ہانیہ

محفلین
خوش آمدید عمر

دنیا بھر میں سافٹویر انجینیر نرڈ کے طور پر مشہور ہیں جبکہ پاکستان میں تمام شاعری و عشق کے چکر میں!

کچھ تیسری محبت کے بارے میں بھی بتائیں کہ جماعت نہم کو تو عرصہ گزرا

میرے خیال سے سب نہیں ہوتے ہیں۔۔۔بس اردو سائیٹ پر سب شاعری ہی کی وجہ سے آتے ہیں۔۔۔:D
 
میرے خیال سے سب نہیں ہوتے ہیں۔۔۔بس اردو سائیٹ پر سب شاعری ہی کی وجہ سے آتے ہیں۔۔۔:D
دیکھا جائے تو شاعری محبت ہی کی دریافت ہے
اور مجھے تو کسی حد تک یہ بھی یقین ہے کہ اردو محفل سائٹ کو دریافت کرنے والا بھی کبھی محبت سے زخم کھا چکا ہوگا
 
ہانیہ

محفلین
دیکھا جائے تو شاعری محبت ہی کی دریافت ہے
اور مجھے تو کسی حد تک یہ بھی یقین ہے کہ اردو محفل سائٹ کو دریافت کرنے والا بھی کبھی محبت سے زخم کھا چکا ہوگا

یہ تو آپ نے بالکل ٹھیک کہا ۔۔۔۔شاعری محبت کی دریافت ہے۔۔۔۔چند نے انقلاب اور زمانے کے درد میں شاعری کی۔۔۔
باقی تو۔۔۔
آجکل بھی بس زیادہ تر محبت ہی موضوع ہے۔۔۔۔۔معاشرے کےمسائل وغیرہ پر کم ہی ملتی ہے شاعری۔۔۔۔

یہ تو معلوم کرنا پڑے گا کہ کس نے سائٹ دریافت کی۔۔۔۔۔اور پھر ہی ان سے پوچھا جا سکے گا۔۔۔۔محبت کی چوٹ زخم درد وغیرہ کے بارے میں
 
آجکل بھی بس زیادہ تر محبت ہی موضوع ہے۔۔۔۔۔معاشرے کےمسائل وغیرہ پر کم ہی ملتی ہے شاعری
دوسرے موضوعات پر بھی شاعری سے کتابیں بھری پڑی ہیں
اب یہ تو ہم پر منحصر ہے ہم کس موضوع کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں
 
ہانیہ

محفلین
دوسرے موضوعات پر بھی شاعری سے کتابیں بھری پڑی ہیں
اب یہ تو ہم پر منحصر ہے ہم کس موضوع کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں

محبت کے موضوع کے مقابلے میں۔۔۔۔دوسرے موضوعات پر شاعری کم ہی ملے گی۔۔۔ آجکل کے شاعر بھی زیادہ تر۔۔۔صرف محبت پر ہی توجہ رکھتے ہیں۔۔۔۔
 
اور مجھے تو کسی حد تک یہ بھی یقین ہے کہ اردو محفل سائٹ کو دریافت کرنے والا بھی کبھی محبت سے زخم کھا چکا ہوگا
اب میں اس طرح سے سوچتا ہوں تو میں نے یہ جملہ کہا ورنہ سائٹ بنانے والے نے شائد کسی اور مقصد کے تحت سائٹ دریافت کی ہو کیونکہ اس سائٹ پر اور بھی بہت کچھ ہے
 
محبت کے موضوع کے مقابلے میں۔۔۔۔دوسرے موضوعات پر شاعری کم ہی ملے گی۔۔۔ آجکل کے شاعر بھی زیادہ تر۔۔۔صرف محبت پر ہی توجہ رکھتے ہیں۔۔۔۔
جی بالکل کم ہی ملتی ہے
جو چیز بازار میں زیادہ فروخت ہوگی اسی پر زیادہ توجہ دی جائے گی
نوجوان نسل محبت پر شاعری کو سراہتی ہے تو شاعر مزید اسی موضوع پر توجہ مرکوز کرتا ہے اوپر سے شاعر خود بھی محبت کا مارا ہوا ہوتا ہے
 
جی جبھی مجھے شاعری زیادہ متاثر نہیں کرتی ہے۔۔۔۔ ایک بار کے غم کو ہزار بار مختلف طریقے سے بیان کرنا۔۔۔اپنی سمجھ میں تو یہ باتیں نہیں آتی ہیں۔۔۔۔ خیر جو پسند کرتے ہیں وہ پڑھیں۔۔۔۔جن کو اپنی شاعری بیچنے سے دلچسپی ہے۔۔۔۔وہ کرتے رہیں جو ان کا دل چاہتا ہے۔۔۔۔
 
سب کی اپنی اپنی سوچ
ہم کہہ اور کر کیا سکتے ہیں
 
پتہ نہیں سر۔۔۔ یہ جو شاعر بھائی آئے ہیں۔۔۔۔ان کا کہنا ہے زیادہ تر شاعر محبت کی چوٹ کھائے ہوتے ہیں۔۔۔ہو سکتا ہے یہی وجہ ہو :D
بات یہ ہے کہ جب بھی محبت کا ذکر ہوتا ہے ہمارے دل و دماغ پر ایک عورت یا ایک مرد کا خیال پیدا ہوتا ہے، جبکہ محبت تو کسی بھی شے سے کی جا سکتی ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بےجان.
کسی جانور سے بھی گہرا لگاؤ ہو جائے تو اس کے بچھڑ جانے پر صدمہ ہوتا ہے یہ احساس بچوں میں خوب دیکھا جا سکتا ہے، کوئی بے جان پسندیدہ شے کے کھو جانے پر بھی غم ہوتا ہے
ہم محبت صرف انسانوں سے ہی تو نہیں کرتے
کچھ لمحات بھی ایسے ہوتے ہیں کہ ان لمحات کو ہم کبھی بھلانا نہیں چاہتے.
کہتے ہیں کسی زمیندار کو اپنی زمینوں سے بڑی محبت ہوتی ہے جب وہ بک جاتی ہیں تو زمیندار کو اندر سے سینک کھانا شروع کر دیتی ہے.
 
Top