں تک کہ سب نے میرا نام بھی میرے بارے میں اپنی اپنی سوچ کے مطابق رکھا ہے.
    میرا نام عمر ہے لکھنے میں محمد عمر لکھا جاتا ہے اور والد محترم کا نام رمضان ہے تو میں محمد عمر رمضان لکھنے لگا جب شعور کی دنیا میں قدم رکھا تو معلوم ہوا میں ذات کا آرائیں ہوں چونکہ آرائیں چوہدری کہلاتے ہیں تو میں نے بھی اپنے نام کے ساتھ چوہدری کا اضافہ کرلیا کچھ دوستوں نے مجھے عمر کی بجائے چوہدری کہنا شروع کردیا. تھوڑا سے اور شعور حاصل ہوا تو پتا چلا کہ میرا حقیقی نام عمر شرجیل ہے شرجیل نام رکھنا میرے چچا کی خواہش تھی اور عمر میری پھوپھو کی، تو دونوں کی خوشی کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا نام محمد عمر شرجیل چوہدری کہلایا اور اب مجھے ایک دو استاتذہ سمیت دوست الگ سے شرجیل بھی کہنے لگے. دوسرے مزید نام جو دوست احباب نے مخصوص وجوہات کے تحت رکھے ہیں ان کا ذکر کروں تو تعارف لمبا ہو جائے گا.

    شعبہ کے اعتبار سے میں سافٹویئر انجینئر ہوں مگر اردو ادب سے محبت مجھے اللہ کی طرف سے ملا ہوا تحفہ ہے جس کی آگاہی مجھے اپنی پہلی محبت کے بعد ہوئی غالباً اس وقت میں نہم جماعت میں تھا. یہاں پہلی محبت پر فراز احمد فراز صاحب کا ایک شعر یاد آگیا.

    وہ میری پہلی محبت وہ مری پہلی شکست
    پھر تو پیمانِ وفا سو مرتبہ میں نے کیا...!

    آج سے سات سال قبل نہم جماعت سے میری محبت کا سفر اور میری شعروں میں دلچسپی آج جانے کتنے ہی شعروں، غزلوں، نظموں اور نثروں کی تخلیق کاری کا موجب بنی. جلد ہی بندہ ناچیز کا لکھا ہوا کلام بصورت کتاب شائع کر دیا جائے گا. اس کے علاوہ نثر اور افسانوی کہانیوں کا مجموعہ بھی ان شاء اللہ جلد آپ سب ذوق رکھنے والوں کی نذر ہوگا.
    آپکی محبتوں سے نوازا ہوا بندہ ناچیز "عمر شرجیل چوہدری"
    شکریہ
     
    آخری تدوین: ‏اپریل 10, 2021
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,323
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اردو محفل میں خوش آمدید شرجیل صاحب!
     
  3. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    7,323
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    "نقلی" تو نہیں لکھنا چاہ رہے تھے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    نہیں، البتہ وہاں کچھ اضافے کی ضرورت تھی تدوین کر دی گئی ہے.
    آپکی محبتوں کا شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    7,968
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    السلام علیکم
    آپ کا تعارف پڑھتے ہوئے کچھ سوال ذہن میں کلبلائے۔۔۔سوچا اجازت لے لیں آپ سے پوچھنے کی۔

    بلا اجازت بھی پوچھ سکتے تھےلیکن کھانا ٹھنڈا ہو رہا۔ تناول فرما کے آتے ہیں۔
     
  6. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    وعلیکم السلام!
    جی بالکل بلا اجازت پوچھ سکتے ہیں آپ
    آپ کھانا تناول فرمائیں ہم تھوڑی دیر اپنی خوابگاہ کا حق ادا کر لیں اور پھر یہ رات کا تقاضا بھی ہے آپ اپنے سوالات میری غیر موجودگی میں ارسال فرما سکتی ہیں.
     
  7. محمد عبدالرؤوف

    محمد عبدالرؤوف لائبریرین

    مراسلے:
    3,052
    خوش آمدید جناب چوہدری محمد عمر شرجیل رمضان صاحب :)
     
  8. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    شکریہ! آپ نے کافی ازدیاد کے ساتھ نام لے دیا ہے خیر میں مشکور ہوں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    7,968
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    کیسے یاد رہا اتنا لمبا نام
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
  11. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    5,855
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    خوش آمدید
     
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,200
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    چوہدری صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

    چوہدری صاحب آپ کی نگارشات کا انتظار رہے گا۔
     
  13. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,949
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    خوش آمدید عمر

    دنیا بھر میں سافٹویر انجینیر نرڈ کے طور پر مشہور ہیں جبکہ پاکستان میں تمام شاعری و عشق کے چکر میں!

    کچھ تیسری محبت کے بارے میں بھی بتائیں کہ جماعت نہم کو تو عرصہ گزرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    ہاہاہا اتنا لمبا یاد رکھنے کی ضرورت نہیں صرف عمر شرجیل چوہدری کافی ہوگا.
    آپکے سوالات تھے کچھ
     
  15. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    شکریہ
     
  16. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    شکریہ جناب
     
  17. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    آپکی محبتوں کا شکریہ
     
  18. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    جی مگر انجنیئرنگ تو بہت بعد کا قصہ ہے
    محبت کر چکی تھی تب تک کام اپنا
     
  19. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,949
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    یعنی انجینیرنگ سے کبھی محبت نہ ہوئی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. عمر شرجیل چوہدری

    عمر شرجیل چوہدری محفلین

    مراسلے:
    105
    تعارف کے دوسرے حصے میں ضرور ادھوری باتوں اور قصوں کو آپ تک پہنچانے کی کوشش کروں گا
     

اس صفحے کی تشہیر